
ریطہ
نہ چولہےمیں گیس ہوتی ہے،نہ اس بتی کا بھروسہ، آتی ہے،جاتی ہے ،آنکھ مچولی ہے بس۔
اماں نےآنگن کے تاروں کےبیچ بیٹھ کرصبح سے واویلا مچارکھا تھا مٹرچھیلتی جاتیں اورجابجا بپھرے لہجےمیں بولتی جاتیں،سانس لینےکےلیے پل بھرکو رکتیں پھرشروع ہوجاتیں۔ سعیدہ رشیدہ نےصحن کی چار پائی کا ایک کونہ سنبھالا ہوا، تھاچھٹی کا دن ہو اور لوڈونہ کھیلا جائے یہ ان دونوں سےکب گواراہوتا۔
سلیمہ کچن سےجلدی فارغ ہوجاتی کہ دونوں بیٹیوں کاسہاراجو ہوتا مگراس چھٹی کےدن گیس نہ آنے کےغم نےکہیں کا نہ چھوڑا تھا ۔
ہرکسی کے لب پر ایک ہی شکوہ تھا اتنے میں پڑوسن فریدہ بھی سوجی کا حلوہ ہاتھ میں لیے آن پہنچی ان کا بھی یہی گریہ تھا سب گویا گریہ گریہ تھے۔ سلیمہ بھی موقع شناس تھیں ۔
کہنے لگیں "بھئی اماں! ہرباریہ جو ہمارے سرپربوجھ لاد دیئےجاتے ہیں جوہمارے ملک کو لوٹ کرچلتے بنتےہیں ،ان کےآنےسے ہی ملک اس بدحالی کو پہنچا ہے"۔
فریدہ نےاس تبصرے میں اپنی رائےدی۔"ہاں کہتی تو تم ٹھیک ہومگر الیکشن میں بھی جس کو لانا چاہتی ہےگورنمنٹ لےآتی ہےچاہےعوام کتنا بھی کسی سچ کا ساتھ دیں"
سلیمہ نےفورا کہا "ہاں ایسا ہےپھراس کے لیے ہمیں توہرمحاذ پر اپنی آوازاٹھانا ہوگی دھاندلی اوریہ نانصافی پرہماری زبانیں بند نہیں ہونی چاہئیں۔ ہمیں عدالت کادروازہ کھٹکھٹاناہوگا۔ ہمیں اپنےقدم مضبوط کرنے ہوں گے۔ جب تک ہم ایک چٹان کی طرح بن کر مقابلہ نہ کریں گے،تدبیر نہ کریں گے یہ ناسور ہمارے ملک کو لوٹتے رہیں گے"
سلیمہ نے فریدہ کو ہر طرح تیار کردیا تھابس پھر کیا تھا فریدہ بیگم تھیں اور پورا محلہ تھا۔
راوی تو پھر چین ہی چین لکھے گانا



































