
حافظ عبدالحق ربانی
شیعہ حضرات کی طرف سے 18 ذی الحجہ پرعید غدیر منائی جاتی ہے۔ اس کی تاریخ پس منظر کیا ہے۔ آئیے اس پر ایک نظر اس پر ڈالتے ہیں۔
جب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم 10 ہجری میں حج کے فریضے سے واپس ہوئے تو آپ ص نے اس سے پہلے حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کو بطور سفیر یمن بھیجا تھا، ان کے ساتھ اسامہ ابن زید رضی اللہ تعالی عنہ بھی تھے۔ راستے میں ان دونوں کے درمیان کوئی چپقلش پیش آئی ،جس کی شکایت اسامہ ابن زید رضی اللہ تعالی عنہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے کی اور ساتھ ہی کہا کہ مجھے صحابہ میں سے حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ محبوب نہیں۔ تو اس بنا پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے مقام غدیر خم پر 18 ذی الحجہ میں صحابہ کو جمع کیا،یہ مقام مکہ سے 250 کلومیٹر شمال جانب اور مدینہ سے 200 کلومیٹر جنوب مشرق جانب واقع ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالی کی حمد و ثنا بیان کی۔ پھر فرمایا کہ جس نے کتاب و سنت کو مضبوطی سے پکڑا تو وہ گمراہ نہ ہوگا اور جس نے اس کو چھوڑ دیا تو گمراہی اس کا مقدر ہوگی۔ خبردار! میں اپنے پیچھے آپ میں دو چیزیں چھوڑ کے جا رہا ہوں ان کو مضبوطی سے تھامے رکھو ایک اللہ تعالی کی کتاب، دوسری رسول کی سنت۔ پھر اپنی موت کا تذکرہ کیا اور فرمایا کہ من کنت مولاہ فعلي مولاہ جس کو میں محبوب ہو ں تو اس کو علی محبوب ہوگا (ترمذی حدیث 3713) اس جملے میں ایک لفظ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے استعمال کیا مولا جس سے شیعہ مکتب فکر نے اس کا غلط مطلب نکال دیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر اعتراضات شروع کیے کہ اللہ تعالی نے ان کو حکم دیا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم علی رضی اللہ تعالی عنہ کے امامت کا اعلان کر یں گے مگر آپ ص نے صحابہ کی ڈر سے اس کو چھپا دیا۔
ادھر ایک سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جو توحید کے پرچار کےلیے سارے عرب اورعجم سے لڑنے کےلیےتیار ہوئے تو وہ مسئلہ امامت علی کے بارے میں اپنےصحابہ سے کیسے ڈریں گے۔
بات لفظ مولا سے شروع ہوئی تھی تو امام ابن اثیر رحمہ اللہ نے النہایہ جلد5 صفحہ 228 میں اس کے 16 معانی بیان کیے ہیں ، اس میں ایک معنی محبوب کے بھی ہیں ۔ تحفۃ الاحوذی شرح ترمذی نے بھی یہی معنی کیے ہیں ، خود شیعہ کتب میں بھی یہی معنی ملتے ہیں کتاب الغدیر (جلد1 صفحہ 25)۔
اب عید غدیر کی تاریخی پس منظر پر نظر ڈالتے ہیں، سب سے پہلے یہ عید 18 ذی الحجہ 351 ہجری میں بویہ سلطنت کے بانی، مشہور حکمران احمد ابن بویہ المعروف معز الدولہ جس نے بغداد پر زبردستی قبضہ کیا اور خلیفہ المستکفی سے امیر الامراء کا لقب بزور شمشیر حاصل کیا تو اس نے عید غدیر کی بنیاد رکھی اور اس میں اجتماع متعہ کی بھی اجازت دے دی گئی۔
یہ عید حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ کے وفات کے موقع پر منائی جاتی ہے۔ 18 ذی الحجہ 35 ہجری میں حضرت عثمان عنی رضی اللہ تعالی عنہ شہید کر دیے گئے تھے۔ اسی وفات کے موقع پر بغض شیعہ جو حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ کے ساتھ ہے، عید غدیر منانے کا فیصلہ کیا اور افسوس کی بات یہ ہے کہ اس کے اندر انہوں نے اجتماعی متعہ(جو اسلام میں ہمیشہ کے لیے حرام ہے)کی بھی اجازت دی تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس میں جمع ہو سکیں ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم عید غدیر کی تاریخی پس منظر سے آگاہ کریں گے ۔



































