شہداء کا لہو غز ہ کی بنیاد میں

  روزینہ خورشید

"ام حسن تھوڑی دیرسو جاؤ" لیلی نے اس کی بے چینی کو محسوس کرتے ہوئے تیسری بار کہا۔اب نیند کہاں آتی ہے؟ تم تو میری حالت سے واقف

ہو نہ  کچھ کھایا پیا جاتا ہے نہ سویا جاتا ہے۔۔۔بس جسم اور روح کا رشتہ برقرار رکھنے کے لیے کچھ لقمے نگل لیتی ہوں۔ اس طرح تو تم بیمار ہو جاؤ گی۔پیاری دوست لیلیٰ نے اسے پانی دیتے ہوئے کہا ۔مجھ سے وہ منظر نہیں بھولتا لیلیٰ جب میں حسن کے لیے کھانے کا انتظام کرنے تھوڑی دیر کے لیے باہر گئی تھی اور میری آنکھوں کے سامنے بموں کی برسات شروع ہو گئی تھی ۔گرد و  غبار  کے طوفان میں کچھ نظر نہیں آرہا تھا اور جب طوفان تھما تو میرا ہنستا بستا  گھر کھنڈرمیں تبدیل ہو چکا تھا۔

 میرا حسن۔۔۔ میری روح ۔۔۔۔میرے جگر کا ٹکڑا کہیں نظر نہ آیا تو میں دیوانہ واراسےڈھونڈھنےکےلیےبھاگی تھی لیکن بےسود ،سب کے گھروں کا ایک ہی حال تھا۔ ہاں مجھے یاد ہے پھر تم بے ہوش ہو گئی تھیں اور ہم سب تمہیں لے کر رفاہ کیمپ آ گئے تھے اس دن سے آج تک نہ تم ڈھنگ سے کچھ کھاتی ہو نہ سوتی ہو، نہ ہنستی ہو نہ بولتی ہو ، تم  سورہ والضحی پڑھتی رہو اللہ تمہیں سکون دے گا ۔لیلیٰ اس کی دل جوئی کرتے ہوئے بولی۔ اس نے آنکھیں موند لیں اور اب وہ خاموشی کی زبان میں دست دعا دراز کیے ہوئے تھی،"اے میرے رب !اے بادشاہوں کے بادشاہ! بے شک آپ دکھے دلوں کی پکار سنتے ہیں۔مجھے معلوم ہےحسن اب اس دنیا میں نہیں وہ جنت کا مکین ہو چکا ہے ۔بس ایک بار آپ مجھے اس عالم اسباب میں میرے بچے کو دکھا دیں تاکہ میرے بے قرار دل کو قرارآجائے۔ میں آپ کی  رضامیں راضی ہوں آپ بھی مجھ سے راضی ہو جائیے" دعا مانگتے ہوئے جانے کب وہ  نیند کی وادیوں میں چلی گئی۔

 اگلی صبح لیلی کی آواز سے اس کی آنکھ کھلی ۔وہ چلا رہی تھی "ام حسن اٹھو, ام حسن اٹھو جنگ بندی کا اعلان ہو گیا ہے ۔۔۔ اب ہم اپنے گھروں کو واپس چلیں گے۔ یہ سننا تھا کہ وہ ہڑبڑا کر اٹھ بیٹھی ۔میرا حسن میں اسے ڈھونڈوں گی۔ وہ مجھے مل جائے گا ،چلو چلو، جلدی کرو میرے رب نے میری دعا سن لی اور اجازت ملتے ہی وہ گروپ کی صورت میں وہاں پہنچے تو ملبہ ہٹانے کا کام جاری تھا۔ اس نے دیوانہ وار، رضا کاروں کے ساتھ اپنے حسن کو ڈھونڈنا شروع کیا اور آخر کار اس کی باقیات ملنی شروع ہو گئیں ۔اففف وہ قیامت کا منظر جب ایک ماں نے اپنے بچے کو ٹکڑوں کی صورت میں اپنی گود میں لیا دیکھنے والوں کے کلیجے پھٹ گئے ۔۔۔قلم نےاس غم کی کیفیت کو لکھنے سے انکار کر دیا ۔۔۔۔لیکن آفرین ہے ،اس ماں کو جس کی زبان سے صرف شکر کے کلمات جاری تھے کہ رب نے اس کے دکھی دل کی پکار سن لی۔ اب اس کی بے چین روح کو صبر آ جائے گا کیونکہ یہ ایک مومن کے ایمان کا حصہ ہے کہ " انا للہ وانا الیہ راجعون" ترجمہ:بے شک ہم اللہ کے لیے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے"

