
ریطہ
وہ کہنے لگی "ماسی برتن ٹھیک نہیں دھوتی،کپ اندر سے میلے ہوتے ہیں"
اندر سے خود کو بھی تومیلا رکھا ہے،دل کے اندرماضی کی تلخی اور مستقبل کے اندیشوں سےجگہ جگہ کینے اورعداوت کی خاردار جھاڑیوں سے خود کو زخمی کر رکھا ہے۔
لہجے اوررویے کی بدصورتی زندگی کی تفسیرپل بھر میں بیان کردیتی ہے،اس ہتھیارسےتو اللہ بچائے،جس میں زبان کےنشتر کی بھی ضرورت نہیں پڑتی۔
جبکہ مسلمان بندگانی کی عملی تصویرہے،ایک چلتا پھرتا جہاد ہے،نفس کے محاسبے لمحے لمحے کو معطر کرسکتےہیں۔گھرکی صفائی کو ترجیح ضرور دیں مگر ماسی کے دل کی خوبصورتی کو سمجھیں جو کچھ بھی نہ ہونے پراپنی مسکان بھری شکر کی تسبیح سے زندگی کے اوراق پر اپنی داستان لکھتی ہے۔
قناعت بوجھ سمجھ کراتارپھینکا،ناشکری اورحرص کی عادت اپنالی،گویا اب سارا کا سارا ظلم فقط مجھ معصوم پر ہورہا ہے،چلتے پھرتے خدا نے دو پیر اچانک چھین لیے تو نجانے کتنے لوگوں کی محتاج ہوجاوں؟
سوچا تھا اتنی تنخواہ ہونی چاہیے۔۔۔۔۔کیا دنیا کے بعد بھی کسی جہاں کی تلاش تھی؟
وہ کہتا ہے "چالیس ہزار تنخواہ سے کیسے گزارا ہوتا،چنانچہ میں نے وہ فلاں جاب چھوڑ دی"
قناعت اس پربھی نہیں، جب ایک لاکھ تنخواہ ہو تو تب بھی نہیں،کیونکہ ہم نے وہ زبان لہجےاور دل ترتیب دے دیئےجو قدرت کی عطا کردہ نعمت کی قیمت نہیں سمجھتے۔
جومزدورسڑک پر کھڑا اس وقت پورا دن میں دو تین سوکماتا ہے،اس کے دل جگر اور پھیپھڑے بھی وہی ہیں جو ہمارے پکےمکانوں میں رہنے والوں کے ہیں۔ قناعت کرنا سیکھیں۔۔۔۔۔ایسا نہ ہو کہ لاحاصلی کی دوڑ آپ سے آپ کا وہ سب بھی چھین لےجو ابھی آپ کے ہاتھ میں ہے۔



































