
حافظ عبدالخالق ربانی
نکاح کے لغوی معنی پیوست کرنےیا پامال کرنےکےہیں۔ شریعت کی اصطلاح میں نکاح ایک عقد ہےجومالک کوصرف مطلقہ چیزکا فائدہ پہنچاتا
ہے،نکاح کےلیے قرآن سےدلیل یہ ہےاللہ سبحانہ وتعالیٰ سورۃ النساء میں فرماتےہیں کہ جوعورتیں تم کوپسند آئیں، ان میں سےدو دو تین تین چارچارسےنکاح کرلولیکن اگرتمہیں اندیشہ ہوکہ ان کےساتھ عدل نہ کرسکو گےتوپھر ایک ہی بیوی کرویاان عورتوں کوزوجیت میں لاؤ جو تمہارے قبضے میں آئی ہیں۔ ( سورۃ النساء آیات نمبرتین )
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کاارشاد پاک ہے کہ نکاح کرنامیری سنت ہےایک دوسری جگہ ارشاد فرماتے ہیں کہ جس نےمیرے سنت سےروگردانی کی وہ ہم میں سے نہیں۔
نکاح ایجاب یعنی قول اول اورقبول یعنی قول ثانی سےمنسلک ہوتا ہےمگران دونوں الفاظ سےتعبیرماضی سےلیا جائے گایا ایک سےتعبیرماضی اور دوسری تعبیر مستقبل سے لی جائےگی ۔
ایک مسلم کا نکاح بغیردو گواہوں کےجو آزادہوں بالغ ہوں ،عاقل ہوں مسلم ہوں نہیں ہوگا یا ایک مرد اوردو عورتیں جو عادل ہوں یا غیرعادل محدود فی القذف ہوں مگر امام شافعی رحمہ اللہ تعالی کے نزدیک گواہی صرف عادل کی قبول ہوگی ۔ غیر عادل اور محدود فی القذف کی گواہی قبول نہیں ہوگی۔
نکاح اگرایک ذمیہ سےکرنا ہےتو ان کے لیےدوذمیوں کوگواہ بناناامام ابو حنیفہ رحمہ اللہ تعالی امام ابویوسف رحمہ اللہ تعالی کےنزدیک جائز ہےمگر امام محمد رحمہ اللہ تعالی اور امام شافع رحمہ اللہ تعالی کے نزدیک یہ گواہ قابل قبول نہیں۔
کن قسم عورتوں سے نکاح کرنا جائز نہیں۔یہ دوطرح کی ہےایک وہ ہوں جس سے ہمیشہ کےلیےنکاح کرنا حرام ہےاورایک وہ جس سےکچھ وقت کے لیے نکاح کرنا حرام ہےجن سے نکاح کرنا ہمیشہ کےلیے حرام ہے،یہ تین طرح کی ہے ۔ایک نسب سے، دوسرے رضاعت سےاور تیسرا مساحرت سے۔ نسب سےسات قسم کی عورتوں سے نکاح کرنا حرام ہے ۔ ایک ماں سے، دوسرا بیٹی سے، تیسرا بہن سے، چوتھا پھوپھی سے، پانچواں خالہ سے، چھٹا بھانجی سے ، ساتواں بھتیجی سے۔ دوم قسم رضاعت سے یہ بھی ان سات قسم میں سے جس عورت سے نکاح حرام ہے۔ رضاعت کی وجہ سے بھی ان عورتوں سے نکاح حرام ہے۔ تیسرامساحرت کی وجہ سے چار قسم عورتوں سے نکاح کرناحرام ہےایک بیوی کی ماں سے، دوسرامنکوحۃ الاب یعنی باب کی نکاح میں جوعورت ہے۔ تیسرا منکوحۃ الابن یعنی بیٹے کی نگاہ میں جوعورت ہے چھوٹا ربیبہ یعنی پرکٹی۔
دوم جس سےہمیشہ کےلیے نکاح حرام نہیں ہےبلکہ کچھ وجوہ کی بنا پران سے نکاح کرنا حرام ہے۔ یہ بھی چار قسم کی عورتیں ہیں نمبر ایک بین الاختین یعنی جب آپ کے نکاح میں ایک عورت ہو تو اس کی بہن سےنکاح کرنا حرام ہے،جب تک یہ آپ کی نکاح میں رہے گی دوسرا منکوحۃ الغیریعنی وہ عورت جو دوسرے شخص کی نکاح میں ہے اس سے بھی نکاح کرنا حرام ہے۔ یہاں تک کہ یا تو اس کو طلاق ہوجائے یا ان کی شوہرفوت ہو جائے۔ تیسرا وہ عورت جوحالت عدت میں ہواس سے بھی نکاح کرنا حرام ہے۔جب تک اس کی عدت نہ گزرجائےچوتھاغیرمسلم عورت جب تک اسلام قبول نہ کر لے۔
جاری ہے



































