
ریطہ
لال گائےفلسطین کی فکر نہ کھاجائے۔۔۔۔۔اس وقت جب اہل غزہ ہم پر سوال کرتے ہیں۔۔۔۔اس وقت جب امت مسلم جابجا اونگھ رہی ہے۔۔۔۔اس وقت جب کشمیر لہو لہو ہے۔۔
سیستان ہندوستاں سے لے کر مسلمانوں کو جگہ جگہ ختم کیا جارہا ہے۔۔۔۔
عالمی میڈیا نیوزایجنسیاں اپنا زہراگل کرمسلمانان عالم کو ایک نئی راہ دکھارہی ہیں۔۔۔۔ ہم نےقران میں عادو ثمود کی قوموں کوعبرت بنتے دیکھا ۔
ہم نےطاق راتوں،فجرچاند سورج سے لےکر زمانے کی قسم اٹھاتی اس کتاب کو حق کی گواہی دیتے بھی بارہا سنا ہے ۔۔
دن لپیٹ کر رات کی چادر پھیلادینا اور مقررہ وقت پر کاربند اجزام فلکی کی تخلیق یوں بے مقصد ہر گز نہیں۔۔۔۔تو پھر ہم بحیثیت امت مسلم کیسے اپنے مقصد سے نگاہ ہٹالیں کہ میڈیا کی طاغوتی طاقت کو اپنےسر کا تاج بنالیں ،یہ ہر گز ہمیں زیب نہیں دیتا۔
ہمارا نظریہ لا الہ الا اللہ ہے
ہمارا عقیدہ توحید ہے
ہم اللہ سبحان تعالٰی کے پیرو غلام ہیں
یہ گائے اور ہیکل سلیمانی جیسے نظریے ہماری نظرمیں ردی سےبھی زیادہ بےکار ہیں۔۔
فلسطین ہمارا ہے چین وعرب ہمارا ہے۔ ہندوستاں ہمارا ہے ۔ہم اللہ کے سچے بندے ہیں،سچئی پر ڈٹے رہنا ہمارا منشور ہے۔ بیت المقدس سرزمین انبیاء ہے،قبلہ اول ہے ،ہماری جستجو ہے۔ آرزو ہے،منزل ہے، اس منزل تک پہنچنےکے لیے راستوں میں آنے والے شیطانی کنکر پہچاننا ہماری نگاہ بصیرت کا امتحان ہے۔۔
کلیسا،آل یہود ہماری ٹیکنالوجی پرحاوی ہے،وہ قومیں جن پر اللہ نے اپنی نعمتیں تمام کردیں جن پر انبیاء کرام بھیجے گئے اور ان پر ہدایت نہ ہونے پر اللہ کی لعنت ہوئی ان کی تعلیمات ہم پر کیسےاثر انداز ہوں اور کیوں ہو۔۔۔۔
صیہونی لابی ہمارا اس وقت تک کچھ نہیں بگاڑ سکتی جب تک ہم اپنے کلمےکی عظمت دلوں میں زندہ رکھیں اور یہی عزم صیہونی طاقت پر اک زور آور طمانچہ ہے۔



































