
رباب ارشد
ہو نہ یہ پھول تو بلبل کا ترنم بھی نہ ہو
چمنِ دہر میں کلیوں کا تبسم بھی نہ ہو
ہو نہ یہ ساقی تو پھرمے بھی نہ ہو خم بھی نہ ہو
اور بزمِ توحید بھی دنیا میں نہ ہو تم بھی نہ ہو
میرے نبیﷺ سےمیرا رشتہ اتنا ہی مضبوط اور اٹوٹ ہےجتنا کہ خوشبو کا پھول سے ہے۔ پھول مرجھا جاتا ہے لیکن اس کی خوشبو ختم نہیں ہوتی۔ جتنا کہ چاندنی کا چاند سے کہ جب تک چاند ہےتب تک چاندنی ہے۔ میرے نبیﷺ سےمیرا رشتہ ایسا ہے جیسا زمین کا آسمان سےکہ جب تک زمین ہے تب تک آسمان ہے۔ ایسےہی جب تک میرے نبیﷺ کی محبت دلوں میں زندہ ہےتب تک ہمارے دل بھی زندہ ہیں اور تب تک ہم مسلمان ہیں۔
میرے نبیﷺ کسی ایک قوم کسی ایک قبیلے کےلیے نہیں بھیجے گئے۔ آپﷺ نہ ہوتےتو کچھ بھی ناہوتا۔ یہ چرند پرند، یہ کہکشاں، یہ بادل، یہ چاند ستارے،یہ جہاں تک ناہوتا۔میں نا ہوتی ،آپ نا ہوتے کچھ بھی تو نا ہوتا۔
محمدﷺ نہ ہوتے تو کچھ بھی نہ ہوتا
یہ جہاں نہ ہوتا وہ جہاں بھی نہ ہوتا
آپﷺ کےآنے سے ہی دنیا میں اسلام کی شمع روشن ہوئی۔عورت کواس کا تحفظ مِلا۔ بیٹی کواس کا حق اور زندگی ملی۔ ماں کواس کا مقام ملا۔ بہن کو اس کا مان ملا تو پھر بحیثیت ایک بیٹی،بحیثیت ایک ماں اوربحیثیت ایک امتی میں یہ کیوں نہ کہوں کہ
وہ عرش کا چراغ ہیں
میں ان کے قدموں کی دھول ہوں
اے زندگی گواہ رہنا میں بھی
عاشقِ رسولﷺ ہوں
آپﷺ کو اپنی امت یعنی ہم سےاس قدرمحبت تھی کہ آپﷺ فرماتے تھے
"اے میرے امتی تیرے پاؤں میں کانٹا بھی چبھے تو اس کی تکلیف مجھےہوتی ہے"۔
ایسی ہے محبت میرے نبیﷺ کی اپنی امت کے لیے، پھر ہماری محبت بھی تو ایسی ہونی چاہیےنا کہ بات کریں تو نبیﷺ کی، بات سنیں تو نبیﷺ کی، عمل کریں تو آپﷺ کی سنتوں پر، رکیں ہر اس کام سے جس سے روکا خدا اور اس کی رسولﷺ نے۔
مگر آج ہمارا حال تو یہ ہے کہ ہم ماہِ ربیع الاوّل کے آتے ہی پکےسچےعاشقِ رسول بن جاتےہیں اورباقی کے گیارہ مہینے تو ہمیں یاد ہی نہیں ہوتا کہ ہم مسلمان بھی ہیں۔ کیا ہماری محبت ایسی ہونی چاہیے۔ اُس محبوبﷺ کے لیے جو راتوں کو غاروں میں ہماری بخشش کے لیے روتے رہے؟ نہیں بلکل نہیں یہ مہینےسارے میرے نبیﷺ کے ہی تو ہیں۔ صرف ایک مہینے تک تو نہ محدود کرو اپنی محبت کو۔ آپﷺ سے ہماری محبت ایسی ہونی چاہیے کہ بروزِ قیامت جب ہمارا سامنا آپﷺ سے ہو تو ہمیں شرمندہ نہ ہونا پڑے۔
میرے نبیﷺ سے میرارشتہ کل بھی تھا اور آج بھی ہے اور تا قیامت رہےگا۔ ان شاءاللہ۔ ہمیں کوشش کرنی ہے کہ اپنے رشتے کو اور بھی مضبوط بنائیں۔
میں لفظوں میں کیسے بیاں کروں کہ
میرےنبیﷺسے میرارشتہ کیسا ہے
وہ تو جان ہیں دونوں جہان کی رباب
میں تو بس غلام ہوں اک عام سی



































