مس خام کو جس نے کندن بنایا

 روزینہ خورشید

 لاکھوں درود اور کروڑوں سلام ہو اس ذات اقدس پر جو محبوب رب دو جہاں اور وجہ  تخلیق کون و مکاں ہیں جن کو رب ذوالجلال نے قرآن مجید میں کبھی

یاسین کبھی طہ کہہ کر مخاطب کیا توکبھی پیار سے یا ایہا المدثر  اور یا ایہا المزمل کہہ کر پکارا کہیں ولا سوف یعطیک ربک فترضی کہ کر دل جوئی کی تو کہیں انا اعطینک الکوثر کی صورت میں خوشخبری عطا کی۔

 جب دنیا ظلمتوں کی اتھاہ گہرائیوں میں ڈوبی ہوئی تھی ،ہر طرف جہل کا گھٹا ٹوپ اندھیرا چھایا ہوا تھا ،انسانیت غلامی کی زنجیروں میں جکڑی ہوئی تھی اور ظلم و بربریت کا راج تھا ایسےمیں سرزمین حجاز کی بے آب و گیاہ وادی رحمت خداوندی کے برسنے کا انتظار کر رہی تھی اور بطحا کی پہاڑیاں ایسے مسیحا کو پکار رہی تھیں جو آکر ان پہاڑوں کی طرح سخت دل لوگوں کو موم کردے اور آخر کاران سب کا طویل انتظار ختم ہوا، رب العالمین کی رحمت جوش میں آئی اور اس نے سر زمین عرب میں اس ہستی کو مبعوث فرمادیا جنھیں آج دنیا ہادیء برحق ،مخبر صادق ،خاتم النبیین ،شافع المذنبین ،رحمت اللعالمین ،احمد مجتبیٰ ،محمد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے نام سے جانتی ہے ۔جن کی بعثت نے سرزمین عرب کے تن مردہ میں جان ڈال دی۔ظلمت و جہل کے اندھیروں میں بھٹکنے والوں کو روشنی کی کرن نظر آگئی۔غلامی کی زنجیروں میں جکڑے ہوئے لوگوں کو  رہائی ملنے لگی۔وہ قبیلے جو صدیوں تک ایک دوسرے کے خون کے پیاسے رہتے تھے آپس میں شیر و شکر ہونے لگے۔ وہ سخت دل لوگ جو بیٹیوں کو پیدا ہوتے ہی دفن کر دیا کرتے تھے بارگاہ رسالت  میں آ کر رو رو کر معافیاں مانگنے لگے۔غریبوں محتاجوں اور مسکینوں کو ان کا غم خوار مل گیا۔خواتین جن کی عرب معاشرے میں کوئی حیثیت تھی نہ عزت  نبی مہربان صلی اللّٰہ علیہ وسلم نےانہیں نازک آبگینے قرار دے کر ان کی عزت اور حرمت کو چار چاند لگا دئیے ۔

 

اتر کر حرا سے سوئے قوم آیا

 اور ایک نسخہ کیمیا ساتھ لایا

 

غار حرا کو یہ شرف حاصل ہے کہ نبوت سے پہلے رسول صلی اللہ علیہ وسلم تنہائی میں یہاں اپنے رب کی عبادت کیا کرتے تھے اور پہلی وحی کی صورت میں نور ہدایت لے کر اپنی قوم کے پاس آئے تھے۔ وہ جو نبوت کی سرفرازی سے پہلے صادق و امین تھے جن کی ذہانت، متانت، سنجیدگی اور بردباری کی مثالیں دیتے ہوئے عربوں کا سر فخر سے بلند ہوتا تھا دعویٰ نبوت کے بعد سب کے سب آپ کے جانی دشمن بن گئے ۔دعوت حق سے روکنے کے لیے نہ صرف انہیں لالچ دیا گیا بلکہ نعوذ باللہ مجنوں ،کاہن اور شاعر تک کہا گیا۔ اس سے بھی بات نہ بنی تو اذیتیں دی گئیں، طائف کی وادی میں پتھر مارے گئے حتیٰ کہ جادو ٹونے کا سہارا بھی لیا گیا اور زہر بھی دینے کی کوشش کی گئی لیکن رسول برحق صلی اللہ علیہ وسلم نے دین کی تبلیغ کا کام جاری رکھا اور پھر دنیا نے دیکھا کہ کس طرح سے شمع رسالت کے گرد پروانے اکٹھا ہونا شروع ہو گئے اور  لوگوں نے دین حق کو قبول کر کے صحابی رسول ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

 

بطحا کی پہاڑیوں نے آخر وہ منظر بھی دیکھ ہی لیا کہ 

نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے  اپنے اصحاب کی کیسی تربیت کی کہ وہ پوری دنیا کے لیےقیامت تک مشعل راہ بن گئے ان میں کوئی ابوبکر صدیق بنے ،تو کوئی عمر بن خطاب، کوئی عثمان غنی بنے، تو کوئی علی کرم اللہ وجہہ، کوئی خالد بن ولید بنے تو کوئی عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ تعالیٰ عنہ غرض کے نبی مہربان صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی صحبت جس کسی کو بھی نصیب ہوئی وہ کندن بنتا چلا گیا۔

ہم کیوں نہ رب العالمین کا شکر ادا کریں کہ اس نے ہمیں خاتم النبیین کا امتی بنایا اور ان کی محبت سے ہمارے دلوں کو سرفراز فرمایا لیکن اس محبت کا تقاضا یہ ہے کہ دین کی جس صورت کو نبی اخر الزماں صلی اللہ علیہ وسلم اپنی امت کے حوالے کر کے گئے اس میں بدعت پیدا نہ کی جائیں۔ نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے محبت تو ایمان کا حصہ ہے جیسا کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے

 

"تم میں سے کوئی شخص اس وقت تک مومن نہ ہوگا جب تک میں (اللہ کے رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم) اس کے باپ اور اس کی اولاد اور تمام انسانوں سے زیادہ اس کے نزدیک پیارا نہ ہو جاؤں "

(صحیح بخاری )

لہذا ہم بھی اگر نبی مکرم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی محبت میں کندن بننا چاہتے ہیں تو صبح وشام بلا ناغہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر درود وسلام بھیجنے کے ساتھ ساتھ صحابہ کرام کے طرز عمل کو اپنانے کی کوشش کریں اور اس راہ میں اگر کوئی رکاوٹ آ جائے تو حب رسول کے جذبہء ایمانی سے کام لیتے ہوئے اللہ کی کتاب اور اس کے رسول کی سنت سے رہنمائی لیں اور دعا کرتے رہیں کہ جس طرح صحابہ کرام کے دل نبی کی محبت میں دھڑکتے تھے  ویسے ہی محبت ہمیں بھی عطا ہو جائے اور جس طرح صحابہ کرام نے اپنی زندگی کا محور و مرکز نبی کی ذات گرامی کو بنایا تو اللہ نے انہیں دنیا کی امامت عطا کر دی اسی طرح اللہ ہمیں بھی توفیق دے کہ اپنے محبوب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت کو ہم پوری دنیا میں عام کرنے کے لیے اپنا حصہ ڈالیں تاکہ روز قیامت شافع المذنبین کے سامنے سرخرو ہو سکیں اور ان کے ہاتھوں جام کوثر پینا نصیب ہو سکے ۔آمین

وہ ختم الرسل، دانائے سبل، مولائے کل جس نے

 غبار راہ کو بخشا فروغ وادی سینا

نگاہ عشق و مستی میں وہی اول وہی آخر

وہی قرآن وہی فرقاں وہی یاسین وہی طہ

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے