
حافظ عبدالحق ربانی
میں وہ سرزمین ہوجس کوخالق سماء وارض نےبرکت والی زمین کہا ہے۔ میں وہ سرزمین ہوں جس پر سےانبیاء گزرے ہیں۔ میں وہ زمین ہوں جس کی طرف
انبیاء کو بارگاہی الہٰی سےہجرت کا پروانہ موصول ہوا۔ میں وہ سرزمین ہوں جس سے اللہ تعالی نےنبی آخر الزمان، خاتم النبیین ،محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج کروایا۔ میں وہ سرزمین ہوں جس پرقیامت کے دن عرش معلی سجےگی اورعدل وانصاف کی ترازولگایا جائےگا۔ میں ہوں سرزمین ہوں جس پر امام مہدی حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کی امامت کروائی گئی۔ میں وہ سرزمین ہوں جس کے دامن میں مسلمانوں کاقبلہ اول مسجد اقصی ہے،مگر اے مسلمانوں!آج میں کفرکی یلغار کی ضد پر ہوں ۔آج ہمارے سینے کے اندر کفرنے میدان کربلا کو گرم کر رکھا ہے۔ اےامت کے نوجوانوں! آج ہمارے اندر خون بہایا جا رہا ہےاورامت مسلمہ ہماری مدد کرنے سےبے بس ہے۔امت کے نوجوانوں!آج ہماری پشت پرایک صیہونی حکومت قائم ہونے والی ہے۔ اے نوجوانان امت! آج اتحاد کفرسےہرانجمن خطرے میں ہےاور آپ تماشا دیکھتی ہے۔ خدارااٹھیے اور ہماری مدد کیجئے ۔ ہمارے اندر معصوموں کو آرام کا سانس لینے دے۔
فلسطین ہمیں پکاررہا ہےجس فلسطین میں 14 ہزاربےگناہ موت کےگھاٹ اتار دیے گئے۔25500سے زائد زخمی ہیں۔51 ہزارمعصوم معذور کر دیے گئے ۔ہرگھر میں ماتم جاری ہے ۔گھروں کو اجھاڑ دیا گیا ہے۔عورتوں کی عصمت دری کی گئی۔ مساجد کو نشانہ بنایا گیا۔ بیت المقدس کو یرغمال کیا گیا۔ خون کی ندیاں بہائی گی۔ ہسپتالوں میں زخمیوں کو شہید کیا گیا۔ نومولود بچوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ہسپتال میں نومولود بچوں پر بجلی بن کر کے کچھ ہی منٹوں میں 151 بچوں کی جان لی گئی۔ 65 فیصد لوگ بھوک اور بےروزگاری کا شکار کیے گئے۔ایک لاکھ 37 ہزار فلسطینیوں کو بےگھر کیے گئے۔ امت مسلمہ کے نوجوانوں! اٹھیے اوران معصوموں کو بچائیے۔
اےغزہ کے باسیو! ہم مجبورہیں ،ہماری پاؤں میں زنجیریں ہیں، ہمارے حکمرانوں کی نظریں ڈالرکےلیے ترس رہی ہے۔ ہمارے دل امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا کی ویزوں کے لیے دھڑکتے ہیں ۔ہمارے پاس ٹینک ہیں۔ ایٹم بم ہے۔ میزائل ہے۔ 91 لاکھ اسلامی فوج ہے۔75.5فیصد بیرل تیل ہے ،80 لاکھ نوجوان ہیں۔ دنیا کے 142 منڈیاں ہمارے قبضے میں ہیں۔ 57 اسلامی ممالک ہیں۔اوائی سی ہےمگراے غزہ کی باسیو! یہ سب قوتیں جو مسلمانوں یعنی ہمارے پاس ہیں۔ یہ آپ کے کچھ کام نہیں آسکیں گی۔ سارے کی سارے ڈالر کے غلام ہیں۔ہم نے تو پارلیمنٹ میں مذمتی بیانات دیےمگر پیٹھ پیچھے کفرکی اتحادی بنے۔ او آئی سی کےاجلاس کروائےمگر آپ کے لیے نہیں امریکہ سے اپنی جیبوں کو ڈالر کی بھروانے کے لیے۔
اےغزہ کے باسیو! خدارا اپنے معصوموں کو تلقین کیا کرے کہ جب وہ شہید ہوتے ہیں، بارگاہ الہٰی میں ان سے امت مسلمہ کی حالات معلوم ہوتی ہے کہ دنیا میں آپ پر کیا بیتی اورامت مسلمہ کا رد عمل کیا تھا تو ہمارے شکایت اللہ تعالی کے ہاں نہ لگانا۔ کیونکہ ہم مجبور ہیں۔ ہم تو جلوس نکال سکتے ہیں، آپ کے لیے نوافل ادا کرسکتے ہیں۔ سجدے اور دعاؤں کا اہتمام توکرسکتےہیں۔ مذمتی بیانات دے سکتے ہیں،جس کی اجازت ہمیں ہمارے آقا یعنی ڈالردیتا ہے بس۔ اس کےآگے کچھ نہیں کرسکتے۔ہم مجبورہیں ہماری گردنوں میں ڈالرکے طوق ہیں ۔پاؤں میں امریکہ کی زنجیریں ہے۔ اے غزہ کے باسیو! ہم بے بس و مجبور ہیں۔۔۔ بس! ہماری غفلت کو معاف فرما۔
نوٹ : ایڈیٹر کا بلاگرکے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو)



































