
عرشیہ شاہد
خلیل کے معنی "دوست "کے ہے اور خلیل اللّٰہ کے معنی "اللّٰہ تعالیٰ کا دوست"دنیا کے اندر کوئی نہ کوئی کسی کا دوست ہوتا ہے۔مگر کسی بڑی ہستی کا دوست کم درجے کی بات
نہیں ۔۔۔۔۔آخر ایسا کیا تھا ؟کیا اتنا بڑا کام کیا تھا کہ یہ خلیل اللّٰہ کہلائے ان کے بارے پوری سورت نازل ہوئی ۔اللّٰہ تعالیٰ اپنی مقدس کتاب میں فرماتے ہیں کہ وابرہیم الذی وفیٰ! ابرہیم وہ شخص ہے جس نے وفا کا حق ادا کردیا۔ابرہیم علیہ السلام نے ایسا کیا کردیا تھا کہ ان کے ہر فعل کو وفا کا نام دیا گیا؟اگر ہم ایسے کہے کہ ابرہیم علیہ السلام ہی ایسے شخص ہے جنہوں نے اپنی تمام خواہشاتِ نفس کو اور حسرتوں کو ختم کرکے اپنی پوری حیاتِ زندگی کو اللّٰہ کی رضا کے مطابق گزار دیا تھا ۔یہی تو حضرت ابرہیم علیہ السلام کو اللّٰہ تعالیٰ سے محبت تھی کہ جیسے جیسے اللّٰہ تعالیٰ کی طرف سے ان پر آزمائشیں آتی گئیں تو آپ علیہ السلام رضیت باللّٰہ کہہ کر تکمیل کرتے گئے ۔کیونکہ اللّٰہ تعالیٰ نے حضرت ابرہیم علیہ السلام کو" قلبِ سلیم "سے نوازا تھا۔ان کے امتحان کی وجہ درااصل ان کو بڑے عہدے پر فائز کرنا تھا یعنی امامت سوپنی تھی۔اس بلند مقام عطا کرنے کی وجہ سے حضرت ابرہیم علیہ السلام کو اللّٰہ تعالیٰ نے آزمایا لکین وہ اپنی ہر آزمائش کو پار کرتے گئے ۔سب سے پہلے حضرت ابرہیم علیہ السلام نے اپنے رب کو پہچاننے کے لیے صحرا میں نکل پڑے کبھی کہا سورج میرا رب ہے لیکن جب سورج غروب ہوگیا
پھر کہا کہ میرا رب غروب ہونے والا نہیں پھر کہا چاند میرا رب ہے لیکن جب چاند ڈال گیا پھر کہا یہ بھی میرا رب نہیں پھر اسی طرح اپنےرب کو پہچان لیا اور لوگوں کو بتوں کی عبادت سے روکنے لگے
جب مشرکین نہ روکے تو آپ علیہ اسلام نے سارے بت توڑ دیے تاکہ اللّٰہ کی ذات میں کسی کو شریک نہ ٹھہرائے اور سارے بت توڑنے کہ بعد بڑے والے پر کلہاڑا رکھ دیا ۔اور جب مشرکین نے دیکھا تو غضبناک ہوگئے یہ حرکت کس نے کی؟تو لوگوں کو حضرت ابرہیم علیہ السلام پرشک ہوا تو انہوں نے آگ جلائی اور آپ علیہ السلام کو اس میں ڈال دیا تو آپ اس میں چلے گئے لیکن توحید پر قائم رہے۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے آگ کو حکم دیا "اے آگ حضرت ابرہیم علیہ السلام پر ٹھنڈی اور سلامتی والی بن جا"
ارادے جن کے پختہ ہو نظر جن کی خدا پرہو
طلاطم موجوں سے وہ گھبرایا نہیں کرتے
حضرت ابرہیم علیہ السلام کو اللّٰہ تعالیٰ نے بہت دعائیں کرنے کہ بات ایک بیٹا دیا جس کانام حضرت اسماعیل علیہ السلام تھا ۔تو جب حضرت ابرہیم علیہ السلام بڑے ہوئے تو اللّٰہ نے حضرت اسماعیل علیہ السلام کو ذبح کرنے کا حکم دیا ۔ تو پہلے حضرت ابرہیم علیہ السلام نے اپنا خواب اپنے بیوی ہاجرہ کے سامنے رکھا تو وہ مان گئیں پھر بیٹے کو خواب سنایا تو بیٹے نے جواب دیا کہ جو آپکو حکم ہوا اسکی تکمیل کردے ۔تو اسیطرح بیٹا بھی تیار ہوگیا اور باپ بھی ۔۔۔
تو حضرت ابرہیم علیہ السلام نے کہا کہ میری آنکھوں پر پٹی باندھ دیں تاکہ میرا دل بیٹے کی طرف دیکھ کر نرم نہ پڑھ جائے ۔تو پٹی باندھ دی اور آپ نے رضیت باللہ کہہ کر گردن پر تلوار پھیر دی ۔اور جب پٹی کھولی تو کیا دیکھا کہ دنبے کو ذبح کیا ہوا اور بیٹا پاس کھڑا مسکرا رہا ۔اسطرح حضرت ابرہیم علیہ السلام اس امتحان میں کامیاب ہوئے ۔
پھر جب حضرت ابرہیم علیہ السلام نے خانہ کعبہ کو تعمیر کیا تو اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ اے اللہ ہم میں سے ایک ایسا نبی اٹھا جو دین اسلام کو پورے عرب میں پھیلا سکے۔پھر اللہ تعالیٰ نے ان کی یہ دعا بھی قبول کی اور آل ابرہیم میں سے نبی کو مبعوث کیا اور اسی نسل کو امامت کا کام سونپا جو قیامت تک ان کے پاس ہی رہے گا۔
اسطرح حضرت ابرہیم علیہ السلام نے جہاں کھڑے ہوکر نماز پڑھی االلہ تعالیٰ نے اسکو قیامت تک مصلی بنادیااور اس مقام کو مقامِ ابرہیمی کا نام دے دیا۔قرآن میں ہے کہ:۔ من مقام ابرہیم مصلٰی "اور مقام ابرہیم کو اپنا جائے نماز بنا لوں"
حضرت ابرہیم علیہ السلام نے ہر آزمائش اور امتحان میں کبھی اپنے نفس کو آرے نہ آنے دیا ۔اس لیے تو اللہ نے فرمایا کہ واتخذاللہ ابرہیم خلیلا۔اور قیامت تک حضرت ابرہیم علیہ السلام کی سنت کو تازہ کرنے کے لیے ہر سال 10 ذوالحجہ کو قربانی کی جاتی ہے ۔ اور آپکے جائے نماز کی جگہ کو عمر وحج کے لیے لازم و مظلوم کردیا۔
۔



































