
ریطہ
سوٹ کی سج دھج دیکھنے والی ہے،آخر کسی بڑے برینڈ کا سوٹ ہے۔ لوگ دیکھتے ہی رہ جائیں گے۔ اس نے سوچا ذراجائزہ تولوں کچھ نوک پلک توسنواردو اس کی ۔۔۔۔۔۔
کوئی کمی نہ رہ جائے ۔۔۔۔۔ مہندی سے لے کر پارلر کی بکنگ ۔۔۔۔آخراتنی دعوتیں بھی تو ہیں عید کےبعد۔۔۔پیسے کی کیا کمی ہے بھلا۔
دنیا پرست جائزہ یوں لیتےہیں۔ برایہ بھی نہیں کیونکہ اپنےاوپرخرچ کرنابھی انصاف ہے لیکن محوراسی کوبنالینا زیادتی ہےاپنےکےساتھ۔۔۔۔پھر ایسی برینڈز پہن کربھی اس وقت ہی فائدہ ہے جب ظرف بڑا ہو۔ عاجزی ،انکساری شخصیت کا حصہ ہو۔۔۔ تکبر نہ ہو ۔۔۔۔
ایسا نہ ہووہ برینڈز پہن کر آس پاس کوئی کمپلیکس فیل کرے۔۔۔۔ ایسا نہ ہوکہ ہماری چال چلن لباس وزیبائش سےزیادہ ہمارے خلوص کی کہیں ضرورت ہو اوروہ نہ ملنے پر کوئی ہم سے کتنا دورہوجائے۔
پھر یہ بھی ہےنا کہ سب کچھ ہونے کے بعد ہدایت کی نعمت نہ ہونا بہت بڑی بدنصیبی ہے۔۔۔۔۔ یہ جو گنتی کی چند ساعتیں ملی ہیں نا ۔۔۔ انکا حق اپنا روحانی اخلاقی اور سوشل جائزہ لے کر ہوسکتا ہے۔۔۔۔
قرآن کی روشنی میں اپنا جائزہ ۔۔۔۔۔کتنی سورتوں کو اس بار ہم نے ہدف بنایا۔۔۔۔انہیں یاد کیا ۔۔۔۔انہیں سمجھا۔۔۔۔۔ان کی تلاوت خوب سیر ہوکر کی۔۔۔۔جس طرح افطاری ہم سیر ہوکر کرلیتے ہیں۔۔۔۔جس طرح سحری کی فکر ہمیں کھائ رہتی ہے ۔۔۔۔سال بھر کی ریاضت اور عبادت کا شرف کس قدر حاصل ہوا۔۔۔۔
کون سے رشتےجوڑے کتنوں کو معاف کیا کتنوں سےدرگزر کیا ۔۔۔۔۔جھوٹ کتنا بولا کتنی۔۔۔۔۔۔۔ سچ کی گواہی دی۔۔۔۔۔ کتنے دل اپنی زبان سےتوڑے۔۔۔۔ کتنوں کو منالیا۔۔۔۔۔ کتنی زکوٰۃ دی۔۔۔ کتنا صدقہ دیا۔۔۔۔۔کتنا دین کی خدمت میں خود کو پیش کیا۔۔۔۔ کتنی اپنی سوچ کو حسن تدبیر کیا۔۔۔۔ مثبت رکھا۔۔۔۔۔ بدگمانی سے بچایا۔۔۔۔ لغویات سے بچایا۔
مشکل کام ہےجائزہ لینا بہت مشکل۔۔۔۔ اللہ کی محبت آمادہ کرتی ہےکہ جائزہ لے لو ۔۔۔۔ کہیں ایسا نہ ہومحاسبہ یہ جائزہ لینے کاوقت ہی نہ بچے ۔
قرآن میں ایک جگہ پڑھاتھا کہ جب انسان کو نوازا جاتا ہےتو وہ اللہ کو بھول جاتا ہے اور جب اس کو مصیبت میں مبتلا کیا جاتا ہے تو وہ کوستا ہےکہ ہائے مجھ پر یہ مصیبت کیوں نازل ہوگئی۔۔۔۔ پھر یہ بدبختی ہی اس کا مقدربن جاتی ہے۔۔۔۔جیسی سوچ جیسا گمان ویسی ہی قسمت۔قسمت کو سنوارنے کے لیے اللہ نے جسم میں دماغ دل اور روح میں ان گنت آرٹ رکھا ہے ۔۔۔۔۔ چاہے تو استعمال کرلیں مثبت انداز سے ۔۔۔۔ چاہے تو منفی سوچ سے اسے زنگ لگادیں۔۔۔۔
شب قدرکی چند راتیں۔۔۔۔ پل پل۔۔۔ متبرک گھڑیاں۔۔۔۔۔انمول لمحے،کتنے ہی دنیا پر خرچ کیے گئےلمحوں سے بہتر ہیں۔۔۔۔ان لمحو کو ایک پلاننگ کےلیے خرچ کرلینا کہ پچھلی ہونے والی غلطیاں ،کوتاہیوں اور گناہ سے آئندہ بچا جائے تو اصلاحی قدم ہماری توبہ کی گویا تکمیل ہے۔۔۔اللہ کی بارگاہ میں توبہ کے دروازے گرچہ ہروقت کھلے ہیں۔۔۔۔۔ جب تک محاسبہ نہ ہو اصلاح نہ ہو اس توبہ کا حق ادا ہر گز نہیں ہوسکتا۔
گناہوں پرندامت، شرمندگی اور بھیگی پشیمانی اللہ کی پسندیدہ تحریک ہے، وہ رب تو ایک قدم پردس قدم دوڑکےچلا آتا ہے، اسے نیکی کرنے کے بعد تکبر اوراس نیکی کو کافی سمجھ لینے والا پسند نہیں ۔۔۔۔ اسے نیکی کرکے نیکی کو دریا میں ڈال دینے والا پسند ہے، وہ تو نیتوں سے ایمان کو تولتا ہے وہ گناہ گار کی بھیگی پیشانی کو سب سے پہلے اپنے حصار میں لے لیتا ہے۔
کیا اس علیم و کریم فرقان الحمید نے زنا اوربدکارعورت کی استغفارنہ سنی تھی جب وہ سرورکونین محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اپنی سزاطلب کرنےآتی ہے کہ مجھے سنگسار کیے جانے کی سزا دیجیے۔
اللہ کےمحبوب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی آنکھوں کی نمی اس کی ندامت پر فرمایا نہ تھا کہ تیری استغفار قبول ہوگئی ۔ وہ عورت اس پر بھی لگاتار تین دن آتی ہے اپنی سزا طلب کرنےکے لیے۔۔۔۔بالآخر آپ صہ اسےسنگسارکرنے کی سزاسناتے ہیں ۔
اگراللہ تعالیٰ گناہ گارکو معاف کرنے والا نہ ہوتا توخود کشی کرنے والوں کی تعداد آج گنی نہ جاسکتی۔۔۔۔اس مایوسی کےساتھ کہ اب بہت کچھ غلط ہوگیا، کچھ نہیں ہوسکتا شیطان کی اس چال کو کامیاب نہ ہونے دینا جستجو کرنا اللہ سے معافی کی درخواست کرنا اور آئندہ اپنے وژن کے لیے مثبت طرز پر کام کرنا اصل جائزہ ہے قسمت کے روشن اور کامیابی کی دلیل ہے۔
اللہ تعالی ہمیں بہترین محاسبہ کرنے والا بنائے۔



































