رمضان کا انتظار ؟؟

رشیدہ صدف

اے شامِ غم  بتا کہ سحر کتنی دور ہے

آنسو نہیں جہاں ، وہ نگر کتنی دور ہے

نادیہ ایک ساجھے ہوئے دماغ کی خاتون تھی ۔ اُسے دوسروں کےسامنے ہاتھ پھیلانا بالکل بھی اچھا نہ لگتا تھا ۔ شوہر جو گھر کا واحد کفیل تھا اُسکے اس دنیا فانی سے چلے جانے کے بعد یہ ذمہ داری اس کے بوڑھے باپ کےکندھے پر آن پڑی تھی۔

صبح کے وقت آٹا گوندھنے کیلئے نادیہ نے ڈبہ کھولا تو بہت تھوڑا سا آٹاتھا بسم الله کی برکت کہہ کر اُس نے آٹا نکالا گوندھا صرف چار روٹیوں کا آٹا رہ گیا تھا ہے ۔ جلدی سے ڈھکنا بند کر کے دعا کرنے لگی کہ اس میں اللہ برکت ڈال جائے شام تک بلکہ سحری تک وقت گزر جائے ۔

روٹیاں بنا کر سسر کو چائے کے ساتھ روٹی دی اور خود بچوں کو لیکر، دودھ میں پانی اور نمک ڈال کر کھانا کھلانے اس طرح بیٹھی جیسے اس سے اچھی کوئی کھانے کی چیز ہو نہیں سکتی ۔

جب سسر کھانا کھا چکے تو بڑے ادب سے آواز دی ابا جی ! " جی بیٹا " دعا کرتے ہوئے بولے ۔

آٹا تو ختم ہونے کو ہے اور راشن جو الخدمت والے آٹا تو دے کر گئے تھے وہ بھی ۔ بیٹا ! الله وارث ہے، کل بھی گیا تھا لیکن راشن نہیں ملا۔ بٹ تو رہا تھا مگر لینے والے بہت تھے ختم ہو گیا۔ بیٹا! پوری تو الله کے دینے سے ہی پڑتی ہے ناں۔ الله ضرور انتظام کرےگا، یہ کہہ کر وضو کیا نماز پڑھی، دعا کی، جائے نماز تہہ کیا اور ایک امید سے چل پڑے۔ نادیہ کے چہرے پر امید اور خوشی نظر آرہی تھی۔

الله کرے پچھلے رمضان کی طرح اچھا سا راشن ہو۔ بچے جام شیریں ،دودھ کے ڈبے، جوس پا کر کے کتنے خوش ہوئے تھے اندر ہی اندر مسکرا دی ۔

رحمت علی آہستہ آہستہ قدم اُٹھاتا اس جگہ جلدی پہنچنے کیلئے چلتا ہی گیا کہ پاس اتنے پیسے نہ تھے آنے جانے کا کرایہ دے سکے ۔ زیر لب دعائیں بھی کر رہے تھا کہ آج تو راشن ضرور مل جائے۔ رحمت علی کا بیٹا پچھلے سال ایک اندھی گولی لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا۔ اب یہ ساری ذمہ داری رحمت علی پر تھی۔ دو بچے پہلے تھے ایک ندیم کے مرنے کے چار ماہ بعد پیدا ہوا تھا ۔

رحمت علی نے پھر سے کمر کس کی گھر کے باہر چھابڑی رکھ کر سبزی بیچنے لگا جیسے تیسے گزارا ہوتا مگر بجلی، گیس کے بلوں کی ادائیگی نہ ہو سکنے کی وجہ سے کنکش کٹ گئے۔ اب تو مہنگائی نے ایسی کمر توڑ دی کہ بچوں کی سکول فیس گھر کا کرایہ دینا بھی محال ہو گیا ۔ انہیں سوچوں میں گم اپنے محلے کے ایک بچے ساتھ مطلوبہ جگہ پر پہنچ گئے ۔ ایک لمبی قطار تھی لگا نجانے آج بھی راشن شاید ۔۔۔

نہ نہ ایسا نہ ہو اب دوبارہ آنے کی مجھ میں طاقت نہیں ۔

عمر ہو پلکوں سے درد چھلکا۔  رحمت علی الله کا نام لیکر لائن میں لگ گیا ۔ کمزوری اورتھکاوٹ کی وجہ سےکھڑا تو نہیں ہوا جارہا تھا مگر مجبوری تھی اُس کے دل کی عجیب کیفیت ہو رہی تھی ۔ آج سے پہلے کبھی کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے کی نوبت جو نہیں آئی تھی وہ کبھی اپنی ہتھیلیاں مسلتا تو کبھی انگلیاں مروڑ نے لگتا ۔ زبان پر "استغفار" کا ورد جاری ہو گیا ۔ الله الله کر کے راشن ملنا شروع ہو گیا ۔ وہ بس الله  سے ہی باتیں کیے جا رہے تھا ۔ شرم بہت آرہی تھی۔

