
حافظ عبدالحق ربانی
الوداع یہ لفظ اتنا بھاری لفظ ہےکہ سننے سے ہی آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں اوریہ لفظ جب آپ اپنی زبان سے ادا کر رہے ہوں گےتو اس وقت کلیجہ منہ
کو آتاہے۔ دل غم کی وجہ سے پھٹ جاتا ہے۔ الوداع کہنے سے ہی زبان تھراجاتی ہے۔آواز بند ہوجاتی ہے۔ پورے جسم میں خون کا گردش بڑھ جاتی ہے۔ اندرکی کیفیت بدل جاتی ہے۔
یہی الوداعی شب بیداری جمیعت طلبہ عربیہ کے تحت منعقد کی گئی تھی ۔یہ شب بیداری سیشن 2023_24 کی آخری اور الوداعی بیداری تھی شب بیداری کے اندروقت کی مناسبت سے موضوع ظہور مہدی و فتنہ دجال رکھا گیا تھا جس کا مربی شیخ القران والحدیث حضرت مولانا حضرت سید صاحب (مہتمم دارالعلوم تعلیم القران دیرخاص)تھا۔شب بیداری کےاندر ایک موضوع کچھ یادیں کچھ باتیں کے نام سے رکھا گیا تھا جس کے مربین شیخ ڈاکٹر وحید اللہ ،مفتی ضیا اللہ صدیقی اور شیخ فضل منان صاحب تھے۔
ان موضوعات کے بعد ایک ٹیبلو پیش کیا گیا۔جس میں مرکزی کردار علمائے دیوبند، علمائے اہل حدیث،علمائے بریلوی ،تبلیغی حضرات اور تین نشہ کرنے والی گروہ تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ فلسطین کے موجودہ ظلم و جبر پر بھی ٹیبلو پیش کیا گیااور بعد میں جمعیت طلبہ عربیہ کی کردار کو بھی نمایاں گیا۔
ٹیبلوکے بعد شب بیداری کےاندروہ لمحہ بھی موجود تھا، جس لمحے سے جسم کانپ جاتی ہے۔وہ سالانہ کارکردگی رپورٹ تھی۔ ہر شعبہ کے ناظم نے اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی جس کے دوران کچھ عجیب کیفیات تھیں۔
سالانہ رپورٹ پیش کرنے کے بعد ذمہ داروں کو یادگاری اعزازی شیلڈ پیش کی ۔جب مجھے دعوت دی گئی کہ عبدالحق ربانی ناظم دعوت الارشاد جمیعت طلبہ عربیہ دیر بالا آئے اور اپنا تعارف پیش کیا ۔ منتظم ضلع برادر کاشف اسلام صاحب سےاپنی یادگاری شیلڈ وصول کی تو میرے جسم کا درجہ حرات بڑھ گیا۔ جسم کانپ رہا تھا کہ کیسے سامنا کروں۔
خیر یادگاری شیلڈ و صول کی، اس کے بعد والا لمحہ ناقابل برداشت تھا۔وہ لمحہ جس سےکلیجہ منہ کوآتا ہے ،دل پھٹتا ہے،وہ لمحہ الوداع کہنے اور ایک دوسرے سے معافی مانگنے کا تھا۔ الوداع کا لفظ کومنہ پرلانا ہی آسان نہیں تھا ۔ ذمہ داران بیٹھےتھےکہ ان کو الوداع کہنےاورمعافی مانگنے سےساتھیوں کی سسکیاں شروع ہونے لگیں۔آوازیں سینوں کوچیرتی ہوئی منہ سے نکلنے لگیں مسجد کےاندرسسکیوں کی آوازیں سنائی دینے لگیں۔ ہرایک ذمہ دار کا کلیجہ منہ کو آیا ہوا تھا۔زاروقطار رو رہے تھے۔
یہ تھا جمیعت طلبہ عربیہ کا نمایاں کردار ۔معاشرے میں لوگ عہدہ حاصل کرنےکے لیےدن رات صرف کردیتے ہیں کہ کس طرح ذمہ داری کوحاصل کریں۔ جمعیت طلبہ عربیہ کےساتھی ذمہ داری سے بھاگتے ہیں اس لیے کہ ذمہ داری نبھانا آسان عمل نہیں ہوتا۔ اس سے انصاف کرنا ہوتا ہے ۔ یہی طریقہ صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہ اجمعین کا بھی تھا۔



































