
نمرہ امین/ لاہور
"انسان کے لیےلکھنا ایک تخلیق ہےاورجب وہ اپنےخیالات کو لکھ کرلفظوں میں ڈھالتا ہے۔ ان کوتسبیح میں دانوں کی طرح پروتا ہے تو وہ ایک تخلیق کار
بن جاتا ہے۔ایک ایسا لکھاری بن جاتا ہےجس کے لیے لکھنا ایسے ضروری ہوتا ہےجیسے جینے کے لیے سانس لینا ضروری ہوتا ہے۔
لکھاری ہونےاورلکھاری بننےمیں بہت نمایاں فرق ہے۔خداداصلاحیتوں، خیالات وجذبات،احساسات، کیفیت کو نقش کرنا لکھاری ہونےکی پہچان ہےجو انسان اپنے ذہن میں آئے ہرخیال کو الفاظ کی شکل میں اتار دے۔ "ایک اچھا لکھاری وہ ہوتا ہے جو اپنے خوبصورت خیالات و احساسات کو اپنے لفظوں میں اس انداز سے بیان کرے کہ وہ شیریں الفاظ سب کے دلوں کو چھو جائیں اور نقش ہو جائیں۔"
ایک لکھاری جب اپنے قلم سے اپنے خیالات کو لکھتا ہےتو اس میں ایسا جادو ہوتا ہے کہ وہ ہر پڑھنےوالے کو اپنی طرف مائل کرکےاس اپنا اسیر کرلیتا ہے۔ اس کےلفظوں کی ادائیگی ہی ایسی ہوتی ہے جو محبت، سچ، جھوٹ، دھوکا کچھ بھی بیان کرے وہ بلکل سچ پرمبنی ہوں اورحقیقت واضح کر کے اپنی کشش سے روح میں سماں جائیں۔
ایک لکھاری کا اندازبیاں ہی اتنا دلکش اورکمال ہونا چاہیےکہ وہ اپنے لفظوں کےاستعمال سےپہچانا جاسکے۔اس کےقلم میں اتنا جادو ہوجو بھی وہ لکھے سمندرکی اتنی گہرائی اورچاند سی خوبصورتی ہو کہ پڑھنے والا نظر نہ ہٹا سکے اور بار بار اس تجسس اور لگن سے پڑھ کر خود میں وہ سب محسوس کر سکے۔ ایسے لکھاریوں کے قلم میں خداداد صلاحیتیں موجود ہوتی ہیں جو ان کے دل، ذہن و خیالات، اپنے احساسات و جذبات کو ایسے لکھتا ہےجو ہر صنف کیلئے اپنے لفظوں کو اسی طرح ڈھال لیتا ہے کہ وہ ان کے ترجمان بن جاتے ہیں اور یہی الفاظ انہیں متاثر کیے بغیر نہیں رہتے۔
دکھ بھرے اورغم والے الفاظ ایسےہوں کہ پڑھنے اور سننے والے کو اندر تک بےچین کرکے اس کی آنکھوں کو نم کردیں۔ ایسی محبت کی داستان بیان ہو جس میں محبت کے جذبات محسوس کیے جائیں اورمحبت سےمحبت ہو جائے۔ محبت کی دنیا حسین لگے اور انسان اس میں مدھوش ہوجائے۔ اگر ایسا انداز بیان ہو ایک لکھاری کا تو وہ سچ میں لکھاری کہلانے کےلائق ہوتا ہے۔
لکھنےکاہنرانسان کو خود سےآشنا کرواتا ہے۔ خود کی ایک پہچان کرواتا ہے۔جب قلم لکھنےلگتا ہےتو سب سے پہلے ایک لکھاری کے خیالات اس کے احساسات اور دل کی باتوں کو لکھ کہ ہراس انداز میں بیان کرتا ہے جو انسان اپنے اندر پوشیدہ رکھ کہ بس خاموش رہتا ہے۔ قلم کی روانی بس چلتی رہتی ہےاورالفاظ خود بخود لکھتے چلےجاتے ہیں۔ ایک لکھاری اپنے اندر کی باتیں کسی سے کبھی کرہی نہیں سکتا ہے۔وہ باتیں وہ احساسات وخیالات اس کا قلم اپنے جادو سے ایک صفحے پر قلمبند کرتاجاتا ہے اورپھر ان لفظوں کو سب کی نظرکردیا جاتا ہےکہ ہرانسان ان لفظوں کی خوبصورتی سےمتاثر ہو۔
ایک لکھاری مرتے دم تک اپنے قلم کو رکنےنہیں دیتا ہے۔ وہ مسلسل زندگی کا ہر موڑ بیان کرنے کی کوششوں میں اپنی زندگی وقف کر دیتا ہے۔" لکھاری جو ہمیشہ اپنے قلم سے محبت کرتا ہے اور اپنے تاثرات کو لکھتا رہتا ہے۔" اس کے لفظوں کی خوشبو سے ہرانسان معطرہوجاتا ہے۔اس کے لفظوں سے ہرانسان اپنی زندگی جینے کی امید کرتا ہےاوربہترین دنیا و آخرت کی تیاری کرتا ہے۔



































