
لبنی اسد
فریحہ کی اپنی قریبی رشتے دارجو اس کےگھرکے پاس ہی رہاٸش پذیر تھیں کچھ دن سےکسی بات پر ناراض ہوگئی تھی لیکن جیسے جیسے
رمضان قریب آیا ، اس کے دل میں احساس ہورہا تھا سووہ اپنی عزیزکے گھر سالن بنا کر لے گئی اور دونوں نے ایک دوسرے سے گلے شکوے دور کیے ۔
فریحہ نے کہا رمضان المبارک کا مبارک مہینہ شروع ہونےہی والا ہے۔اب ضرورت اس بات کی ہےکہ ہم اس میں داخل ہونے کے لیے اپنے گھروں کی صفائی کے ساتھ ہی اپنے دل کی صفائی بھی کر لیں ۔ سومیں تمہارے گھر آگئی ۔
قرآن بھی ہم سے یہی کہتا ہےنا ہمارے وہ رشتےجورحم کےہیں ۔ان سےاپنےمعاملات کا جائزہ لیں تومحلےداروں سے اگر کوئی ناراضگی ہوتو ان سے صلح کرنا اور اپنے دل صاف کرنا کہ ہے۔
اس کے علاوہ اپنے لئےکچھ اہداف طےکریں کہ قرآن کی کتنی اورکونسی سورۃ حفظ کرنی ہیں اورجو پہلےسے یاد ہیںانہی دہرا لیں۔ گھر کےکچھ ایسےکام کرکےرکھیں تاکہ قیمتی اوقات سے زیادہ سے زیادہ فائدہ ہ اٹھایا جا سکے، سورمضان کے آنے سے پہلے وہ تمام باتیں جو ہماری نیکیوں کوضاٸع کرنے والی ہوں ان کو درست کرلیں ۔




































