فکری اورشعور ی جنگ

سیدہ فاطمہ تحریم

کسی بھی جنگ کو لڑنے سے پہلے اس کی حکمتِ عملی ترتیب دی جاتی ہے۔ یہ معلوم کیا جاتا ہےکہ ہمارا مقابل دشمن کن ہتھیاروں سے لیس ہے۔

کتنی جنگیں ہیں جو وہ اب تک لڑچکاہے ۔ کتنوں میں وہ اب تک ناکام ہوا ہے ، اور کتنوں میں کامیاب ٹھہرا ہے۔اس کی کامیابی اور ناکامی کی کیا وجوہات رہی ہیں۔ خاص طور پر اس کی طاقت کے ساتھ اس کی کمزوریوں کو بھی مدنظر رکھا جاتاہے، تاکہ اپنا ہدف وہاں مضبوط رکھا جا سکے۔ اور ساتھ ہی ساتھ اپنی کمیوں کو بھی دور کرنے کی کوشش کی جاسکے۔

لیکن اگر جنگ آپ پر اچانک مسلط کی جائے تو آپ کی دفاعی پوزیشن مظبوط نہ ہونے کی صورت میں آپ کو کافی نقصان اٹھاناپڑتاہے۔ لیکن یہاں قابلِ غور بات یہ ہے کہ ، دفاعی پوزیشن ان قوموں کی مضبوط ہوتی ہیں جو بیدارہوتی ہیں ۔ جو آنے والے خطرات سے پہلے ہی واقف ہوتی ہیں ، اور بروقت اس مصیبت کا دفع کرکے قوم کو بڑے نقصان سے بچالیتی ہیںلیکن دوسری جانب ، خوابِ غفلت میں پڑی قومیں اپنے ساتھ ساتھ اپنی آنے والی نسلوں کےلئے بھی بھاری نقصان کا سبب بنتی ہیں۔

افسوس ، ہمارا حال اس دوسری قسم والی قوم جیسا ہے ۔ ہم اس جنگ کی لپیٹ میں آگئے ہیں جوہمارے بزرگوں کی دانستگی یا نادانستگی کے سبب ہم پر مسلط ہوگئی ہےاور اب ہم چاہتے ہوئے یانہ چاہتے ہوئے اس جنگ کا حصہ بن چکے ہیں۔یہ وہ جنگ ہے جیسے ہتھیاروں ، میزائیلوں اور ٹینکوں سے نہیں ۔۔۔ بلکہ شعور اور دانشمندی سے لڑنا اور جیتنا ضروری ہے۔ اور شعور اور دانشمندی کی پہلی سیڑھی ” علم “ ہے۔۔۔

وہ علم جو اللہ پاک نے حضرت آدم علیہ السلام کو عطاکیا تھا۔ وہ علم جس نے انہیں تمام مخلوقات میں افضل مقام دلوایا تھا۔۔۔وہ علم جس کی بنا پرفرشتوں نے حضرت آدم علیہ السلام کو سجدہ کیا تھا۔۔۔وہی علم جس کا پتہ دینے کےلئے اللہ پاک نے وقتاََ فوقتاََ اپنے نبی اور رسول بھیجے تھے اور پھراس کا اختتام اپنے حبیب حضرت محمدﷺ کی مبارک ذاتِ گرامی پر کیا تھا۔ نبی کریمﷺ پر نازل ہونے والی پہلی وحی۔۔۔ جس کی ابتدا ان الفاظ کے ساتھ ہوئی تھی” اقرائ۔۔۔“ یعنی ” پڑھ۔۔“” پڑھ اپنے پروردگار کے نام سے۔۔۔“

قرآنِ کریم اپنی قسم کی وہ واحد کتاب ہے جس میں نسلِ انسانی کی ضرورت کے مطابق ،کائنات کی ہر شے کا علم موجود ہے۔لیکن اس علم کو تلاشنے کے لئے بصیرت والی آنکھ کی ضرورت ہے۔ مختصر یہ کہ اس کتاب میں صرف توحید، عقائد ، آخرت ، ملائکہ ، رسول ، عبادات اور اخلاقیات کا ہی علم نہیں ۔۔۔ بلکہ سیاست، معاشرت، قانون، اقتصادیات، اعمرانیات ، بائیو، کیمسٹری، فزکس، ریاضی الغرض ان سے منسلک تمام علوم کا علم موجود ہے۔ اور یہ تمام وہ علوم ہیں ، جو انسان کو اس کے رب کی پہچان کرواتے ہیں۔

