
ریطہ
شکر ہے مالک کا کہ اس نے ماں کے پیر تلے جنت رکھی ۔۔۔۔آج کی بیٹی پھرماں کے رتبے کو کیسےسمجھتی۔۔۔ماں کا رتبہ سمجھنا بھی ہر ایک کے بس کی
بات نہیں۔۔۔۔آج کی ماں بھی اتنی ہی گداز دل رکھنےوالی مہربان اورقربانیوں کا مظہر ہے جیسی پچھلی صدیوں میں ہوا کرتی تھی۔
اپنے پیٹ کاٹ کر دن بھر سلائیاں کرنا کمائی کا ایک ایک ذرہ جوڑ کر اپنے بچوں کو مستقبل کا مینار بنانا بہت جان جھوکھوں کا کام ہے،
میری ماسی بہت ضعیف نرم مزاج اور محنتی ہےجو کچھ کماتی ہے اپنے بچوں کو بھیج دیتی ہے۔
اپنے گھر کے سکون کے لیے یہ قدرت کا تحفہ دن رات پسینےگرمی میں ہارڈ ورکنگ کرکےچیف منسٹر سے بھی کہیں زیادہ کا درجہ رکھتی ہے۔اسکے آگے پیچھے پروٹوکول کے لیے کوئی نفری نہیں ۔۔۔۔ارے اس کے بچے کو یا خود اس کو کچھ ہوجائے تو اس کا پرسان حال کون ہےجبکہ یہ تو معراج ہے ،اس پرخطر معاشرے کی۔۔۔اس کی عبادت تو اللہ کے ہاں بڑی معتبر ہے۔
ماں کے درجہ اس وقت سمجھ آتا ہے جب خود ماں کے رتبے پر عورت فائز ہوتی ہے،نہ بھی ہو تو اللہ نے عورت کے دل میں ممتا کی تڑپ عمدہ رکھی ہے، اس لذت عشق سے کشیدی گئی عورت اپنے آپ کو شکست دے دیتی ہے اولاد کی محبت میں ہر طرح جھکنے تیار ہوجاتی ہے۔
حیرت مجھے اس وقت ہوئی جب ایک فلسطینی ماں اپنے جوان بچوں کی شہادت پر شکر ادا کررہی ہے، وہ کہتی ہے کہ میرے بچوں نے وہ مرتبہ پایا جس کی شان اللہ اور اس کے رسول سے انسیت رکھتی ہے ،میں ایک خوش نصیب ماں ہوں۔۔
صبر کی ان اعلیٰ مثالوں نے ثابت کردیا کہ ایک ماں کا دل کتنا پاکیزہ اورپرعزم ہوسکتا ہے۔اسلام میں امہات المومنین ام سلمہ ام خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جو کردار ادا کیے ،اس سے بھی اس نو عمر صدی کی ماؤں کے لیے ان گنت چیزیں سیکھنے کو ملتی ہیں۔
اللہ تعالی دنیا سے گزری تمام ماؤں کو بلند مرتبے پر فائز کرے۔ آمین



































