فیصلے کی گھڑی

    ام محمد عبداللہ

”ان سب کو سمیٹ کرایک کونے میں اکھٹا کر کےآگ لگا دو۔“ سلمان صاحب نے لان میں جا بجا جھاڑجھنکار،سوکھے اورخود رو پودوں کی جانب اشارہ کیا۔

”ادھر پھولوں کی نئی پنیری اور بیج رکھےہیں انہیں لگا دو۔“ انہوں نےمالی کو مزید ہدایات دیں۔

”جی صاحب جی ان بیکار پودوں کا کیا کرنا لان کی ساری خوبصورتی ان کی وجہ سے مانند پڑی ہے۔میں ابھی ان کو تلف کر کے ان کی جگہ نئے پودے لگاتا ہوں۔ کچھ ہی دنوں میں یہ اپنی بہاردکھا رہے ہوں گے ۔ ان شاء اللہ۔“

مالی کی بات سن کر سلمان صاحب مسکراتے ہوئے اپنی گاڑی کی جانب بڑھے۔دفتر پہنچنے سے پہلے انہیں بچوں کو اسکول بھی چھوڑنا تھا۔

گاڑی ٹریفک رش کے باعث سڑک پر سست روی سے چل رہی تھی۔

”آئی آئی کوک اسٹوڈیو 15 سلمان صاحب کا بیٹا عمار سڑک پر لگےبڑے سائز کے بل بورڈ پرکوک اسٹوڈیو سے متعلق اشتہار دیکھ کر خوشی سے بتانے لگا:

”کوک اسٹوڈیو ہم سب دوستوں کا پسندیدہ پروگرام ہے۔“

”میں بھی اسکول کے ایک پروگرام میں آئی آئی پر پرفارم کر رہی ہوں۔“

ان کی چھوٹی بیٹی ہالہ بھی پرجوش ہوئی۔

”ہاں! اب تو مالی بابا اورڈرائیور انکل کے بچے جس اسکول میں جاتے ہیں وہاں ان کے لیے میوزک اینڈ ڈانس کلاسززارینج ہو رہی ہیں لیکن پتا نہیں کیوں مالی بابا کل ڈرائیورانکل سے کہہ رہے تھے کہ اگراسکول والوں نے ان کی بیٹی کو ناچ گانے میں حصہ لینے پرمجبور کیا تو وہ اسے اسکول سے اٹھا لیں گے۔“

عمارنے بہن کی معلومات میں اضافہ کیا۔

”بچو! آپ کا اسکول آ گیا ہے۔“ سلمان صاحب نےبچوں کو اسکول چھوڑ کر گاڑی اپنے آفس کی جانب موڑ دی۔

خبریں سننے کےلیےانہوں نےگاڑی میں لگی اسکرین آن کی توخبرچل رہی تھی۔

”غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف امریکا کی بڑی یونیورسٹیوں میں احتجاج اورمظاہرے جاری ہیں جواب یورپ میں بھی پھیل گئے ہیں۔

خبر رساں اداروں کی رپورٹس کےمطابق طلبہ اسرائیل کےساتھ تعلقات رکھتے ہوئےکمپنیوں اورشخصیات کابائیکاٹ کا مطالبہ کررہےہیں۔

سات اکتوبرسےغزہ میں جاری جنگ کےبعد یونیورسٹیوں میں تناؤبڑھتا جارہا ہے،جس کے بعد یہ مظاہرےاب یورپ میں بھی بڑے پیمانے پرپھیلتے جارہے ہیں۔

آسٹریلیا میں سڈنی یونیورسٹی میں طلبہ نےاحتجاجی کیمپ لگا لیے،آسٹریلوی وزیراعظم کی اسرائیل اورغزہ سےمتعلق پالیسی کےخلاف نعرے بازی کی، طلبہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل سے منسلک کمپنیوں سے علیحدگی اختیار کی جائے۔

پیرس میں درجنوں طلبہ نےسوربون یونیورسٹی کے باہر شدید احتجاج کیا، جرمنی میں بھی پارلیمنٹ کے باہرغزہ کے حق میں لگائے گئے کیمپ پر پولیس نے دھاوا بول دیا۔

یاد رہےکہ اس وقت امریکا کی جن یونیورسٹیوں میں احتجاج کیا جارہا ہے ان میں کولمبیا یونیورسٹی، یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا،آسٹن میں یونیورسٹی آف ٹیکساس، جارج واشنگٹن یونیورسٹی، ہارورڈ یونیورسٹی، کیلیفورنیا اسٹیٹ پولی ٹیکنک یونیورسٹی شامل ہیں۔اس کےعلاوہ ایمرسن کالج، نیویارک یونیورسٹی، ایموری یونیورسٹی، نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی، ییل یونیورسٹی، فیشن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، سٹی کالج آف نیویارک، انڈیانا یونیورسٹی بلومنگٹن، مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی ایسٹ لانسنگ کیمپس میں بھی مظاہرے کیے گئے۔

 