الله کے فضل سے باری آنے پررحمت علی کو راشن تو مل گیا تھا وہ ادھر اُدھر دیکھے بغیر لےکر ایک طرف ہو کر بیٹھ گیا ۔ تھک بہت گیا تھا مگر اپنی ساری قوت کو جمع کر کے اُٹھ کھڑا ہوا،راشن لیکر چلنے لگا۔ ساتھ ساتھ الله کا شکرادا کرنے لگا یہ رمضان المبارک کی برکت ہے ناں ۔

نادیہ اور بچوں کو رمضان کا کتنا انتظارتھا، وہ سب آج کتنے خوش ہوں گے ؟ اب بھی آنکھوں میں آنسو تھے مگر خوشی کے ۔ میں اب بوڑھا ہوں کمزور ہوں مجھےکچھ ہو گیا تو ان بچوں کا کیا بنے گا سوچ کر ایک چکر سا آگیا رحمت علی پر بیٹھ گیا ۔

اتنے میں ایک نوجوان پاس آکر رکا سلام کیا باباجی کیا مسئلہ ہے میں سامان اٹھا کر اسٹاپ تک پہنچا دوں۔بیٹا جیتے رہو بیٹا ! تم تو فرشتہ بن کر آگئے ہو ۔ڈھیروں دعائیں دے ڈالیں رحمت علی نے۔۔ ہاں بیٹا  مجھے ادھر چنگ چی تک پہنچا دیں۔

بخت جگانے رمضان آگیا

قسمت بنا نے رمضان

بیٹے نے سامان بہت آسانی سے اُٹھا لیا دوسرے ہاتھ سے بابا جی کو سہارا دے کر اُٹھایا ۔ بچہ تیز چلنا چاہتا تھا مگر بابا جی کی وجہ سے آہستہ چل رہا تھا ۔ رحمت علی کو اپنا درد بھول گیا اور دعائیں دینے لگا ۔ الله آپ کو لمبی عمر دے بیٹا ! خوش رہو سدا بڑے نیک ماں باپ کی اولاد ہو۔ الله آپ کو کامیاب کرے۔ رحمت علی اُس سے چھوٹے چھوٹے سوال کرتا چل رہا تھا۔ بیٹا ساتھ ساتھ چل رہا تھا اور کہتا جا رہا تھا ۔ باباجی ! یہ تو میرا فرض ہے میرے بس میں ہو تو میں خود آپ کے گھر اپنی کمائی سے راشن لے کر پہنچا دیا کروں دوسروں کے کام آکر مجھے روحانی خوشی ملتی ہے۔ بابا جی دعا کریں ناں اسلامی حکومت ہو ، پھر یہ ملک مدینہ منورہ جیسی ریاست بنے تو پھر آپ کو یہ مشقت اُٹھانا نہ پڑے ۔ آمین آمین !! بابا جی نے جوش سے کہا ۔

اتنے میں اسٹاپ آگیا ۔ نوجوان نے سامان چنگ چی میں رکھواکر کرایہ بھی خود ہی دے دیا اور مزید کچھ پیسے بابا جی کی جیب میں ڈال دیئے اور شکریے کا انتظار کیئے بغیر مڑگیا۔ بابا جی چنگ چی پر سوار ہو گئے یہ کہتے ہوئے کس نیک ماں کا بچہ ہے۔ الله اُسے کامیاب کرنا ۔ کتنی خوبصورت باتیں کرتا ہے ۔ الله تو اس ملک میں اسلامی نظام لا۔ اللہ یہ رمضان المبارک کی برکتیں۔ الله یہ پاکستان بھی تو رمضان ہی میں ملا تھا ناں ۔ یہ سوچتے ہوئے ایک نئے جذبے کے ساتھ گھر کی طرف چل دیا۔

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

صحت بخش کھائیں ،بیماریوں سے بچیں (زین صدیقی)

 زین صدیقی

اپنی زندگی میں ہم ہر سطح پر کھانے میں احتیاط نہیں برت رہے ،کہیں دل کے ہاتھوں مجبور ہوتے

... مزید پڑھیے

ماں محبت کا حسین  روپ (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

دنیا میں اگر کوئی رشتہ سب سے زیادہ پاک، بے لوث اور سچا ہے تو وہ ماں کا رشتہ ہے۔ ماں

... مزید پڑھیے

اے آئی ،فوائد اور مضمرات (شبانہ حفیظ)

شبانہ اشفاق

سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اس نے مشین کے اندر مختلف معلومات کی ڈیوائس فٹ

... مزید پڑھیے