
نادیہ سیف
ناروے میں منعقدہ عالمی فٹبال ٹورنامنٹ میں تیس ممالک کی دو ہزار ٹیموں کے درمیان کراچی کےعلاقےلیاری اورملیر کے نوجوانوں نے انڈر 15 کیٹیگری میں فتح حاصل کر کےدنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ
پاکستانی نوجوان اگر موقع پائیں تو نہ صرف کامیاب ہو سکتے ہیں بلکہ دنیا کو حیرت میں بھی ڈال سکتے ہیں۔
یہ کامیابی صرف ایک ٹائٹل نہیں بلکہ پاکستان کےگلی محلوں میں چھپے بے شمار خوابوں کی جیت ہے۔ یہ وقت ہےکہ حکومت، ادارےاور معاشرہ یکجا ہو کر ان نوجوانوں کی سرپرستی کریں ، انہیں مواقع دیں اور ان کی محنت کو عالمی سطح پر پہنچانے میں کردار ادا کریں ۔لیاری و ملیرکےشاہینوں نے ناروے میں پاکستان کا پرچم بلند کر دیا! دنیا کی 2 ہزار ٹیموں کو پیچھے چھوڑ کر انڈر 15 ٹائٹل اپنے نام کیا اور پوری دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان کے نوجوان کسی سے کم یا پیچھے نہیں۔
یہ صرف ایک جیت نہیں بلکہ ایک پیغام ہے۔ ایک صدا ہے ا،ُن تمام دروازوں کے لیےجوہمارے نوجوانوں کے خوابوں کےآگےبندکردیےجاتے ہیں۔ پاکستانی نوجوان اگرموقع پائیں تو دنیا کو حیران کرسکتےہیں اور اس کامیابی نے یہی ثابت کیا ہے۔لیاری اور ملیر کے نوجوانوں نے بتا دیا کہ خواب سرحدوں کے محتاج نہیں ہوتے۔ان خوابوں کو تعبیر دینے والا ہاتھ چاہیے — ایک رہنمائی، ایک سمت، ایک موقع! اور جب یہ سب مل جائے تو نتائج دنیا کےسامنےہوتے ہیں۔ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، کمی ہے تو اعتماد، مواقع اور سرپرستی کی! یہ وہ خلیج ہے جو صرف نیت، حکمت، اور اجتماعی کوشش سے پر کی جا سکتی ہے۔
ناروے کی سرزمین پر پاکستانی پرچم کا لہرانا — یہ ایک جیت نہیں بلکہ ایک یاد دہانی ہےکہ اصل سرمایہ ہمارے نوجوان ہیں۔ وہ نوجوان جنہیں مایوسیوں کے اندھیروں میں بھی امید کی کرن نظر آتی ہے جنہوں نے محرومیوں کے باوجود حوصلے کو نہیں چھوڑا۔جہاں لیاری کا بچہ گیند کو جوتےکےبجائے دل سے کھیلتا ہو، وہاں جیت لازمی ہے۔ یہ بچے ہمارے اصل ہیرو ہیں جنہوں نے محدود وسائل میں بھی لامحدود کامیابی کی مثال قائم کی۔ سلام ان سپر اسٹارز کو جنہوں نے پاکستان کا نام روشن کیا۔



































