
انعم غفران
اے بنت حوا! "تاج سے بھی زیادہ سجتا ہےحجاب تم پر"
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
پیاری بہنوں حجاب کا مقصدعورت کا غیرمردوں سےسترچھپانا ہے،اگرہم زمانہ جاہلیت کا مطالعہ کرتے ہیں تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ اس دور میں پردہ اورحجاب نام کی کوئی چیز موجود نہیں تھی لیکن اسلام کےبعد جوں جوں اسلامی معاشرے کی بنیاد پڑتی گئی ،پردے سے متعلق احکام نازل ہوتے گئے۔ قرآن مجید کی سورة النورمیں اللہ تعالی کاارشاد ہےکہ *عورتوں کو حکم دواپنی نگاہیں نیچی رکھیں اوراپنی پارسائی کی حفاظت کریں اوراپنا بناٶسنگھارنہ دکھایں مگرجتنا خود ظاہر ہوجائے اور اپنی اوڑھنی اپنےسینوں پرڈالیں۔آج ہم ایک ترقی یافتہ دورمیں جی رہے ہیں لیکن اگرہم اپنا جائزہ لیں تو یہ بات کہنا غلطہ نہ ہوگا کہ ہم اپنےاسلامی احکامات کی پابندی میں بہت پیچھے رہ گئےہیں۔
ہمیں صیحیح معنوں میں پردہ یا حجاب کا مطلب ہی نہیں پتا ،ہمارا انتتخاب کردہ لباس اسلامی اصولوں کےمطابق نہیں ہوتا، خاص کراگر ہم اپنی نوجوان لڑکیوں کے لباس پر نظر ڈالیں تو بظاہر تو وہ پردہ کی ہوئی نظرآتی ہیں یا سر پرحجاب بھی موجود ہوتا ہےلیکن سینے پرمکمل طریقے سےچادریا دوپٹہ موجود نہیں ہوتا، برقعہ پہنا ہویا عبایا اس حد تک چست ہوتا ہےکہ جسم کا ہرعضو واضِح ہورہاہوتاہے۔ مندرجہ بالا آیات کےمفہوم سے یہ بات ظاہر اللہ تعالی نے پردے کےاحکام پراس بات کی واضاحت کی ہےکہ مومن عورتیں اپنےچہرے اورسینے کو ڈھانک کررکھیں، لہٰذا ہمیں چاہیےکہ ہم خود بھی اس پرعمل کریں اوراپنی نئی نسل کوبھی حجاب اورپرد کے صیحیح طریقوں سےروشناس کرواٸیں تاکہ ہمارا پردہ کرنےکا مقصد پورا ہو سکے۔



































