
ریطہ
ساری دنیا کی محبتیں بھی مجتمع کرلوں تو اس محبت کا حق ادا ہوسکتا ہے بھلا۔۔۔۔
اے سرزمین قدس۔۔۔۔ تری وفاؤں کو زمانوں کا سلام۔۔۔۔۔ ترے غزہ کے بچوں کی قربانیوں پر لاکھوں سلام۔
ترے بھرم نے اسلام کی رکھوالی کرکے اہل دنیا کی طاغوتی سازش ناکام بنادی۔۔۔۔
اس مقدس جگہ کوابراہیم علیہ السلام ویعقوب علیہ السلام، یوسف علیہ السلام کی رفاقت نصیب ہوئی تھی ۔ داؤد وسلیمان علیہ سے لے کرزکریاویحیی علیہ السلام تیری مٹی میں پلے تھے۔حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک جبین نےتری زمین کو بوسہ دیا تھا۔
اے امام الانبیا کی سر زمین
تری فضا میں خوشبو ہے جنت کی۔۔تری منزل آسمان سے بھی بلندیوں پرہےجہاں اونچی مسندوں پر تکیے لگائے گئےہیں ۔ تری وادی کےبچے جوق در جوق وہاں بیٹھتے جارہے ہیں ،ہر حاضری پرجنت کی شراب کےجام سے ان کا استقبال ہوتا ہے۔کیا بتاوں کہ کیا سماں ہوگا جنت کی محرابوں پر۔۔۔۔ ہر طرف فرشتے نور کی چادر لیے پھرتے ہوں گے۔۔۔
کتنی مصروف شاہراہ ہوگی جنت سے بیت القدس کی۔۔۔۔حیران حوریں بھی ہوں گی کہ نبی پاک کی امت سے یہ کونسی منزل ٹیک آف کررہی ہے۔ جا بجا ۔۔۔۔ محو حیرت ہوں گی شہداء مائیں بہنیں قطار درقطار کھڑی ہیں سبحان اللہ یہ محبت خداوندی کےشاہکار بھی ہیں دنیا میں۔۔۔
جنت کی بالائی منزل سےامتیں اس تابناکی سے لطف اندوز ہورہی ہوں گی کہ شہدا کےقافلے چلے آرہے ہیں۔۔۔ اللہ کےعشق کے دیوانے اپنے حصےکا دیدار کرنے اللہ کے پاس آرہے ہیں۔
وہ بچے وہ معصوم بچے جن کی آہوں نے ظلم سےدم توڑا ہے،یہ آہیں وہ لاج ہے امت مسلمہ کی جس کی قیمت کا اندازہ بھی نہیں لگایا جاسکتا۔اے بیت المقدس!! یہ سودا جو تونےکیا ہےایمان کی آبیاری کا۔۔۔دین کی سربلندی کا ۔۔۔۔۔یہ فخر ہے معراج ہے زندگانی کا۔
اے سر زمین اقدس۔۔۔۔۔توجو خون بہارہی ہے اسلام کے ماتھے کا جھومربن کر۔۔۔۔تونے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کی حفاظت میں اس پاکیزہ رشتے کے لیے اپنا تن من دھن سب وار دیا جو ساری کفریہ طاقت کو کمزور کررہا ہے رائیگاں نہیں ہے تیرا سفر۔۔۔۔۔تری تابناکی شیطان کو بہت خوف زدہ کیے ہوئے ہے،ترے وقارنے کئی نسلوں کا مان رکھ لیا ۔ کیا کہ اب جہاد کا نعرہ اپنی پوری طاقت سےاقوام عالم پرگونج رہا ہے۔
توسلامتی تونے خود کی ہے اے قدس۔۔۔۔تونے کسی کے آگے گھٹنےنہیں ٹیکے ۔۔۔۔۔توآسمان و زمین کے درمیان معجزہ خداوندی ہے رحمت دو جہاں ہے۔
تری عظمت کو لاکھوں کروڑوں سلام



































