
حافظ عبدالحق ربانی
آٹھ مارچ پرعورتوں کا ایک جلوس نکلتا ہےجس کو حقوق نسواں مارچ کہا جاتا ہے، یہ مارچ سب سے پہلے پاکستان میں 2018 میں کراچی منعقد
ہوا تھا اوران کا مرکزی نعرہ یہ تھا کہ "میری جسم میری مرضی " یعنی یہ جسم میراہے اس پر صرف میرا ہی حق ہے۔میں جو چاہتی ہوں کرسکتی ہوں۔
جب 2018 میں علماء نےاس کو اپنے بحث کاموضوع بنایا تو 2019 میں انہوں نے نعرہ کو تبدیل کر کے "میراجسم تیری مرضی "پر بات آگئی ، یہ نعرہ توپہلے والے سے بھی بدترتھا ۔2020 میں کورونا کی وجہ سے حقوق نسواں مارچ نہ ہوسکا پھر 2000-23 میں یہ نعرہ لگایا گیا کہ ہم آزادی چاہتے ہیں ۔ آزاری کس سے چاہتے ہیں تو نعرہ لگایا گیا کہ اللہ بھی سن لیں، رسول بھی سن لیں ،علماء بھی سن لیں ،سینیٹر مشتاق بھی سن لیں کہ ہم اسلام سے آزادی چاہتے ہیں۔ اسی مارچ میں ایک عورت نے انٹرویو دیا کہ ہم نکاح سے آزادی چاہتےہیں کیونکہ یہ انگریزنےہم پرمسلط کیا ہے،ان کو یہ بھی پتہ نہیں کہ نکاح کو کس نے عورتوں پر فرض کی ہے۔اب ہم اس کوثابت کرتےہیں کہ عورت کو حقوق کس نے دیےہیں اسلام نےیا باقی مذاہب نےان کویہ مارچ کہا کرناچاہیے پاکستان میں اور اسلامی ممالک میں یا کہ یورپی اورغیراسلامی ممالک میں۔
اسلام نے عورتوں کو جوحقوق دیے ہیں کسی مذہب نے بھی نہیں دیے، سب سے پہلا مقام کیا ہےجو کسی کو نام دے، جب روڈ یونیورسٹی کالج وغیرہ کسی سے منسوب کرے تو یہ ان کا مقام بن جائے گا، جب پی پی پی کی حکومت تھی تواس نے دیربالا میں یونیورسٹی بنائی۔ اس کو شہید بےنظیر بھٹو یونیورسٹی کا نام دیا۔ یہ توعارضی نام تھا،دوسری حکومت جب چاہے تبدیل کرسکتی ہے ۔ جب کے پی میں اے این پی کی حکومت تھی تواس نے پشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام کو تبدیل کرکے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھا مگر یہ نام بھی عارضی ہے۔
ریاست دیر پرایک کتاب لکھی گئی ہےجس کے مصنف نے یہ شکوہ کی ہے کہ پشاور اسلامیہ کالج میں دیرنواب اورسوات نواب نے ایک جیسا چندہ دیاہے اور سوات نواب کے نام سےاس میں بلاک موجود ہےمگر دیر نواب کے نام سے بلاک موجود نہیں ۔ لوگ اس کوحقوق کہتے ہیں مگر حق اور نام وہ ہےجو اللہ تعالی کی طرف سے ہوتو قران میں عورتوں کے نام سے سورۃ النساء موجود ہے، مگر مردوں کے نام سے سورۃ الرجال موجود نہیں اگر دنیا کی ساری طاقت جمع ہوجائے توان کو تبدیل کر کے سورۃ الرجال رکھ سکتا ہے؟؟ نہیں کیونکہ یہ ابدی کتاب ہے توعورتوں کو حق کس نےدیا اسلام نے یا باقی مذاہب نے۔
دوسری بات دنیا میں کرنسی کا انحصارجس چیز پر ہے اس کوسونا کہتے ہیں یہ سونا نہ تواس کو آگ جلاتی ہےاورنہ زمانے سے اس میں تبدیلی آتی ہے،اگر آپ کے پاس پانچ ہزار ڈالر ہیں اورایک تولہ سونا اور یہ دونوں تندور میں گرجائے تو ڈالرجلے گی مگر سونا باقی رہے گا ، اس سونے کی استعمال کی اجازت اسلام نے توعورتوں کو دی ہے مگرمرد کو اس کی استعمال کی اجازت نہیں توبتائےکہ عورت کو حق کس نے دیا۔
پھردنیا میں کپڑوں میں بہترین کپڑاریشم کی ہےاورریشم کے کپڑوں کا استعمال مردوں کے لیے اسلام میں ممنوع ہےمگرعورت جس طرح چاہے استعمال کرسکتی ہےتو اس کو حق کس نے دیا اسلام نے یا یورپ نے۔
