
حافظ عبدالحق ربانی
یہ ایک حقیقت ہےکہ سچ کی بالادستی ہوتی ہےاورجھوٹ مٹ کر رہتا ہے۔ایسےہی انسانوں کےکردار ہوتےہیں ۔ مدارس دینیہ کےطلبہ کی کردارہمیشہ صاف، شفاف، اخلاق سے مزین
،وفا شعار، نفع پہنچانےوالا ،رب کی بندگی کرنے والا، دوسروں کو رب کی طرف بلانے والا، ظالم کے راستے میں ڈٹ کر کھڑے ہونےوالا،مظلوم کی دادرسی کرنے والا، حق وسچ گو ،راست بازہوتے ہیں جن لوگوں میں یہ خاصیتیں ہوں تو وہ دوسروں میں بھی یہی خاصیتیں دیکھتے ہیں۔
جب مدارسی دینیہ نےان ہی اوصاف میں سیاست دانوں اورمختلف پارٹیوں کے کردار کو پرکھاتو اس میں صرف ایک ہی جماعت نکلی جس کو سپریم کورٹ نےصادق و امین اور کرپشن سے پاک پارٹی قرار دیا تھا جو ظالم کےہاتھوں کو روکنے والا اور مظلوم کی مدد کرنے والا تھا جو لوگوں کو لوگوں کی بندگی سےنکال کر رب کی بندگی میں دینے والا تھاجو دوسروں کو نفع پہنچانا والا تھا جوحق گوسچ گو اورراست باز پارٹی تھی جو اللہ کی زمین پر اللہ کی نظام کو نافذ کرنے والی جماعت ہے۔جو سود کے خلاف مقدمات چلا کرعدالت سے سود کو حرام قرار دلانے والی تھی ۔جو سیلاب زدگان کی مدد کرنے والہ جماعت تھی ۔جو اس دور میں فلسطین کی مدد کو سب سےپہلے پہنچنے والی جماعت تھی ۔ اس جماعت کو لوگ جماعت اسلامی کے نام سے جانتے ہیں جن کا انتخابی نشان ترازو ہے۔
ظاہر بات ہے کہ مدارس کی طلبہ جوحق کے لیے اٹھتے ہیں۔ دین پرمر مٹنے والے ہوتے ہیں۔ دین کی سربلندی کو اپنا شعار بنانے والے ہوتے ہیں اوران کے لیےجماعت اسلامی جیسی قیادت ملےتو کیوں نہ وہ ترازو سے اپنی امیدلگائیں ،کیوں نہ ان کو سپورٹ کریں ، کیوں نہ ان کا ساتھ دیں۔اسی لیے دینی مدارس کی طلبہ نے اپنی امید ترازو سے لگائی ہے۔
نوٹ :ایڈیٹر کا بلاگرکے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو )



































