کالم "اچھل رہا ہے زمانے میں نام آزادی"

   نمرہ امین/ لاہور

 "پاکستان 14 اگست 1947 عیسوی بمطابق 27 رمضان المبارک 1366 ہجری کو معرض وجود میں آیا تھا۔"ہمیں یہ "وطن عزیز" بہت سی قربانیوں، بہت

سی جانیں ضائع کرنےکےبعدحاصل ہوا ہےجس کے لیے پاکستان کے کارکنان نے اپنا دن رات ایک کر کے اس وطن کے خواب کو پورا کیا ہے۔

مفکرِ پاکستان علامہ محمد اقبال نے جو خواب دیکھا تھا کہ شمال مغربی ریاستوں میں مسلمانوں کی آزاد ریاست ہو اور سب کارکنان نے بہت سے مصائب، مشکلات اور انتھک کوششوں، محنت کے بعد اس کو حاصل کیا تھا۔

پاکستان کا قیام صرف ایک زمین کا ٹکڑا حاصل کرنے کے لیےنہیں کیا گیا بلکہ اس کامقصد ایسی آزاد ریاست تھا جہاں مسلمان اپنے اللہ عزوجل اور پیارے حبیب محمد کی تعلیمات میں پر امن زندگی گزار سکیں۔ قیام پاکستان کے وقت ہر جگہ ایک ہی نعرہ تھا "پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ۔

لیکن افسوس! "ایک مسلمان اپنے پیارے وطن پاکستان کے قیام کامقصد نظر انداز کیے بیٹھے ہیں"۔ جس وطن کو عبادت کرنے کے لیے حاصل کیا گیا تھا۔ آج اسی میں رہنے والے لوگ ہمارے پیارے نبی کے احکامات کی نافرمانی کرتے گھبراتے نہیں ہیں۔

یہ آزادی ہمیں بہت مشکلوں اور کوششوں کے بعد ملی ہے۔ ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے۔ ہم چاہ کر بھی کبھی اس کا قرض نہیں چکا سکتے ہیں۔

ہمیں اپنے وطن کی حفاظت کے لیے جان کی بازی دینے سے بھی دریغ نہیں کرنا چاہیے بلکہ اپنے دشمنوں کا مقابلہ ڈٹ کر کرنا چاہیے تاکہ ہم اپنے پیارے وطن پاکستان کی حفاظت کر سکیں جس کو "بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح" نے دن رات ایک کر کے بہت محنت، کوشش اور لگن سے حاصل کیا ہے۔ قائد  دن رات کام کرتے کرتے بہت بیمار ہوگئے اور اپنی بیماری کی آخری سٹیج پر پہنچ گئے مگر پھر بھی اتنی علالت کے بعد کام کرتے رہے اور آخرکار وطن پاکستان کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

پیارے وطن عزیز پاکستان کو "آزادی" مل گئی اور مسلمان اس "جشن آزادی" میں اتنے خوش ہوگئے کہ ہر سال "جشن آزادی"  کو بہت جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔"جشن آزادی" منانے کا مقصد اللہ کی دی ہوئی نعمت "آزادی" کا شکرادا کرناہوتا ہے اور"شکر" کا تقاضا ہے کہ جس کی جانب سے نعمت ملی ہے اس کی اطاعت و فرمانبرداری کریں۔ مگر افسوس! آج کی قوم "جشن آزادی" منانے کے لیے نت نئے جتن کرتے ہیں بےحیائی کوعام کیا جارہا ہے۔ لڑکیاں حجاب کرکے گھروں میں رہنےکی بجائے تنگ لباس فیشن کرکے باہر سڑکوں پر نکل جاتی ہیں۔ ایک ساتھ لڑکے، لڑکیوں کے گروپ باہر ہلہ گلہ کرتے نظر آتے ہیں۔ ہاتھ میں ہاتھ ڈالے اپنے وطن کی آزادی منارہے نظر آتے ہیں۔ آزادی کے جشن کے لیے لڑکے لڑکیاں راستوں میں رقص کرتے پھرتے ہیں، ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ، سائلنسر نکال کربائیک چلانا عام ہوگیا ہے یہ طریقہ اپنایا جاتا ہے "جشن آزادی" منانے کا۔

"دیکھا جائے تو سوال اٹھتا ہے کہ یہ کونسا طریقہ ہےآزادی منانے کا جس کی ہمارااسلام اس کی اجازت نہیں دیتا ہے"؟ تو کیا یہ نام روشن کر رہے ہیں ہمارے مسلمان؟ جو اپنے وطن کی آزادی ملنے پر اس کا نام اچھال رہے ہیں۔ ان کو آزادی ملنے کے ہیچھے کی کوشش، لگن، محنت، ہمت، اپنوں کی قربانیاں، جدائیاں اور وہ لاشیں نظر نہیں آتیں جو اس وطن عزیز کی خاطر مسلمانوں نے دیں تھیں۔

