نمرہ امین
سوشل میڈیا کے ذریعےجہاں آج کل سب لوگ ہر طرح کاعلم اور ہنرسیکھ رہے ہیں اور بہت اچھے طریقے سے وہاں سب سیکھایا بھی جارہا ہے
اور بہت آسانی سے سب لوگ ہنر سیکھ بھی سکتے ہیں اور اپنے ہنر کے ذریعےکما بھی سکتے ہیں۔ ایسےاسکلز کی بدولت انسان کو بہت فائدے مل رہے ہیں تاکہ ہر کوئی اپنے موبائل کےذریعے ایسے ہنر سیکھ کر اپنے لیے ہر طرح کی آسانی پیدا کرسکے ۔
موبائل کی سہولت آج کل سب کے پاس موجود ہے۔ یہ اب ہر انسان پرمنحصر ہے کہ وہ اس معاشرے میں موبائل کے ذریعے کیا سیکھ رہا ہے،اچھائی یا برائی ۔ اگر انسان اس کو مثبت لے تو ان کو بہت فائدے حاصل ہوں گےاوروہ بہت ترقی بھی کر سکے گا۔ ہرجگہ ہر معاشرے میں برائی بھی ہوتی ہے جو آج کل بہت پھیل رہی ہے،اس سوشل میڈیا کی وجہ سے جو ہماری نوجوان نسل کو خراب کر رہی ہے اور موبائل کے ذریعے ایسی برائیاں ہر ایک کہ ہاتھ میں ہروقت موجود رہتی ہیں۔ اگر ہم خود کو مضبوط بنائیں اور مثبت طریقے سےاپنے موبائل کا استعمال کریں تو ہم یہاں سےعلم بھی حاصل کرسکتے ہیں اور اسے اپنے لیے کار بنا سکتے ہیں ،یہ ہماری ترقی کی وجہ بن سکتاہے ۔
ضروری نہیں ہے کہ ہم اپنےموبائل میں صرف رقص،غلط تصویریں ویڈیوز کےذریعےہی ترقی کر کے شہرت حاصل کرسکتے ہیں اور اس کا غلط استعمال کر کے نقصان اٹھا سکتے ہیں۔ جو آج کل سب بہت غلط ہورہا ہے۔
موبائل کے ذریعے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے ہمیں ہر طرح کاعلم سیکھ کہ تعلیم یافتہ بننا چاہیے اپنے آپ کو اچھےاخلاق اچھی گفتگو والا بنانا چاہیے تاکہ ہمارا ضمیر ہمیں کسی بھی طرح جھنجوڑ نہ سکے۔ ہمیں اچھی تعلیم حاصل کرنے کومل سکتی ہے۔ اچھے اسکلز سیکھنے کو مل سکتے ہیں۔
یہ ایسا واحد ذریعہ ہے جو ہر ملک، ہر شہر،جتنا بھی کوئی دور ہو اس سےرابطہ ممکن ہو سکتا ہے توکیوں نہ ہم اس کو مثبت رہنے دیں؟ تاکہ ہمارا معاشرہ ترقی کر سکے اور سوشل میڈیا کو اچھے لفظوں میں یاد رکھ سکے کوئی موبائل کا غلط استعمال نہ کر سکے بلکہ اس کو فائدہ مند سمجھا جا سکے اور ہر کسی کے پاس موبائل کی سہولت میسر ہو سکے۔ موبائل اور سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو اتنی معلومات اور سہولتیں مل سکیں کہ ہر انسان اس کے ذریعے ادب، تمیز، تہذیب سیکھ کے اپنے معاشرے میں ایک اچھا مقام حاصل کر سکے اورایک تمیزدار شہری کہلا سکے۔اتنی اچھی تعلیم حاصل کر کے اعلیٰ عہدہ پر اپنا مقام بنا سکے اور ترقی کر سکے۔ موبائل کے صحیح استعمال سے کبھی کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہو سکتا انسان مثبت سوچ سمجھ کے ساتھ اس موبائل کے استعمال سے دنیا میں بہت ترقی کر سکتا ہے اور اگر موبائل کا استعمال غلط کاموں کے لیے ہو تو اس سے بےشمار نقصانات ہوتے رہتے ہیں اور انسان کا ضمیر بھی اس کا ساتھ نہیں دیتا وہ احساس کمتری سےہی اپنی زندگی میں اکیلا رہ جاتا ہے۔ جہاں موبائل کے ان گنت فائدے ہیں تو ساتھ ہی اس کے بے شمار نقصانات بھی ہیں،جس سے ہم سب کو بچ کے رہنا چاہیے اور اپنی اچھی سوچ کے ساتھ اچھی زندگی گزارنی چاہیے۔