
روزینہ خورشید
صدف چوہوں سے ڈر کر ماں کی آنچل میں چھپ جانے والی لڑکی۔۔۔۔۔
سسرال میں بھی ڈرپوک بہوکےنام سے مشہور ہو گئی۔۔۔۔
شادی کے دو سال بعد اپنے بیٹے اور شوہر کے ساتھ سمندر کی سیر کو گئی شوہر بائک کھڑی کرنے دور گیا۔۔۔
اچانک کہیں سےسانپ آگیا۔۔۔۔
بیٹا سامنے ہی موجود تھا خوف سے تھر تھر کانپتی صدف نے پتھر اٹھایا اور پوری قوت سے سانپ کو دے مارا ۔۔۔۔
شوہر واپس آیا تو سانپ مرا پڑا تھا۔۔۔۔۔بچہ رو رہا تھا۔۔۔۔اور صدف پھٹی آنکھوں سے اپنے ہاتھوں کو دیکھ رہی تھی۔
صدف پر سے ڈرپوک کا لیبل اتر چکا تھا۔



