پھر اسلام میں ماں کی حیثیت باپ کی حیثیت سےاونچی ہے، اسلام میں ماں کی تین حقوق اورباب کا ایک حق مقرر ہے، ماں کے مرتبہ و مقام باپ کی مرتبہ و مقام سےبہتر ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ الجنة تحت اقدام الامهات جنت ماں باپ کے قدموں کےنیچے ہے ایسا نہیں فرمایا کہ تحت اقدام الابوين باپ کومقدم نہیں کیا بلکہ ماں ہی کو مقدم رکھا۔
اس طرح بیٹی کاحق بیٹے کے حق سےزیادہ ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم فرماتےہیں کہ جس نےتین بیٹیوں کوبڑاکیا تویہ جنتی ہے۔تین بیٹیوں والا باپ جنتی ہےمگر تین بیٹوں والے کے بارے میں کوئی روایت موجود نہیں ہے۔اسلام نے بیٹی کو رحمت قرار دیا ۔
ایک حدیث میں ہے کہ تین بیٹیوں والا باپ مجاہد فی سبیل اللہ جیسا ہے، وہ مجاہد فی سبیل اللہ جو دن میں روزہ سےہو اور رات میں تہجد گزارہو۔ ایک اور روایت میں ہے کہ جس کی تین بیٹیاں یابہنیں ہویا دو بیٹیاں یا یا بہنیں ہوں اور ان کے ساتھ بہترین زندگی گزاریں سنن ابی داؤد اور ابن حبان کی روایت کے مطابق ان کو تعلیم اورادب دے اور ان کی شادی کروائیں تو ان کے لیے جنت ہے ۔ اب بتائے کہ عورت کو حقوق کس نے دیے اسلام نے یا کہ باقی مذاہب نے۔
اب عورت کی مقام دوسرے مذاہب میں دیکھ لے اور پھر فیصلہ کریں عورت یونان وروم کی تہذیب میں۔یونان عموماً عورت کوکم درجہ کی مخلوق سمجھتے تھے (تمدن عرب:372) یونانی اپنےاعلی تمدن کے زمانے میں بھی بجزطوافہ کے کسی عورت کی قدرنہیں کرتے تھے (تمدن عرب:373) روم میں مرد کی حکومت عورت پرجابرانہ تھی جن کا معاشرت میں کوئی حصہ نہ تھا اورشوہر کو اس کی جان پر بھی پورا حق تھا (تمدن عرب:373)
یہود۔ان اليہود كان اذا حاضت المراه فيهم لم يؤاكلوها ولم يجامعوهن في البيوت(مسلم ح302) یہودی جب عورت کوحیض آجاتا تواس سےملنا جلنا۔ اکھٹےکھانا پیناایک جگہ اٹھنا بیٹھناچھوڑدیتے۔
عیسائی۔عیسائی تو ویسے ہی عورت کو ایمان اورروحانیت میں رکاوٹ سمجھا کرتےاور اس سےعلیحدگی کو دین سمجھا کرتےتھے۔
یہ اسلام ہی ہے جس نے قران مجید میں بیویوں کے حقوق پر واضح فیصلہ فرمایا کہ ولهن مثل الذي عليهن (البقره228) اور عورتوں کے لیے بھی ویسے ہی حقوق ہے جیسے ان کے ذمے ہیں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا فاتقوا الله في النساء (صحيح البخاري1218) عورتوں کے معاملے میں اللہ سے ڈرو۔دوسری حدیث خيركم خيركم لاهله ( ترمذي1977) تم میں سے بہتر وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے لیے بہتر ہے۔
ہندو کا عقیدہ یہ ہےکہ عورت پر خاوند کی ملکیت ہے اور ان کی زندگی ان کی خاوند کی زندگی تک ہے،جب خاوند فوت ہو جائے تو ان کو بھی ان کے ساتھ زندہ جلا دیا جائے اب آپ کہیں گے کہ ہندوتو ان پر عمل نہیں کرتے تو بہت سے مسلمان بھی ایسے ہیں کہ نمازنہیں پڑھتے تو کیا اسلام میں نماز نہیں اوردوسری بات یہ کہ ان کی مذہبی کتابوں میں موجود ہےان کے مذہبی رہنما ان پرعمل کرتے ہیں 1987 اور 2002 میں ایساہوا تھا۔
مزید تفصیل کے لیے قران وحدیث سےاس موضوع پر معلومات حاصل کیجئے اور سوچیے کہ عورت کوحقوق دینے والا اسلام ہے یا کفر؟ان کو8مارچ اسلامی ممالک میں کرنا چاہیےیاغیر اسلامی ممالک میں؟ ان کو آزادی اسلام سے چاہیے یا باقی مذاہب سے ؟ان کو جلسے جلوس کہاں کرنے چاہئیں؟



