لیکن اس کے باوجود یہ ہماری سب سے بڑی بدقسمتی ہے کہ ہم نے اس کتاب سے صرف احکامی آیات ہی نکالی ہیں، یاپھر اس کے بعد فضائل اور برکات ہی تک رسائی حاصل کرپائیں ہیں۔ جبکہ اللہ تعالی ہمارے اس طرزِ عمل کے برعکس قرآنِ کریم میں ارشاد فرماتا ہے کہ۔۔۔” آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں ، اور رات دن کے ہیر پھیر میں ، یقیناعقلمندوں کےلئے نشانیاں ہیں۔۔۔جو اللہ کا ذکر کھڑے اور بیٹھے اور اپنی کروٹوں پرلیٹے ہوئے کرتے ہیں اور آسمانوں اور زمین کی پیدائش پر غور کرتے ہیں اور کہتے ہیں، اے ہمارے پروردگار !تو نے یہ بے فائدہ نہیں بنایا ہے ۔

تو پاک ہے پس ہمیں آگ کے عذاب سے بچالے۔۔۔“ ( سورةآلِ عمران۔۔۔آیت نمبر ۱۹۰،۱۹۱۔۔)

قرآنِ کریم کی یہ آیت صاف ظاہر کرتی ہے کہ غور و خوض، اور تفکر اور تدبر حکمِ خداوندی ہے۔اس کے بغیر علم وحکمت کے دروازے نہیں کھل سکتے ہیں ۔ اور اگر یہ دروازے نسلِ انسانی پر مقفل ہوجائیں تو تاریخ ِ انسانی کا سفر رک جاتاہے۔ اور نسلِ انسانی تاریخ کے اندھیروں میں گم ہوجاتی ہے۔ مسلمانوں نے اپنے سفر کے ابتدائی دور میں اس ہی تفکر اور تدبر کے ذریعے سائنسی علوم میں ناصرف بیش بہا اضافہ کیا تھا بلکہ نسلِ انسانی کو قرآنی احکامات کی روشنی میں تسخیرِ کائنان کی ترغیب بھی دی تھی۔یہی وہ دور تھا جب مسلمانوں نے ساری دنیا پر اپنا سکہ بیٹھایا تھا۔( بلکل اس ہی طرح جس طرح آج یورپ اپنا سکہ ساری دنیا پر بیٹھا چکا ہے۔۔۔)لیکن اسپین کے زوال کے بعد رفتہ رفتہ یہ تمام علوم مسلمانوں کے ہاتھ سے نکلتے چلے گئے۔ یہاں تک کہ وہ وقت بھی آگیا جب ہم بیڑیاں ڈالی ہوئی غلامی کے ساتھ ساتھ ، ذہنی غلامی کا بھی شکار ہوگئے۔

اس ذہنی غلامی نے آہستہ آہستہ ہمیں یہ باور کروانا شروع کردیا کہ دینی اوردنیاوی دونوں علوم ایک دوسرے سے الگ اور جدا جدا ہیں۔ دینی علوم وہ ہیں جن میں اللہ کی وحدانیت ، رسول کی اطاعت اور شریعت کا علم موجود ہو ۔ اس کے سوا ہر وہ علم جو اس دائرے سے باہی آتا ہو ، غیروں کا علم ہے۔ کیونکہ اس پر حکمرانی غیروں کی ہے۔ اور ہماری ان سے نفرت کا تقاضہ یہ ہے کہ ان سے منسلک ہر چیز کو نفرت کی نگاہ سے دیکھا جائے۔یہ وہ باتیں ہیں جو صرف محسوس ہی نہیں کی جاتیں بلکہ برملا اظہار بھی کی جاتی ہیں۔

