حیا اور اس کے تقاضے

مریم زبیر

حیا اورحجاب ہماری تہذیب ہے، فخر ہے، پہچان ہے، اس کو چھوڑ دینے سے ہماری عاقبت خطرے میں ہے. شیطان کی پہلی چال جو اس نے انسان کو

خدائے واحد کی اطاعت سے منحرف کرنے کے لیے چلی تھی یہ تھی کہ اس کے جذبہء شرم و حیا پر کاری ضرب لگائی اور دیکھا جائے تو اس کی یہ روش آج تک ان کی تم قائم ہے. شیطانی ذہنیت کے لوگوں کے مطابق ترقی کا کوئی کام شروع ہو ہی نہیں سکتا جب تک عورت کو سر بازار کھڑا نہ کر لیں. خواتین سے متعلق مصنوعات تو ایک طرف خالص مردانہ چیز بھی ہو تو اس پر اشتہار عورت کا ہی نظر آئے گا۔اپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: عورت مستور رہنے کے قابل چیز ہے جب وہ نکلتی ہے تو شیطان اس کو تاکتا ہے اور اللہ کی رحمت سے قریب تر وہ اس وقت ہوتی ہے جب وہ اپنے گھر میں ہو۔یعنی عورت کا اصل دائرہ عمل اس کا گھر ہے۔گھر سے باہر اس کو صرف اسی ضرورت کے لیے نکلنا چاہیے جس کی شریعت اجازت دیتی ہو اور اس طریقے سے نکلنا چاہیے جو خود اللہ تعالی نے ایک مسلمان عورت کے لیے پسند کیا ہے۔ارشاد باری تعالی ہے: اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم! آپ اپنی بیویوں، بیٹیوں اور مسلمان عورتوں سے کہتے ہیں کہ وہ اپنی چادریں اپنے اوپر لٹکا لیا کریں۔اس طریقے میں اس بات کی زیادہ توقع ہے کہ وہ پہچان لی جائیں گی اور ان کو ستایا نہ جائے گا اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے لیکن بدقسمتی سے آج ہمارے معاشرے میں مغربی رسم و رواج کو اپنانا ایک فیشن بن چکا ہے۔ہم اپنی قابل فخر اقدار کو چھوڑ کر مغربی اقدار کو اپنانا ترقی کی علامت سمجھتے ہیں۔جس کے بھیانک نتائج ہمارے سامنے ہیں ۔بچوں سے زیادتی ہو یا زنا کے جرائم، حیا و حجاب سے دوری کا نتیجہ ہیں ۔خواتین کا چست لباس' اپنی زیب و زینت کی سر عام نمائش ' مغرب کی تقلید میں تمام اداروں میں مرد و زن کا اختلاط گناہ کو کھلی دعوت دینے کے مترادف ہے۔        

  اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:" دور جاہلیت کی طرح اپنی سج دھج نہ دکھاتی پھرو". مگر آج شادی بیاہ ہو یا کوئی اور تقریب ۔ شیطان اور اس کے چیلے بنت حوا کی بے حیائی پہ خوب خوشیاں منا رہے ہوتے ہیں۔وہی باپ بھائی جو اپنی بہن بیٹی کو بغیر پردے کے گھر سے باہر نہیں نکلنے دیتے' اس وقت انہیں کوئی پرواہ نہیں ہوتی کہ ہماری عزتیں کتنی نامحرم آنکھوں کے حصار میں ہیں۔وہی بنت حوا جو پوری طرح مستور ہو کر گھر سے نکلتی ہے ،شادی بیاہ کے موقع پر پوری طرح سج سنور کر جب نامحرم مردوں کے سامنے چلتی پھرتی ہے۔ فوٹو سیشن کرواتی ہے' اپنا لباس دکھانے کے چکر میں اپنا ہرہرعضو نمایاں کرتی ہے تو کیا اس کے باپ، بھائی کوغیرت نہیں آتی ؟لہو لعب کی ان محافل میں وہ خواتین جو اپنا ایمان بچانے کے لیے باپردہ ہو کر بیٹھتی ہیں ان کو تحقیق و تضحیک کی نظروں سے دیکھا جاتا ہے لیکن یاد رہے وہ فرمان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم:" اسلام شروع میں اجنبی تھا اور ایک وقت آئے گا کہ یہ پھر اجنبی بن کر رہ جائےگا تو سلام ہے ان اجنبیوں پر جو اسلام کو تھامے رہیں". تو شاد رہیں یہ خواتین اور اللہ کی رضا کے لیے چند روزہ اجنبیت برداشت کر لیں ۔ ان شاءاللہ روز محشر ان کو بھرپور عزت ملے گی۔اس دنیا سے کئی گنا زیادہ اچھی میزبانی کی جائے گی۔

حیا و حجاب کا تقاضہ ہے کہ اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی سےبچا جائے۔اپنے دل دماغ نگاہ کی حفاظت کی جائے۔ تنہائی کو بھی پاکیزہ رکھا جائے کہ فرمان الہیٰ ہے:" اللہ اس بات کا زیادہ حقدار ہے کہ اس سے حیا کی جائے". اور جب اللہ سے حیا کا جذبہ دل میں ہوگا تو انسان کوئی گناہ کر ہی نہیں سکے گا اور یوں عاقبت سنور جائے گی۔ہمیں اپنا احتساب کرتے رہنا چاہیے کہ آیا ہم صرف دنیا والوں کی نظروں میں اپنی عزت برقرار رکھنا چاہتے ہیں یا ہمارے پیش نظر اللہ رب العالمین کی رضا اور خوشنودی ہے؟ آخر انسان کو خود سے اتنی محبت تو ہونی ہی چاہیے کہ وہ خود کو جہنم سے بچا کر جنت میں لے جائے لہذا خود کی حفاظت کیجئے کہ جب ہمارا پورا وجود ہی اللہ کے عطا اور امانت ہے تو پھر اسے دنیا والوں کی خواہشات کے مطابق کیوں کیا جائے۔اپنی زندگی کے ہر ہر لمحے میں اللہ رب العزت کی قائم کردہ حدود کا احترام کیا جائے کہ اللہ کے رنگ سے اچھا اور کس کا رنگ ہوگا؟

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

صحت بخش کھائیں ،بیماریوں سے بچیں (زین صدیقی)

 زین صدیقی

اپنی زندگی میں ہم ہر سطح پر کھانے میں احتیاط نہیں برت رہے ،کہیں دل کے ہاتھوں مجبور ہوتے

... مزید پڑھیے

ماں محبت کا حسین  روپ (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

دنیا میں اگر کوئی رشتہ سب سے زیادہ پاک، بے لوث اور سچا ہے تو وہ ماں کا رشتہ ہے۔ ماں

... مزید پڑھیے

اے آئی ،فوائد اور مضمرات (شبانہ حفیظ)

شبانہ اشفاق

سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اس نے مشین کے اندر مختلف معلومات کی ڈیوائس فٹ

... مزید پڑھیے