
نمرہ امین /لاہور
ہر سال اِس دن کی پورے ملک میں عام تعطیل دی جاتی ہےاورہرمزدوریہ عالمی دن اپنے مزدور بردران کی شہادت اور اُن کی یاد میں مناتے ہیں پر
افسوس جس مزدور کے نام پر ملک بھر میں چُھٹی دی جاتی ہے،وہی مزدور اپنا کام کرنے، اپنی دیہاڑی کرنے باہر جاتا ہےکہ اُس کو پیسے مل سکیں جس سے وہ اپنے بچوں کو کھانا کِھلا سکے۔ اِس مزدور کو بغیر کام کےمعاوضہ تک نہیں دیا جاتا ہے جو اتنی محنت کرتا ہے۔
جب یکم مئی 1986 شکاگو میں مزدوروں نے اپنے مطالبات پورے کروانے کےلیےآواز اٹھائی کہ اُن سے صرف آٹھ گھنٹے کی ڈیوٹی لی جائے اور انہوں نے جب ریلی نکالی تو اُن پر پولیس نے بغیر کسی وجہ کے ہی فائرنگ شروع کردی جس سے کافی بے قصور مزدور مارے گئے تھے اور اُن کے مطالبات بھی پورے نہیں کیے۔ گئے تھے۔
اور اِس لیے آج تک "یکم مئی" کو مزدوروں کے نام پر چھٹی دی جاتی ہے۔ مزدور بھی اپنا گھر چلانےکے لیےاتنی محنت کرتا ہےاور ہمارے لیے وہ اتنی، دُھوپ گرمی، میں اپنا اتنا پسینہ بہا کر ہمیں رہنے کے لیے ایک چھت، ایک مکمل گھر بنا کر دیتا ہے جس میں ہم سُکون سے رہ سکیں۔
وہ گرمی، سردی، ہر حال میں ہمارے لیےمحنت سے کام کرتا ہے تو ہم کیوں نہیں مزدوروں کا احساس کر سکتے ہیں؟ ہمیں بھی اُن کے ساتھ اچھا سُلوک کرنا چاہیئے اور اُن کی محنت کے کام کو سراہنا چاہیئے۔ اُس کے بھی آرام کا خیال رکھ کے اُس سے اتنا ہی کام کروانا چاہیئے جتنا اُس سے برداشت ہو سکے۔ مزدوروں پر ضرورت سے زیادہ ہی بوجھ ڈال دیا جاتا ہے اور اُن کو ایسے کام پر لگایا جاتا ہے جیسے وہ انسان نہیں کوئی مشین ہیں۔ اگر اُن سے اُن کی برداشت سے زیادہ کام لیا جائے تو اُن لوگوں کی کم از کم تنخواہ تو بڑھائیں۔ اُن کو وقت پر پیسے تو دیے جائیں۔ اُن کی قدر تو کی جائے، ہر مزدور غریب آدمی کے لیے کوئی سہولیات فراہم نہیں کی جاتی ہیں۔سب عیش و آرام ہمارے ملک کے افسران ہی کرتے ہیں۔
اپنے ملک کی غربت کو ختم نہیں کرتے اپنے لیے بس ہر طرح کی سہولیات کوترجیح دیتے ہیں۔ یہاں وقت کی پرواہ کیے بغیر ایک مزدور سے جانوروں کی طرح اتنا کام بھی کروایا جاتا ہے کہ اُس کی حق حلال کی کمائی بھی نہیں دی جاتی اور اگر دی جاتی ہے تو وہ بھی نہ ہونے کے برابر ۔
آج کل کے دور ميں ایک مزدور کیلئے اپنا گھر چلانا بھی بہت مشکل ہے۔ حکومت کو اِس پر ایکشن لینا چاہیئے کہ ایک تو ہمارے معاشرے میں ہر مزدور کے لیے گھر کا انتظام کریں جہاں وہ سُکون سے چھت کے نیچے تو رہ سکے۔ وہ سکون، عزت سے دو وقت کی روٹی لا کر اپنے بچوں کے ساتھ کھا سکے۔ پھر ہر مزدور کہ لیے نوکریوں کا بندوبست کرے، کوئی بھی ایک آدمی بے روزگار نہ رہ سکے۔
ہر مزدور کو،ہر انسان کو کوئی نہ کوئی مہارت ضرور سیکھائی جائیں جس سے وہ نوکری کر کے مزدوری کرسکے۔ ہمارے یہاں بہت سے ایسے ادارے بننے چاہیئں جس میں مزدوروں اور بے روزگاروں کو کام کی مہارت ملے اور پھر اُن سب کو نوکریاں بھی دستیاب ہوں جو بھی مزدور ٹھیکداری، دیہاڑی والے ہیں اُن کے آرام اور آسائشوں کا خیال رکھا جائے اُن کو بھی اچھا معاوضہ دیا جائے تاکہ وہ لوگ بھی ایک اچھی زندگی بسر کر سکیں۔
"ہر محنت کش مزدور اپنے گھر کا سرتاج اور اپنی اولاد کے لیے بادشاہ ہوتا ہے۔"مزدور اتنی محنت اپنی اولاد کی خاطر کرتا ہے، اور یہی محنت اس کو جوانی میں ہی بڑھاپے میں لے جاتی ہے۔ اور اُس مزدور کی کوئی عزت، قدر ہی نہیں کرتا ۔قابلِ رشک ہے ہر وہ مزدور جو محنت کی کمائی سے اپنی اولاد کی پرورش کرتا ہے۔
"تمام مزدوروں اور محنت کشوں کو سلام۔"



