ان ساری باتوں کا نتیجہ یہ نکلا کہ ہم مسلمان دو طرح کے طبقوں میں بٹ گئے۔ ایک طبقہ وہ جو دینی علوم کوحق سمجھتا ہےاوردوسری وہ جو دنیاوی علوم کو ضروری قرار دیتا ہے۔ لیکن بات صرف یہاں تک ختم نہیں ہوجاتی ہے ۔۔۔ بلکہ اس سے بھی کچھ بڑھ کر ان میں سے کچھ لوگ اپنے اپنے نظریات میں شدد پسندی کی جانب راغب ہوتے چلے گئے۔ آہستہ آہستہ اس شدد پسندی کے باعث پہلے طبقہ کا خیال یہ بن گیا کہ دینی علوم کے علاوہ ہر علم باطل ہے ، اور اس کا حصول ایک مسلمان کو راہِ حق سے بھٹکا سکتاہے۔جبکہ اس کے برعکس دوسری طبقہ دنیاوی علوم کو حق جان کر براہِ راست یورپ ہی کو سجدہ کرنے لگا۔۔۔ اور صرف یہی نہیں بلکہ وہ اس حد تک چلا گیا کہ قرآن ِپاک اور رسولﷺکی سنت ہی کو (نعوذبااللہ) دقیانوس قراردینے لگا۔۔۔یہ سب کچھ صرف اس لئے ہوا کیونکہ ہم نے ہروہ علم جواللہ کی پہچان کروانے کا وسیلہ تھا،اسے اس کے مرکز سے نکال کر منتشرکردیا۔اب ہم خلاﺅں میں ادھر ادھر ہاتھ پاﺅں مار رہے ہیں ، لیکن سطح ہے کہ ہمیں مل کر ہی نہیں دے رہی۔۔۔جس پر ہم اپنے قدم جماسکیں۔ ان ساری باتوں کا مختصر خلاصہ یہ ہے کہ ہمیں اپنے دینی اور دنیاوی دونوں علوم کو ازسرِ نوترتیب دینے کی اشد ضرورت ہے۔ اگر ہم نے اس جانب توجہ نہیں دی تو اس سے آگے ہمارا ہرعمل بے کار ثابت ہوگا۔

دوسری اور سب سے اہم بات ، جو میں نے اپنی بات کےآغاز میں کی تھی کہ کوئی بھی جنگ لڑنے سے پہلے اس کی حکمتِ عملی ترتیب دی جاتی ہے، اور اپنے مقابل دشمن کی طاقت اور کمزرویوں کو جانچنا ضروری ہوتا ہے۔لیکن مجھے افسوس کے ساتھ یہاں بھی اعتراف کرناپڑرہاہے کہ ہم اس میدان میں بھی بہت پیچھے ہیں۔ ٹیکنالوجی کے میدانوں میں جہاں غیروں نے بے انتہاترقیاں حاصل کی ہیں ،ہم مسلمان اس کا ایک فیصد بھی حاصل نہیں کرپائے ہیں۔ ہم ہر وہ چیز استعمال کررہے ہیں جو ان کی ایجاد کردہ ہیں ۔ آسان لفظوں میں ” ہم ان کی ایجادات پر تکیہ کئے بیٹھے ہیں۔۔۔“جس کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ ہوم گراﺅنڈ ان کا ہونے کے سبب ہر کھیل وہ خود ترتیب دے رہے ہیں۔ اور آسانی سے جیت رہے ہیں۔ اور ہم کھڑے حیرت اور مرعوبیت کا شکار ہوتے ان پر تالیاں پیٹ رہے ہیں۔ یہ عمل اس وقت تک جاری رہے گا ، جب تک کہ ہم خود ان کے مدمقابل نہیں آجاتے۔ لیکن یہ ہوگا کیسے۔۔۔؟؟قوم میں شعور بیدار کرنے سے ۔۔۔ جو علم کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

صحت بخش کھائیں ،بیماریوں سے بچیں (زین صدیقی)

 زین صدیقی

اپنی زندگی میں ہم ہر سطح پر کھانے میں احتیاط نہیں برت رہے ،کہیں دل کے ہاتھوں مجبور ہوتے

... مزید پڑھیے

ماں محبت کا حسین  روپ (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

دنیا میں اگر کوئی رشتہ سب سے زیادہ پاک، بے لوث اور سچا ہے تو وہ ماں کا رشتہ ہے۔ ماں

... مزید پڑھیے

اے آئی ،فوائد اور مضمرات (شبانہ حفیظ)

شبانہ اشفاق

سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اس نے مشین کے اندر مختلف معلومات کی ڈیوائس فٹ

... مزید پڑھیے