
ماریہ حسان
اسرائیلی دہشتگردوں کا فلسطین کےہسپتال پر وحشیانہ حملہ جس میں 900 سےزائد مسلمان مردوں ،عورتوں اور بچوں کے شہید ہونے کی اطلاع
آرہی ہے۔۔۔ عمارت زمین بوس ہوچکی ہے۔ حملے کے بعد سے اب تک ہسپتال میں آ گ جل رہی ہے۔۔ یہ آگ ان معصوم جانوں کےلیے وہ گل گلزار ہے جو ابراہیم علیہ السلام کے لیے تھی مگر یہ آگ عالم اسلام کے حکمرانوں کے لیے دوزخ کا ایندھن نہ بن جائے جن کے دل پتھر سے بھی زیادہ سخت ثابت ہورہے ہیں۔۔ اللہ تعالٰی قرآن میں فرماتا ہے : کہ پتھروں میں سے بھی کچھ ایسے ہیں جو اللہ کے خوف سے لرز پڑتے ہیں (مفہوم) مگر یہ مسلم حکمران ان کے لیے یہود و نصاریٰ کی غلامی اللہ رب العالمین کی محبت سے کہیں اہم ہو چکی ہے۔۔
آج جنگ کےگیارہویں روز بھی ان کے پاس فلسطین کےبے یارومددگاربھائیوں کے لیے کوئی لائح عمل نہیں۔۔ ان کی داد رسی کوکوئی دوانہیں۔۔ یہ امت کےلیےمحض ناسورثابت ہورہےہیں۔فلسطین میں معصوم نہتےمسلمانوں کا قتلِ عام، اسرائیل کی بدترین جنگی اقدامات،11 روز سے پانی،خوراک ، بجلی ،ایندھن ،ضروریات زندگی منقطع اور عالمی دنیا کی خاموشی ،دنیائے انسانیت اورعالمی حقوق کے علمبرداروں کو چیخ چیخ کر یہ پیغام دے رہی ہے کہ تم لوگ۔۔ کسی بھی منصب کے قابل نہیں ۔
حقوق کے نعروں کا راگ الاپنےوالوں! تمہارے قانون فقط تمہارے حقوق کےلیے ہیں۔۔ روس میں جنگ بندی کی قرارداد میں انسانی حقوق کے نعرہ لگانے والی ریاستیں ،امریکہ ،جاپان ، فرانس اور برطانیہ نے جنگ بندی کی حمایت سے انکار کر کے عالمی دنیا کو یہ پیغام دیا ہےکہ وہ عالمی دہشت گردہیں ۔ رہے یہ مسلم حکمراں جو حرم کے پاسبان بنے بیٹھےہیں ، ان کےلیے تو فقط یہ پیغام کافی ہےکہ "شرم تم کومگرنہیں آتی" ۔ 3500 فلسطینیوں کی شہادت، اور بھوک اور پیاس سے بلکتے ننھے بچےبھی ان کے ضمیر کو جھنجوڑ نہیں پارہے۔اسرائیل کے سفیرکا عرب ممالک میں موجود ہونا ان کی مسلمانوں سےغداری کا ثبوت پیش کررہا ہے جب کہ عالمی برادری ہی کے کچھ دیدہ ور لوگ جنگ بندی کےلیے بول اٹھے ہیں۔۔
مسلمان حکمرانو! اللہ اور اس کے رسول سے جنگ مت کرو۔۔باطل کا سہارا مت بنو ۔۔ کمزور مسلمانوں کی آواز بن جاؤ ۔۔اللہ کے حواری بنو، عمر بن خطاب کے لشکر کے مجاہد بن جاو۔
نوٹ: ایڈیٹر کا بلاگرکے خیالات سےمتفق ہونا ضروری نہیں (ادارہ رنگ نو)



































