
نمرہ امین / لاہور
پاکستان 14 اگست 1947 کو وجود میں آیا۔ آج پاکستان کو بنے 77 سال ہوگئے ہیں جس میں بے شمار تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔ آج کے پاکستان میں اور
قائداعظم کے پاکستان میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔ کوئی قوم و ملک تب تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک وہ اپنے اصول و ضوابط، اپنے ایمان، نیک نیتی، سچ، دیانت داری اور محنت کو بروئے کار لاکر اس پر سچے دل سے عمل پیرا نہیں ہوتا۔
قائد اعظم نے پاکستان کو سچی لگن، محنت، جذبے، مثبت سوچ اور دین اسلام کو مدنظر رکھتےہوئے ان سب باتوں پر عمل کیا اور بے شمار مشکلات کے باوجود دن رات کی انتھک محنت اور کاوشوں کی بدولت پاکستان کو وجود میں لائے ۔ اس کا ایک نام ایک پہچان بنائی اور بہت حوصلے، ہمت، جذبے اور لگن کے ساتھ پاکستان کی ریاست بڑی کامیابی سے چلائی گئی۔ اتنی محنت کی اور اتنا بہترین ملک چلایا کہ آج تک اس جیسا پاکستان دوبارہ نہیں چل سکا۔ ان کا ایک ہی پیغام رہا اتحاد، ایمان ،تنظیم اورکام، کام بس کام۔۔ محنت اور ایمانداری سے کرتے رہنا۔ قائد اعظم نے اپنے ساتھ ہمیشہ ان نیک لوگوں کو ذمہ داریاں سونپی جو اس کے اہل تھے۔
قائد اعظم نے ان کو یہی بات کہی کہ اگرآپ مل کرسچی لگن اور اس جذبےسےکام کریں گےتوہرفرد چاہےوہ جس بھی جماعت، فرقےسے تعلق رکھتا ہو۔ قائد اعظم انصاف اور اصول پسند تھے۔ انہوں نے اپنے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کہا کسی تعصب، بغض یا جانبداری اور ترجیح کے بغیر میرا رہنما اصول سب کے ساتھ انصاف اور مکمل غیر جانبداری رہے گا۔ جیسے کہ قرآنی طریق حکومت بھی انصاف ہے۔
ترجمعہ! "اور جب تم لوگوں کے درمیان حکومت کرو تو انصاف کے ساتھ کرو۔"
آج کے پاکستان کی تلخ حقیقت اورسب سے اہم بات یہ ہے کہ یہاں کسی میں بھی نیک نیتی،سچی لگن، محنت، سچ، ایمانداری، حسن سلوک، بھائی چارہ نہیں۔ کوئی بھی ان باتوں اور اصولوں کو مدِنظر نہیں رکھتا ہے، جس کی وجہ سے پاکستان کے معاشی حالات بد سے بدترین ہوتےجا رہے ہیں۔ جب تک لوگوں میں سے کینہ، حسد، بغض، جھوٹ، فریب، دھوکے بازی ختم نہیں ہوگی ،یہ معاشرہ کبھی ترقی نہیں کر سکے گا۔ کسی کو کوئی سہولت میسر نہیں ہو سکے گی۔ کوئی بھی اس نظام کو بہتر طریقے سے نہیں چلا سکے گا۔ اس قوم کو مالی مشکلات کا سامنا ہمیشہ کرنا پڑے گا۔ اگر یہاں آج بھی اسلام کے اصولوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے سب کاموں کو بخوبی نبھایا جائے، سب کی ضروریات کا خیال رکھا جائے اور سب کے حقوق کو پورا کیا جائے تو اس معاشرے میں بھی امن، محبت اور خوشحالی آ سکے گی۔ ہر انسان عزت، سکون سے رہ سکے گا۔ آج کا پاکستان بھی پر امن بن سکے گا جیسے قائد اعظم کا پاکستان تھا۔
آج اگر ضرورت ہت تو صرف اچھی سوچ، ارادہ، سچی لگن، محنت، ایمانداری اور دیانداری کی ضرورت ہے جس سے ہر کام میں اللہ برکت ڈالے گا اور بہترین خوشحال آئے گی اور پاکستان روشن اور خوشحال بنے گا جو سب کے لیے مثالی ہوگا۔ مسلمانوں نے الگ ملک کا مطالبہ ہی اس لیے کیا تھا کہ یہاں سب مسلمان آزادی سے رہ سکیں گے۔ اپنی روایات کے مطابق ہر معاملات چلا سکیں گے ۔کتنی محنت اور خون پسینہ بہانے کے بعد مسلمان پاکستان کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھےلیکن آج کی حقیقت یہی ہے کہ آج بھی ہم ان ہی مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں اور بدترین حالات سے گزر رہے ہیں،تو یہ ہمارے لیے افسوس ناک بات ہے جو ہم اپنے آزاد ملک پاکستان میں رہنے کے باوجود ایک بدتر زندگی گزار رہے ہیں جس کو دیکھنے، سمجھنے والا کوئی نہیں اور یہاں جس کا جیسے دل کر رہا ہے پاکستان کو اس سمت پر لے کر چلتا جا رہا ہے۔ عوام اس مہنگائی اور حالات سے اس حد تک مجبور ہوگئے ہیں کہ ہر دوسرا انسان فاقوں اور بے روزگاری پر آگیا ہے۔ بے شمار لوگ امداد، دوائیاں، علاج نہ ملنے کی وجہ سے اپنی جان گنوا رہے ہیں۔ لاتعداد نوجوان تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں ،ان کے پاس وسائل ہی نہیں کہ وہ تعلیم حاصل کر سیکں اور اپنے ساتھ ساتھ اپنی آنے والی نسلوں کی بھی احسن طریقے سے پرورش کر سکیں اوران کو علم کی آگاہی دے کر اپنے ملک پاکستان کا نام روشن کر سکیں۔ کتنے لوگ تعلیم حاصل کرنے کے باوجودبےروزگار ہیں۔ ان کو روزگار بھی فراہم نہیں کیا جا رہا ۔
اتنا فرق ہےآج کے پاکستان میں اور قائداعظم کے پاکستان میں۔



































