
ریطہ
سقوط ڈھاکہ وہ گہرا زخم ہے جس کی نفسیاتی چھاپ صدیوں سےملت اسلامیہ کےچہرے پر پڑی ہوئی ہے۔۔۔ تاریخ کی اس تلخ حقیقت نے اسلام کے نام پر
بننے والے ملک کو اک عظیم حادثےسےزخمایا ہےجس کےارد گرد دشمن عناصرنے اپنےپنجےگاڑ کردو قومی نظریے سے لےکر ملی اتحاد کے بنیادی ستونوں کو دو لخت کردیا جو قوم زبان رنگ نسل کے امتیازات میں احساس کمتری کا شکار ہوئی جس نے اپنی شناخت کھودی ،وہ آج بھی متزلزل ہے۔اس کے پیچھے کیا عوامل تھے،اس کا جائزہ لینا کوئی بہت مشکل نہیں۔۔۔۔
موجودہ حالات میں اس کی اندوہناک مثالیں ملتی ہیں۔سیاست کی بھیڑیں اس ملک کو بیچ کر کھانےکےلیےاپنےذاتی مفاد کے لیے آج بھی ہمہ تن گوش ہیں۔۔۔۔
ملی اتحاد کے خواب کو چکناچور کرنے والی دشمن قوتوں نے ازل سےمسلمانوں کے حقوق پر شب خون مارا ہے،جس طرح مشرقی پاکستان کی ٹوٹ پھوٹ کے لیے ذہن سازی کرکے اساتذہ اور سادہ لوح لوگوں کے نظریات کا قلع قمع کیا گیا تھا ،وہ صورتحال اس وقت ایسی ہی حالت میں موجود ہے ۔
اگرچہ قوم کی ایک بڑی طاقت اس کی معیشت کا مضبوط ہونا ہے،معاشی طور پر کمزور ملک اپنے سےمضبوط طاقتوں کےدباؤمیں اپنی شناخت کھودیتا ہے۔ زبوں حالی اس کی نظریاتی سرحدوں کو کمزور کردیتی ہے،اسی کمزوری کا فائدہ اٹھاکر سیاسی لیڈر سے لے کر فوج عدلیہ اور علما پرمسلط بیرونی سازشیں کامیاب ہوتی ہیں اورملک ٹکڑے ٹکڑے ہوجاتے ہیں۔۔
اس کے برعکس وہ ایمانی طاقت جس نے برصغیرپاک و ہند میں اپنی فتح کاجھنڈا گاڑا تویہ ایمان مسلمان ضمیرکا اصل ہتھیارہے۔۔۔برصغیر پر مسلمانوں کی سب سے بڑی کامیابی اسی وقت ممکن ہوئی جب تک مسلمانوں کی قیادت میں ایمان زندہ تھا،ایمان کی طاقت ہی وہ اصل سرمایہ تھی جس نےبرصغیر پر محمد بن قاسم کی صورت میں اورصلاح الدین ایوبی کی شکل میں اسلام کا ڈنکا بجایااورمسلمانوں کو ان کی پہچان دی۔۔
جب کبھی مسلم حکمرانوں نے اللہ کے احکام کی پابندی نہ کی۔ قانون سے لے کر ملک کی عسکری قیادت اورمعیشت کو اللہ کے حکم کے منافی استعمال کیا تب ہی انہیں پسپائی کا سامنا ہواکیونکہ آخران ٹکوں ٹکوں میں بکےحکام کا انجام بھی ہم نےہردورکے فرعونوں کی صورت ڈوبتے دیکھا۔
اس ازلی حقیقت سےعبرت کا مقام ہم خود اخذ کرسکتے ہیں،چنانچہ اس دور کے تقاضوں میں اپنا کردارخالص اطاعت الی اللہ کے بغیر ممکن نہیں۔ملی اتحاد اخوت مساوات اجتماعیت ہی وہ جذبے ہیں جن کے تحت ہم اپنے مقصد حیات کو تقویت دے سکتے ہیں ۔۔۔اللہ اور اس کے رسول صہ کے بنائے نظام حکومت کی ترویج کے لیے متحرک رہنا وہ قطرہ قطرہ سمندر بن جانے والی کوشش ہے جس سے ملک کی سالمیت باقی رہے،تنکہ برابر جدوجہد بھی خطہ ارضی کی سلامتی کے لیے نایاب ہے۔
اللہ سبحان تعالیٰ دشمن کے ناپاک عزائم سے ملک کی سالمیت کو بچائے اور ہمیں ارض وطنی کے لیے مثل آفتاب بنائے۔آمین



