 اللہ ام حسن جیسی تمام ماؤں کو صبر جمیل عطا کرے اوران کو بہترین نعم البدل عطا فرمائے۔

غز ہ کےننھے مجاہدو! تم نے اپنےلہو سے اپنےچمن کی آبیاری کی ہے۔رب العالمین تم معصومین کی قربانیوں کو ہرگز ضائع نہ کرے گا ۔ہم نہ سہی ہماری آنے والی نسلیں ضرور  بیت المقدس کو آزاد ہوتا دیکھیں گی اور فلسطینی اپنی آزاد ریاست میں سکون سے زندگی بسر  کر سکیں گے ۔ ان شاءاللہ

رنگ لائے گا شہیدوں کا لہو

یہ لہو سرخی ہے

 آزادی کے افسانے کی

شہر شہر کی خبریں

جے آئی یوتھ (وومن)ضلع غربی کے تحت "بنو قابل " کی طالبات کیلئے "عید ملن گالا " کا انعقاد

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) جے آئی یوتھ (وومن)ضلع غربی کے تحت "بنو قابل " کی طالبات کے لیے ایک دلچسپ تقریب "عید ملن

... مزید پڑھیے

ہمدرد پاکستان اور کراچی کنگز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

کراچی(نمائندہ رنگ نو) ہمدرد پاکستان صحت کے شعبے کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھرپور مصالحہ جات میں ایک معتبر اور نمایاں نام ہے، جو

... مزید پڑھیے

جے آئی یوتھ ویمن ونگ کا دارارقم سکول گارڈن ٹاؤن برانچ سےاظہار تشکر

بہاولپور (رپورٹ : سنیہ عمران)جے آئی  یوتھ ویمن ونگ بہاولپور  نے دار ارقم سکول کی انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا ہے اور کہا

... مزید پڑھیے

تعلیم

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا (تعلیم)

لاہور ( ویب ڈیسک )پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

کھیل

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح، دوسرے ون ڈے میں 128 رنز سے کامیابی

ڈھاکا( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز موصول، مزید مالی تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد( ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےتصدیق کی ہےکہ پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالرز کے فنڈز

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

آج کا انسان (بلاک)

  غزالہ آصف       

آج ہر بندہ دوسروں کو گرانے کے چکر میں ہے۔کوئی  جھوٹ بول رہا ہے۔کوئی دھوکا دے رہا ہے تو کوئی  دوغلا پن دکھا رہا

... مزید پڑھیے

روح قربانی ( بنت اسماعیل)

 بنت اسماعیل

ذوالحجہ کا مبارک مہینہ قریب آ رہا ہے، جس میں روحانیت اپنے عروج پر ہوتی ہے۔ تمام عالم اسلام کے مسلمان مکہ مکرمہ اور

... مزید پڑھیے

کراچی کی فریاد (روزینہ خورشید)

  روزینہ خورشید

 میرے پاس روتا ،بلکتا، سسکتا "کراچی "کا ایک برقی خط آیا ہے جو میں آپ سب سے شیئر کرنا چاہتی ہوں ،پڑھ  کر سب اسے

... مزید پڑھیے