کولمبیا یونیورسٹی پہلی یونیورسٹی ہےجہاں طلبہ کی بڑی تعداد نےاحتجاج کیا۔“

بین الاقوامی خبروں کےبعد اب قومی و علاقائی خبریں اسکرین کی زینت بن رہی تھیں۔

”حکومت پنجاب نے تعلیمی اداروں میں گانے کے مقابلے کروانے کا شیڈول جاری کر دیا،طلباء کو اچھی گائیگی پر 20 ہزار سے 2 لاکھ تک انعامات بھی دیے جائیں گے۔“

آفس پارکنگ میں گاڑی روکتے ہوئےان کے ذہن میں آئندہ ہفتے بیرون ملک سے آنے والی ٹیم کے ساتھ  ہونے والی ایک میٹنگ کو کامیاب بنانے کی فکر چل رہی تھی۔

”ملٹی نیشنل کمپنیوں میں بڑے عہدے پر کام کرنا کتنا مشکل ہے کوئی مجھ سے پوچھے۔“سلمان صاحب جو صبح سے دن ڈھلنے تک مسلسل آفس کے مختلف امور نمٹا رہےتھے لمحہ بھر کو ڈیسک- ٹاپ سے نظریں ہٹا کر کرسی کی پشت سے سر ٹکا کر لمبا گہرا سانس لے ہی رہے تھے کہ ایک بار پھر کرسی پر سیدھے ہو کر بیٹھ  گئے۔

”خالد صاحب نے ابھی تک اپنی رپورٹ کیوں جمع نہیں کروائی؟“ یہ خیال آتے ہی ان کی طبیعت میں ناگواری کا احساس ابھر آیا تھا۔

”خالد صاحب آپ کی رپورٹ ساڑھے پانچ بجے ڈیو تھی اس وقت چھ بجے رہے ہیں؟“

خالد صاحب ادھیڑعمر کےمعقول انسان تھے۔وقت کی پابندی اور اپنے کام میں مہارت، قابلیت اور اخلاص کی وجہ سے سلمان صاحب کی نظروں میں ان کی بڑی عزت تھی۔

”سرمیں کچھ پریشان ہوں جس کی وجہ سے کام پر فوکس نہیں کرپا رہا، آپ مجھے ایک دو دن کی چھٹی دے دیں۔“

”اتنی اہم میٹنگ سر پر ہے آپ کو چھٹی کیسے مل سکتی ہے؟“

سلمان صاحب نے غصے اور پریشانی سے ہونٹ بھینچے۔

”مجھے بتائیے کیا پریشانی ہے شاید میں آپ کی کچھ مدد کر سکوں۔“

خالد صاحب بتانے میں ہچکچا رہے تھے لیکن جب اصرار بڑھا تو انہیں بتانا ہی پڑا

”سر میرا بڑا بیٹا یونیورسٹی جاتا ہے جبکہ چھوٹا بیٹا اور بیٹی کالج میں پڑھتے ہیں۔ ہم اپنی اپنی مصروفیات کی وجہ سے ایک دوسرے کو بالکل وقت نہیں دے پاتے لیکن کل اتفاقاً جب میں نے ان کی آپس کی گفتگو سنی تو مجھے احساس ہوا کہ میں نے اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے انہیں جن تعلیمی اداروں کے حوالے کیا تھا انہوں نے تو میرے ساتھ بہت بڑا دھوکا کیا ہے۔ میرا یونیورسٹی جانے والا بیٹا ٹرانس جینڈرز اورقادیانیوں کے حق میں دلائل دے رہا تھا۔

 کالج جانے والے دونوں بچے سرکاری سطح پر ہونے والے ناچ گانے کے پروگراموں میں اپنی اپنی رجسٹریشن کرواچکے ہیں اور زور و شور سے اس کی تیاریوں میں مگن ہیں اور مجھے اب پتا چلا ہے جب پانی سر سے اونچا ہو گیا ہے۔ میرے ساتھ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے تعلیمی اداروں اور میڈیا نے مل کر بہت بڑا فراڈ کیا ہے سر۔“

خالد صاحب سر پکڑے کرسی پر بیٹھے تھے اور سلمان صاحب غصےاور جھنجھلاہٹ میں انہیں دیکھ رہے تھے. جس مسئلے کو وہ مسئلہ ہی نہیں سمجھتے تھے اس کا حل کیا پیش کرتے۔

اسی اثناء میں طارق صاحب اپنی فائلز کےہمراہ دفتر میں داخل ہوئے۔

”سر آنے والی میٹنگ کے حوالے سے معزز شرکاء کے لیے سب انتظامات مکمل ہیں آپ جائزہ لے لیجیے اور کچھ سفارشات کو اوکے کر دیجیے۔“

انہوں نے چند کاغذات سلمان صاحب کے سامنے رکھے۔

انتظامات بہترین تھے۔ سلمان صاحب کو کچھ اطمینان ہوا لیکن یہ اطمینان اس وقت غائب ہو گیا جب میٹنگ شرکاء کی آؤ بھگت کے لیے اسرائیلی مصنوعات کی جگہ متبادل مقامی برانڈز کی تجاویز پیش کی گئی تھیں۔

”میں حیران ہوں کہ اتنی اہم میