
سیدہ ریطہ
کچھ دن سےلاہورکا یہ واقعہ بڑامشہور ہوگیا جہاں ایک لڑکی نے خود کوشالک ریاض نام کی سعودی برینڈ پہن کرپبلک کیا۔ سوال یہ اٹھتا ہے کہ
اس قسم کے برینڈ پہن کر خود کو کمپوز کرنے والی شخصیت کےپس پردہ کیا عزائم تھے؟
اس کےساتھ ایک اہم معاملہ جاہلیت کی تصویر کا سامنے آیا کہ دین سے دوری نے اس معاشرے کی اکائی کس درجہ مسخ کردی ہے۔مدارس کو بدنام کرنے والے مدارس سے کچھ عربی کی تعلیم لےلیتےتو اس حد تک واقعہ کی سنگینی کی نوبت نہ آتی۔۔۔۔
معاشرے کی تربیت اور تعلیم کی اصل ذمےداری ریاست پر ہےجس کا کام ماں کی طرح اس ملک کے گوشے گوشے کی دستگیری کرنا اور تعلیم کے فروغ کے لیے خدمت انجام دینا ہے، علم کی طرف سے بے فکری اورغیر ذمہ داری نے معاشرے کی زبوں حالی میں تباہی کے بیج بوئے ہیں۔
جہاں ہردو روزبعد ہونے والے ان واقعات پر دل کٹتا ہے،دین کی حرمت کہاں کہاں ہےسوچنے کی بات یہ ہے کہیں نام نہاد اسلام کے پیروکاراپنے اپنےمسلکوں کے کاروبار دکان چمکارہے ہیں تو کہیں شہادت حسین کے نام پربے حرمتیاں ہیں۔۔۔
جگہ جگہ اللہ کے نام پر نافرمانیاں چپل رہی سج رہی ہیں ، ایسےمیں ایک عورت نے خود کو ایسا لباس پہن کر بھوکےدین کی منافق زدہ دستارپہنےمفاد پرستوں کوجانے کیوں اچھلنے کا موقع دیا کہ ہماری خوبصورت تہذیب عالم اسلام میں تماشہ بن کررہ گئی۔
کیلی گرافی ہوچاہےعربی لباس کی کوئی برینڈ۔۔۔۔ جہالت تو یہ ہے کہ اللہ کی نافرمانی کے زمرے میں کھلےبال عریاں لباس پہن کرعورت کو سڑک پرلانے والے اوراسے نشانہ بنانے والے کس سوچ کے مالک ہیں، کل ان کے گھروں کی مائیں بیٹیاں آیات کا کیسے مذاق اڑائیں گی کبھی یہ سوچا؟۔
سوال ان انگلیوں پرہے جو اٹھ تو جاتی ہیں پھرانہیں کےگھر وہی انگلیاں اپنا انتقام لیتی ہیں۔تو پہلی ذمہ داری ریاست اور دوسری ملک کے ہر شہری کو اپنا انفرادی جائزہ لینے کی محاسبہ و مجاہدہ کرنے کی ضرورت ہے، ورنہ وہ وقت دور نہیں جب تذلیل انسانی کرکے اسلام کے نام لیوا جہنم کی پہلی سیڑھی منافقین کی صف میں خود کو کھڑا پائیں اور پچھتاوے کے سوا پھر کچھ نہ ہوگا۔
نوٹ : ایڈیٹر کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو )



































