
نمرہ امین /لاہور
"ماں" یہ لفظ ہی اتنا خوبصورت اورمُقدس ہے,شہدسےزیادہ میٹھا کہ بولتے ہی زبان شیریں ہوجاتی ہے۔جیسےمنہ میں مٹھاس گُھل رہی ہو۔ یہ لفظ
بولتے ہی انسان کی سب پریشانیاں، دُکھ،درد،تکلیفیں، خود ہی ختم ہوجاتی ہیں۔
ایک عظیم ہستی کودنیا میں بھیجا خدا نے،پیارسے جس نے اپنی اولاد کو پالا، اس کی خوشی کی خاطرخود کی پروا نہیں کبھی کی اپنی اولاد کو ہرغم، دُکھ، درد،پریشانی سے ہمیشہ بچایا،ہر سُکھ اور خوشی کی دُعائیں ہمیشہ کرتی ہے۔ اس ماں کی عظمت کو سلام۔
"ماں" یہ لفظ ہی اپنےاندربہت سےمطلب، احساس اورمعنی کو سموکے رکھتا ہے۔ محبت، خلوص، پیار،ممتا،سچائی،پاکیزگی،سُکون، خدمت، دُعا،عظمت، دوست،رہنما، اُستاد، اِس عظیم ہستی کی اتنی زیادہ خوبیاں ہیں جوہم بیان ہی نہیں کرسکتےہیں۔
"ہماری زندگی میں ہماری ماں کا کردار بہت اہم ہوتا ہے۔" وہ اپنے ہر بچے سے ایک جیسا پیار کرتی ہےکسی میں کوئی فرق نہیں کرتی ہے، ہر ایک کو ایک جیسی چیزیں دیتی ہے، اپنے ہر بچے کی ایک جیسی اچھی اور بہترین تربیت کرتی ہے اور ان کو سب اچھے برے کی تمیز سیکھاتی ہے۔ہر ماں اپنی اولاد سے بہت پیار کرتی ہے اوراپنے بچےکو چاہتی ہے۔
"ماں کی محبت کا کوئی نعم البدل نہیں"۔ایک ماں ہی اپنی ہراولاد کواچھےسےسمجھتی ہےاوراس کی ضروریات کواس کی خواہشات کے مطابق پورا کرتی ہے۔ماں کی ممتا ایسی ہےکہ وہ چاہ کربھی اپنےبچوں میں کوئی فرق نہیں کرسکتی ہے۔اس کےلیے اپنی ہر اولاد سونے جیسی ہوتی ہے۔ہماری ماں ہماری زندگی کی سب سے بڑی اُستاد ہوتی ہے جو اپنےبچوں کوپیدائش سےلےکر ان کی جوانی تک سب سمجھاتی سکھاتی ہے اور انہیں دین و دنیا کا علم سیکھاتی ہے تاکہ ان کو معاشرے میں رہنا، اٹھنا،بیٹھنا آسکے۔وہ معاشرے کے مطابق خود کو مضبوطی سےڈھال سکیں۔ ماں کی محبت دُنیا میں سب سے انمول ہے"ماں کی دُعا سیدھا عرش پر جاتی ہے اور سب سے قیمتی ہوتی ہے۔ ایک ماں اپنی اولاد کے لیے ہروقت دُعائیں کرتی ہے۔اُس کی محبت چاہت، اُس کی دی گئی ہر قُربانی اورہرآنسو جو اُس کی اولاد کے لیے نکلا ہو، اِن سب کا کوئی نعم البدل ہی نہیں ہے ۔
ایک ماں ہی ہوتی ہےجو اپنے بچوں کی زندگی سنواربھی سکتی ہےاور بِگاڑ بھی سکتی ہے۔اسے ہراچھے، بُرے کی تمیز سیکھاتی ہے۔ دین اسلام کے راستے پرچلنا سکھاتی ہے۔ماں وہ جنت کا پھول ہےجس سے ہر گھر میں مہک ہوتی ہے اور ہمیں اپنی ماں کی خدمت، قدر کرنی چاہیے اور اِسی بدولت ہمیں بہت ترقی،خوشحالی اورعزت ملے گی دُنیا اور آخرت میں بھی۔ ماں کی ممتا ہی اپنی اولاد کےلیے ایسی ہوتی ہے جو دُنیا میں کوئی دوسرا رشتہ کسی سے بھی ایسی محبت نہیں کرسکتا ہے۔
جو ایک ماں کا دل اوراُس کے جذبات ہوتے ہیں کوئی ہزاربار جنم لے تب بھی وہ ماں کی ممتا کی برابری نہیں کر سکتا۔ زندگی میں سب کچھ مل جاتا ہے پرماں کےجانے کے بعد اس ایک "ماں" کی کمی کوئی نہیں پوری کر سکتا۔ نہ ہی ماں کا پیار، محبت دوبارہ ملتی ہے۔ اُس کے بغیر گھر سُونا اور ویران ہو جاتا ہے۔ زندگی میں ایک بار ہی ماں کا پیار،ساتھ ملتا ہے۔انسان کوچاہیے کر لیں جتنی عزت، قدر، اور خدمت کر سکتا ہے۔ جب ایک بار یہ چلی گئیں دوبارہ کبھی پلٹ کر نہیں آئے گی۔ زندگی بھر کا دکھ درد تب ہمیشہ کے لیے مل جائے گا اور "ماں" لفظ کہہ کر پکارنا صرف ایک یاد بن کر رہ جائے گا۔



































