
رباب ارشد
دل میں پھر سے خوشیوں کا پیغام آرہا ہے
مبارک ہو مومنو پھر سے رمضان آرہا ہے
کچھ ہی دنوں میں رمضان المبارک کی آمدآمد ہے۔رمضان نعمتوں والا برکتوں والا مہینہ ہے۔اس مہینے کے قریب آتے ہی تمام مسلمان اس کےاہتمام میں لگ جاتے ہیں۔ ہر گھر میں بڑے جوش و خروش سے تیاری ہونے لگتی ہے۔ہر گھر میں سحری و افطاری کے لخاظ سے رنگارنگ کھانے تیار کر کے رکھے جاتے ہیں۔رمضان کا مہینہ بہت ہی ذیادہ رونق والا مہینہ ہوتا ہے۔عام دنوں میں تو لوگ نماز کے لیے بھی بہت مشکل سے اٹھتے ہیں۔ مگر ماہِ رمضان میں تمام مسلمان یہاں تک کے بچے بھی بہت جوش کے ساتھ اُٹھ کر سحری کرتے ہیں اور پھر نماز کا اہتمام کرتے ہیں۔ رمضان کے مہینے میں قرآن مجید کی تلاوت بھی بڑے جوش سے کی جاتی ہے۔ اس ایک مہینے میں مسجدوں میں نمازیوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔
نمازیوں کا اب سیلاب آنے والا ہے
پتہ چلا ہےکہ رمضان آنے والا ہے
اب مسجدوں کا دئرہ ذرہ بڑا کر دو
بس ایک ماہ کا مسلمان آنے والا ہے
رمضان کے مہینے میں بندہ اپنے رب کے اتنا قریب ہوتاکہ ایک پردے کا بھی فاصلہ نہیں رہتا۔
ایک بار حضرت موسیٰؑ نے اللہ رب العزت سے پوچھا:
یا اللہ جتنا میں آپ کے قریب ہوں۔ آپ سے بات کر سکتا ہوں۔ اتناکوئی اور بھی قریب ہے؟
اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
اے موسیٰؑ! آخری وقت میں ایک امت محمدﷺ کی ہوگی۔ اوراس امت کو ایک مہینہ ایسا ملے گا جس میں وہ خشک ہونٹوں، پیاسی زبان، سوکھی ہوئی آنکھیں اور بھوکے پیٹ جب افطار کرنے بیٹھے گی تب میں ان کے بہت قریب ہوں گا۔موسیٰؑ تمہارے اور میرے درمیان ستر پردوں کا فاصلہ ہے۔ لیکن افطار کے وقت اس امت اور میرے درمیان ایک پردے کا فاصلہ بھی نہیں ہوگا۔ اور جو دعا وہ مانگیں گے اسے قبول کرنا میری ذمہ داری ہوگی۔ (سبحان اللہ)
اگر لوگوں کو معلوم ہوجاۓ کہ رمضان کیا ہے تو سب ہی یہ تمنا کرتے کہ سارا سال رمضان ہی ہو۔
رمضان کے مہینے میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے لیے بخشش کے سارے دروازے کھول دیتے ہیں۔ اور جہنم کے سارے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں۔ اس مبارک مہینے میں اللہ تعالیٰ شیطان کو بھی قید کر دیتے ہیں۔روزہ دار کے لیے اپنے رب کی طرف سے بے شمار انعامات ہیں۔
بے زبان کو جب وہ زبان دیتا ہے
پڑھنے کو پھر وہ قرآن دیتا ہے
بخشنے پہ آۓ جب امت کے گناہوں کو
تحفے میں گناہگاروں کو رمضان دیتا ہے
ماہ رمضان میں آپﷺ ذیادہ سے ذیادہ صدقات دیتے تھے۔ تو ہمیں بھی اس مہینےمیں صدقات کو بڑھانا چاہیے۔اپنےارد گرد لوگوں کا خاص حیال رکھنا ہوگا۔تاکہ سب لوگ اچھے سے اس مہینے کا اہتمام کر سکیں۔اسی خوالے سے آپﷺ کا ایک فرمان ہے۔ آپﷺ نے فرمایا:
بہترین صدقہ وہ ہے جو رمضان میں ہو۔
رمضان کا مہینہ اپنے ساتھ رحمت، گناہوں کی مغفرت اور جہنم سے نجات لے کر آتا ہے۔ایک خدیث میں ہے کہ رمضان ایسا مہینہ ہے کہ اس کے اول حصہ میں حق تعالیٰ کی رحمت برستی ہے۔اس مبارک ماہ کا درمیانی حصہ گناہوں کی مغفرت کا سبب ہے۔اور اس ماہ کے آخری حصہ میں دوزخ کی آگ سے آذادی حاصل ہوتی ہے۔
مانگ لو گڑگڑا کر خدا سے ابھی
مغفرت سستی ہے
کہتے ہیں کہ رمضان میں رب کی
رحمت برستی ہے
اس ماہ رمضان میں اپنے ایسے رشتہ دار جن کے مالی خالات اچھے نہیں ہیں۔ ان کا بہت خیال رکھیں۔کسی بھی سوالی کو خالی ہاتھ اپنے دروازے سے نا بھیجیں۔ اپنے ارد گرد رہنے والے سفید پوش لوگوں کی جس طرح ہو سکے مدد کریں۔اور اپنے سے کمتر کسی کو نا سمجھیں۔
آخر میں میں ان اشعار کے ساتھ آپ سب کو رمضان المبارک کی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔
آسمان پہ نیا چاند ہے آرہا
سارا عالم خوشی سے ہے جگمگا رہا
ہورہی ہے سحر و افطار کی تیاری
سج رہی ہے دعاؤں کی سواری
پورے ہوں آپ کے دل کے ہر ارمان
مبارک ہو آپ سب کو پیارا ماہ رمضان





































