
نمرہ امین/ لاہور
"آج ہم لڑکیوں پرہو نے والے مظالم پرگفتگو کریں گےتاکہ ہمارے معاشرے میں ایک عورت کا کیا مقام ہے؟اس کو کس طرح خود کو مضبوط بنا
کررکھنا ہے۔"اس پر بات ہو سکے ۔
آج کل تقریباً 80 فیصد لڑکیاں ایسی ہیں جومعاشرے میں ظلم و زیادتی کا نشانہ بن رہی ہیں۔ اپنے گھر سےلےکرشوہرکےگھرتک وہ اتنےظلم و زیادتی، مارپیٹ، سب کی باتیں، طعنےسن کر برداشت کرتی ہیں اوراپنے حق کے لیےآوازتک نہیں اٹھا سکتیں ۔وہ خود پرہوا ہر ظلم خاموشی سے برداشت کرتی جارہی ہیں۔ اس لیےکہ وہ ایک عورت ہےاور عورت کو بولنےکاحق نہیں دیاجاتا ہے۔اس کو بس خاموش رہنے،سب کی عزت کرنے اور خاموشی سےسب سہنےکی سیکھ دی جاتی ہے۔
ایک لڑکی پرظلم کرکےانسان یہ سمجھتا ہےکہ وہ خود بہت بہادرہے،اس کے آگے کوئی بول نہیں سکتا ہے۔ جب چاہیے وہ عورت کی بےعزتی کرکےاس کو ذلیل ورسوا کر سکتا ہے۔وہ یہ سوچتا بے کہ عورت توبے بس، مجبور ولاچارہےوہ کس کوجا کربتائے گی ،وہ تو ہم سے بس باتیں سنتی رہے گی اورہمارے کام بھی کرتی رہےگی ۔
"پرانے وقتوں جہالت کے دور میں عورت کوکہتے تھے یہ تو ہمارے پاؤں کی جوتی ہے۔" اس کی کیا اوقات ہے ہمارے سامنے بولنےکی؟ لڑکیوں کوپیدا ہوتےساتھ ہی زندہ درگور کر دیتے تھے، یا مار دیتے تھے اور اگر کسی گھر میں لڑکی ہوتی تو اس پر جانوروں کی طرح تشدد کرتےتھے۔ اس کو مارپیٹ کرظلم و زیادتی کا نشانہ بناتےتھے۔ ان کی چھوٹی عمرمیں شادی کروا کر اس پر اتنےسارے بوجھ اورذمہ دارہاں ڈال دیتے تھے اور ان پر ظلم کرتے تھےاور ایک لڑکی خود پر ہوتے سب ظلم برداشت کرتی رہتی تھی۔
آج کل کےمعاشرے میں بھی عورت کی قدرنہیں کی جاتی ہے۔ان پرظلم کیا جاتا ہےاور وہ کمزوربن کر سب برداشت کرتی رہتی ہے۔اس لیے کہ وہ ایک عورت ہے۔عورت اپنے ہر روپ میں چاہے وہ بیٹی، بہن، بیوی، یا ماں بن جائے ہروقت میں سب کے ظلم سہتی رہتی ہے،خاموشی سے اپنا ہررشتہ نبھاتی ہے اوران رشتوں کی لاج رکھتی رہتی ہے۔ کئی بارتو اتنےظلم اور تشدد براشت کرتےکرتے وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہے۔
ایسا کیوں ہےہمارے معاشرے میں؟ کیوں ایک عورت کی عزت کوعزت نہیں سمجھا جاتا ہے؟ کیوں اس پر اتنا ظلم،زیادتی اورتشدد کیا جاتا ہے؟،ہمارے خیال سے آج کل کے معاشرے میں ایک لڑکی کو اتنا کمزور نہیں ہونا چاہیےکہ وہ اپنوں کی۔ غیروں کی سب کی باتیں، طعنے سن کر برداشت کرے اور اس حد تک وہ صدمے میں یا ڈپریشن میں چلی جائےکہ اس کی موت بھی واقعہ ہوجاتی ہے اور کبھی اسی صدمے میں رہتے ہوئے وہ اپنی مرضی سے جینا ہی چھوڑ دیتی ہے۔
لوگ بس یہی چاہتے ہیں کہ ایک عورت سب کےظلم وزیادتی کو خاموشی سے سہتی رہےاورایک زندہ لاش بن کے رہ جائے۔آخر! ایک لڑکی کا بھی حق ہے اپنی مرضی سے جینےکا،عزت سے پیارمیں اپنی زندگی گزارنے کا۔ اپنی زندگی کےہرپہلو کو آرام و آسائش کے ساتھ بسر کرنےکا۔ اپنے مقاصد اور ارادوں کو پورا کرنےکا۔پھر کیوں اس سے اس کا یہ حق چھین لیاجاتا ہے؟ کیوں اس کے پاؤں میں بیڑیاں ڈال کراس کو ایک قیدی
بنا دیا جاتا ہے؟ کیوں! آخرکیوں! آج کل کے معاشرے میں ایک لڑکی کواپنے حق کے لیے آواز اٹھانی چاہیے۔اپنے سب حالات کا مقابلہ کرنا چاہیے۔معاشرے کے ظلم و زیادتی کو برداشت کرنے کی بجائے خود کےلیےکھڑی ہو اور ثابت کرے کہ وہ کمزور نہیں ہے۔ وہ مضبوط ہے۔وہ اپنےاعمال، سوچ اور کام میں بہت خاص ہے،وہ ایک عام لڑکی نہیں ہےجو سب برداشت کرے۔ وہ بہت مضبوط ہے،اس میں خود اعتمادی ہےکہ وہ سب کا مقابلہ ڈٹ کر کرے اورخود کی عزت برقراررکھے۔
یقین کریں ہمارے معاشرے میں عورت کی بہت عزت قدر کی جائےگی۔ جب ایک عورت اپنا مقام خود بنائے گی تو یہ معاشرہ اس پر کبھی ظلم و زیادتی نہیں کرسکے گا۔ وہ اپنے حق کے لیےآواز اٹھاکر میدان میں جب آئے گی تو ہرانسان اس کی عزت قدر کرے گا اوراس پر ظلم کرنےسے پہلےسو دفعہ سوچےگا کہ اگر ہم مردوں کے خلاف یہ عدالت تک چلی گئیں، تو ہماری زندگی برباد ہوسکتی ہے۔اس طرح ہر مرد ہرانسان ایک عورت پر ظلم و زیادتی کرنے سے ڈرے گا۔
"ہماری لڑکیوں،خواتین کوچاہیےخود کومضبوط بنائیں۔ اپنے حق کےلیے بہادری سےلڑنا سیکھیں۔ آوازاٹھانا سیکھیں تاکہ ہربندہ دوبارہ ظلم و زیادتی کرنے سے پہلے سوچے ضرور کہ ایک عورت کی عزت کتنی قیمتی ہے۔"خود اس معاشرے کا مقابلہ کریں آپ اپنی عزت، جان، آبرو کی حفاظت خود کر سکیں گی اور بہت سی خواتین کو بھی مضبوط بنا سکیں گی۔



