کیا ہوگیا ہے آج کل کے مسلمانوں کو؟ جو اس آزادی کو دنیاداری کے لیے شغل اور موج مستی بنا کر اس کو غلط طریقوں سے منا رہے ہیں۔ کیا صرف یہ ہے آزادی؟

ذرا سوچیں ! " ہم اس آزادی اور اس آزادوطن پاکستان کے ملنےپر کتنا حق ادا کر رہیں ہیں؟

ایسا کیا ہم اپنے وطن کی خاطر کر رہے ہیں جو ہماری دنیا و آخرت کو سنوار سکے؟

کیا ایسے ہم اس وطن عزیز کی حفاظت، محبت اپنی جان سے بڑھ کر کر سکیں؟

 ہماری آج کل کی نوجوان نسل اسلام کی تعلیمات سےکوسوں دور ہےان کے لیے اسلام کو جاننا، پہچاننا اوراس پر عمل پیرا ہونے کے لیے بہت محنت کی ضرورت ہے۔ ٹھیک ہے ! آپ اپنے وطن کی آزادی کے لیے پر جوش ہیں، خوش ہیں تو اس کو مذہبی طریقے اپنا کر اس نعمت کا شکر ادا کریں۔ نماز، نوافل پڑھیں۔ سب شہداء کے لیے جو اس وطن عزیز کو حاصل کرتے کرتے شہید ہوگئے۔ان کے لیے فاتحہ پڑھ کردعائیں کریں۔مسجدوں میں شکرانے کے نوافل اور دعاؤں کا اہتمام کیاجائے۔اپنےگھروں میں جھنڈیوں اورجھنڈوں کولگا کر آزادی کی خوشی میں خوش ہوں۔ اپنے بچوں کو وطن عزیز کے بارے میں معلومات فراہم کریں تاکہ ہمارے آج کل کے بچوں میں اپنے وطن عزیز کی محبت اجاگر ہو،ان میں ولولہ، جوش وجذبہ ہو کہ وہ اپنے وطن کی حفاظت اور سلامتی کےلیے اپنی جانوں کی پرواہ نہ کریں۔ "یوم آزادی" ایسا دن ہےکہ اگست کا مہینہ آتےہی ہر بچے، بڑے، بزرگ،جوان سب کے دلوں میں حیرت انگیز جوش ہوتا ہے۔ سب کے چہروں پرخوشی کے رنگ بکھرے نظرآتے ہیں۔ ہر طرف خوشی کا سماں بندھا ہوتا ہےاور ہرجگہ جھنڈے، جھنڈیوں سے سبز،سفید پرچم لہرارہے ہوتے ہیں۔

بچوں کی پرجوش خریداری بتاتی ہےکہ ان میں کتنی خوشی اور کتنا ولولہ ہے اپنے آزاد ملک کے لیے۔آج کے دور میں اسکول، کالج تعلیمی اداروں میں اپنے وطن سے محبت کے لیے پروگرام منعقد ہونےچاہیے تاکہ ہمارے ہربچے کو وطن عزیز کی قدر،محبت کےبارے میں آگاہی دی جاسکے۔ان کو بتایا جائے کہ  یہ وطن، یہ آزادی ہمیں کتنی قربانیاں دے کرحاصل ہوئی ہیں اور ہمیں اپنے عزیز وطن کی خود حفاظت کرنی ہےتاکہ ہمارا وطن ہمیشہ سلامت رہے۔ پاکستان ہماری پہچان ہے۔ہم دنیا میں کسی بھی جگہ، شہر، یا ملک میں چلیں جائیں ہمیں اپنی پہچان کے لیے پاکستان کا سہارالینا پڑتاہے۔ ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہونا چاہیے تاکہ اپنے وطن عزیز پاکستان کی حفاظت کر سکیں کیونکہ یہ ہم سب مسلمانوں پر فرض ہے کہ پوری ذمہ داری سے اپنے ملک کے فرائض کو پورا کریں۔اپنے ملک کی حفاظت و اقدامات کر کے اپنے ملک کو دشمنوں سے محفوظ رکھیں۔ آج بھی ایسے باہمت مسلمان موجود ہیں اور چاہتے ہیں کہ جب تک زندہ رہیں اپنے ملک کی حفاظت کرتے رہیں ۔ اس ملک کی خدمت کرتے رہیں اور اس ملک کے کام آتے رہیں اور ایسا جذبہ صرف و صرف ایک سچے مسلمان کےاندر ہوسکتا ہےکہ وہ صرف اسلام کی سر بلندی اور وطن عزیز کی خاطر زندہ رہے۔

"دل سے نکلے گی نہ مر کر بھی وطن کی الفت

 میری مٹی سے بھی خوشبوئے وفا  آئے گی

ہمیں ہمیشہ اپنے ملک پاکستان کے لیے سلامتی کی دعائیں کرنی چاہییں۔ اللہ پاک ہمارے ملک کو اپنی حفظ وامان میں رکھے، دشمنوں کی میلی نظر اور ان کے برے ارادوں سے بچا کے رکھے اور ہمیں اس عظیم نعمت کی حقیقی قدرکرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

 

 

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے