
لائبہ شفیق
حوصلہ کس میں ہے یوسف کی خریداری کا
اب تو مہنگائی کے چرچے ہیں زلیخاؤں میں
مہنگائی ایک عالمگیرمسئلہ کی صورت اختیارکرچکی ہے۔صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے لوگ پریشان ہیں۔ البتہ غریب
ممالک کے غریب لوگ اس چکی میں زیادہ پس رہے ہیں۔ پاکستان کے حوالے سے بات کی جائے تو ہر گزرتے دن کے ساتھ غریب شخص کی قوت خرید کم ہورہی ہے۔
زندگی گزارنے کے لیےضروریات اورتعیشات دونوں دومختلف طبقات کی ضرورت ہیں۔ تعیشات کے بغیر تو زندگی بسرہوجاتی ہے لیکن کچھ اشیأ ہر فرد کے لیے ضرورت کا درجہ رکھتی ہیں ۔خوراک، لباس اور چھت کے بغیر زندگی گزارنا ممکن نہیں ہے اورجس وقت یہ چیزیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو جائیں تو سمجھ لیجیے کہ ہرسانس کی قیمت چکانا ہوگی۔ جس طبقے کے لیے تعیشات بھی ضرورت کا درجہ رکھتی ہوں ، ان کے آمدن کے وسائل بھی اتنے ہی وسیع ہوتے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ مہنگائی ان کو چھوئے بغیر گزرجاتی ہےاورعام آدمی کی زندگی اجیرن ہو کررہ جاتی ہے۔
وقت کی ضرورت ہے کہ محنت کی جائے اور کسی کام کو حقیر نہ سمجھا جائے۔حکمران طبقے سے ٹکڑ لینے کے لیے ایک شخص موت کوگلے لگانے کے علاوہ کچھ نہیں کرسکتا اوراس کے مرنے پر بھی حکمرانوں کےایوانوں میں کوئی زلزلہ نہیں اٹھے گا۔اس مہنگائی کا حل اسی میں ہے کہ اپنے وسائل میں رہ کر خرچ کیا جائے اورذرائع آمدن بڑھانے کی کوشش کی جائے۔ اس لیے کہ پوری دنیا اس وقت مہنگائی کے طوفان کا مقابلہ کر رہی ہے اور وہی لوگ کامیاب ہیں جو اپنی صلاحیتوں کا بہترین استعمال کرکے وقت کا ساتھ دے رہے ہیں ۔دوڑو زمانہ چال قیامت کی چل گی۔
،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔



































