
ماریہ نسیم
میرے نبی صلہ سے میرا رشتہ
کل بھی تھا اور اج بھی ہے
بحیثیت مسلمان پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت ہمارا قیمتی سرمایہ ہے۔ یقینا اپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات گرامی نور کاسرچشمہ ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں لیکن کیا صرف یہ محبت کافی ہے؟اصل سوال یہ ہے۔
آج سے 1400 سال پہلے جب آمنہ کے لال اس دنیا میں تشریف لائےتوسب سے زیادہ خوشی ان کے چچا ابولہب نے منائی ،جب اس کی لونڈی نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد کی اطلاع اس کو دی تو شدید خوشی اور محبت کی حالت میں اس نے اپنی لونڈی کو اسی وقت آزاد کردیا لیکن جب محمد صلہ نبی مبعوث ہوئے اور اللہ لا شریک کا پیغام لوگوں تک پہنچایا تو اس نے اطاعت سے انکار کردیا اور شدید مخالفت کی۔ قرآن میں اللہ ارشاد فرما تا ہے کہ
(سورۃ لہب آیت 1)"ٹوٹ گئے ابو لہب کے ہاتھ اور نامراد ہو گیا وہ۔"ترجمہ :
قرآن کی اس آیت سے ہمیں یہ بات سمجھ میں آتی ہےکہ ولادت کے موقع پرمنائی گئی خوشی اورمحبت اطاعت نبی کے بغیر کسی کام نہ آئی تو یہ ہےسوال کا جواب پیارے نبی صلہ سے محبت کرنا تو ہم پرواجب ہے ہی لیکن دین و دنیا کی سربلندی کے لیے ہمیں پیارے نبی صلہ کی اطاعت کرنی ہے۔
پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم قران کی عملی تفسیر ہیں دنیا کے ہر مسئلے اور معاملے میں رہنمائی ہمیں قران اور سیرت النبی سے لینی ہے۔یہ ہے وہ تعلق ورشتہ جو اللہ کو ہم سے مطلوب ہے یہ ہےاس نسبت کا تقاضا جو ہم پیارے نبی صلہ سے منسوب کرتے ہیں اگر اطاعت نہیں تو خالی محبت کس کام کی۔
ہمارے نبی صلہ سے تعلق جو قرآن نے بتایا ہے،وہ جشن نہیں ہےتعلق کی اصل بنیادیں عقیدے وعمل کو بدلنا ہے اور پھر ایسا انقلاب پیدا کرنا ہے کہ" ایک صحابی رضی اللہ تعالی عنہا ایمان لا کر اپنے قبیلے میں جاتے ہیں تو پورا قبیلہ ایمان لےآتا ہے۔"
پیارے نبی صلہ کی سنت ایک ایسے معاشرے کی تشکیل ہے،جہاں لوگوں کو بندوں کی غلامی سے نکال کر ایک اللہ کی غلامی میں دیا جائےجہاں امیر امیر ترین اور غریب غریب تر نہ ہو جہاں تھوڑے سے نفع کے لیے بھائی بھائی کو نہ مارے جہاں بیواؤں کے حقوق کی حفاظت کی جائے۔
جب پیارے نبی صلہ پہلی وحی کے نزول کے بعد غارحراسے حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس تشریف لائے تو "حضرت خدیجہ نے فرمایا اللہ اپ کو ضائع نہیں کرے گا کیونکہ اپ بیواؤں اور یتیموں کے ساتھ اچھا سلوک کرتے ہیں"۔
یعنی اللہ ایسے لوگوں کو ضائع نہیں کرتا جو کمزوروں کی مدد کرتے ہیں. مومن مفید ہوتا ہے۔ہمیں اپنے اپ کو دوسرے مسلمانوں کے لیے مفید بنانا ہوگا تب ہی ہم امتی ہونے کا حق ادا کریں گے۔
خلاصہ کلام یہ ہے کہ اپ صلہ سے محبت آخری خزانہ ہے،اسے لوٹنے نہ دیں بلکہ اس چشمے کو بہنے دیں سمندر بننے دیں ۔بس آہستہ آہستہ اس کا رخ پھیریں۔ اللہ ہمیں پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کی پیروی کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔



































