
رباب ارشد
نونومبر کا دن ہم سب کےلیےخاص ہوتا ہےکیونکہ یہ دن ہمارے قومی شاعر شاعرِمشرق علامہ محمد اقبال کی پیدائش کا دن ہے۔علامہ محمد اقبال بہت اچھی
شخصیت کےمالک تھے۔ آپ نے اردو اور فارسی دونوں زبانوں میں شاعری کی۔ آپ کی شاعری ہردور کے نوجوانوں کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے۔ علامہ اقبال کی شاعری دنیا بھر کے مسلمانوں اور لاکھوں لوگوں کومتاثر کرتی ہے۔آپ نےہرقسم کےعنوان جیسے آزادی، محبت اور انسانی روح کے بارے میں لکھا۔
علامہ اقبال کی شاعری لوگوں میں خاص طورپرنوجوانوں میں امید کی کرن پیدا کرتی ہے۔ آپ نے اپنی شاعری میں مسلمان نوجوانوں کو شاہین سے تشبیہ دی۔ اقبال نوجوان نسل سے مخاطب ہوتے ہوئے فرماتے تھے۔
تو شاہین ہے پرواز ہے کام تیرا
کہ تیرے آگے جہاں اور بھی ہیں
شاعرِ مشرق علامہ اقبال اپنی شاعری کے زریعےنوجوانوں کو ہمیشہ آگے بڑھتے رہنے کاسبق دیتے تھے مگر افسوس کے آج کا نوجوان اقبال کا شاہین نہیں رہا۔
علامہ اقبال اپنا زیادہ تروقت مطالعہ اورغوروفکرمیں گزارتے تھے۔ آپ وقت کی مکمل پابندی کرتے تھے۔ آپ تہجد بھی باعائدگی سےادا کرتے تھے۔ علامہ اقبال نے مسلمانوں کی آزادی کا جوخواب دیکھا تھا اسے اپنی کاوش سے قائداعظم کا ساتھ دیتے ہوئےحقیقت بنایا۔
ہمیں کوشش کرنی ہےکہ ہم اقبال کےایسےشاہین بنیں جیسے وہ ہمیں دیکھنا چاہتےتھے۔
؎ تو ہے ہمارے دلوں میں اے اقبال
کبھی نہ بھولیں گے تجھے اے اقبال



































