جہاد اور دہشت گردی —  سنگین مغالطہ

  حافظ عبدالحق ربانی

عصرِ حاضر میں بعض الفاظ اپنی اصل معنویت کھو بیٹھے ہیں۔ ان میں "جہاد" ایک ایسا لفظ ہے جو صدیوں تک عزت، ایثار، عدل اور حق کی سربلندی کی

علامت رہالیکن جدید ذرائع ابلاغ، سیاسی مفادات اور فکری پراپیگنڈے نے اسے "دہشت گردی" کے مترادف بنا کر پیش کرنے کی کوشش کی۔ حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ جہاد اور دہشت گردی دو ایسی متضاد حقیقتیں ہیں جن کے درمیان حق و باطل، عدل و ظلم اور رحمت و سفاکیت کا فاصلہ ہے۔

 

اسلام ایک ایسا دین ہے جس کی بنیاد رحمت، انصاف اور انسانی جان کے احترام پر رکھی گئی ہے۔ قرآنِ کریم نے رسول اکرم ﷺ کو "رحمةً للعالمين" قرار دیا، یعنی آپ ﷺ کی بعثت صرف مسلمانوں کے لیے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے رحمت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسلام میں کسی بے گناہ انسان کی جان کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہے۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:

 

﴿مَنْ قَتَلَ نَفْسًا بِغَيْرِ نَفْسٍ أَوْ فَسَادٍ فِي الْأَرْضِ فَكَأَنَّمَا قَتَلَ النَّاسَ جَمِيعًا﴾

 

جس نے کسی بے گناہ انسان کو قتل کیا، گویا اس نے پوری انسانیت کو قتل کر دیا۔

 

اس واضح قرآنی اعلان کے بعد یہ تصور کیسے درست ہو سکتا ہے کہ اسلام دہشت گردی کی تعلیم دیتا ہے؟

جہاد کا مفہوم صرف میدانِ جنگ تک محدود نہیں۔ لغوی اعتبار سے جہاد اپنی پوری طاقت اور صلاحیت کو کسی اعلیٰ مقصد کے حصول کے لیے صرف کرنے کا نام ہے۔ قرآن و سنت کی روشنی میں یہ جدوجہد کبھی نفس کی اصلاح کے لیے ہوتی ہے، کبھی علم و دعوت کے میدان میں، اور کبھی ظلم و جارحیت کے مقابلے میں مظلوموں کے دفاع کے لیے۔ اسی لیے قرآن نے قتال کی اجازت بھی اس وقت دی جب مسلمانوں پر ظلم کیا گیا اور انہیں اپنے دفاع کا حق درکار تھا:

 

﴿أُذِنَ لِلَّذِينَ يُقَاتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا﴾

 

گویا اسلام نے جنگ کو مقصد نہیں بنایا بلکہ ظلم کے خاتمے اور انصاف کے قیام کا ایک غیر معمولی اور آخری ذریعہ قرار دیا۔

 

اس کے برعکس دہشت گردی کا مقصد خوف و ہراس پھیلانا، بے گناہوں کو نشانہ بنانا اور معاشرے میں فساد برپا کرنا ہے۔ بازاروں، عبادت گاہوں، تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات پر معصوم جانوں کا ضیاع نہ صرف اسلامی تعلیمات کے منافی ہے بلکہ قرآن کی صریح ہدایات کے بھی خلاف ہے۔

 

رسول اللہ ﷺ نے جنگ کے میدان میں بھی ایسی اخلاقی حدود مقرر فرمائیں جن کی مثال انسانی تاریخ میں کم ہی ملتی ہے۔ عورتوں، بچوں، بوڑھوں، عبادت میں مشغول راہبوں اور غیر جنگجو افراد کو نقصان پہنچانے سے منع فرمایا، درخت کاٹنے، کھیت جلانے، خیانت کرنے اور لاشوں کی بے حرمتی سے سختی سے روکا۔ یہ وہ اصول ہیں جو اس حقیقت کو نمایاں کرتے ہیں کہ اسلام کا جہاد انتقام یا خونریزی نہیں بلکہ اخلاق، عدل اور ذمہ داری کا مظہر ہے۔

 

فتح مکہ اس اسلامی اخلاق کا سب سے روشن باب ہے۔ جن لوگوں نے رسول اللہ ﷺ کو وطن سے نکالا، آپؐ اور آپ کے جاں نثار صحابہؓ پر ظلم کے پہاڑ توڑے، جب وہ سب آپؐ کے سامنے بے بس کھڑے تھے تو آپؐ نے فرمایا:۔

 

"اذهبوا فأنتم الطلقاء"

 

"جاؤ، تم سب آزاد ہو۔"

 

یہ اعلان صرف معافی کا نہیں تھا بلکہ اس عظیم اصول کا اظہار تھا کہ اسلام طاقت ملنے پر بھی ظلم اور انتقام کا راستہ اختیار نہیں کرتا۔

آج ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمان خود بھی جہاد کے حقیقی مفہوم کو سمجھیں اور دنیا کے سامنے بھی اسے علم، تحقیق اور حسنِ کردار کے ذریعے واضح کریں۔ اسی طرح ہر اس فکر اور عمل سے براءت کا اظہار کریں جو اسلام کے نام پر بے گناہوں کا خون بہاتا، معاشروں میں خوف پھیلاتا اور دینِ اسلام کے روشن چہرے کو داغدار کرتا ہے۔

 

جہاد عدل، امن اور مظلوم کی نصرت کا نام ہے، جبکہ دہشت گردی ظلم، فساد اور انسانیت دشمنی کا دوسرا نام ہے،ان دونوں کو ایک سمجھنا نہ صرف تاریخی اور علمی غلطی ہے بلکہ اسلام کی حقیقی تعلیمات سے ناواقفیت کا بھی ثبوت ہے۔ وقت کا تقاضا یہی ہے کہ اس مغالطے کو دلیل، حکمت اور حسنِ اخلاق کے ساتھ دور کیا جائے، تاکہ دنیا اسلام کو اس کی اصل صورت میں پہچان سکے؛ ایک ایسے دین کے طور پر جو انسان کو زندگی، امن، انصاف اور رحمت کا پیغام دیتا ہے۔

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے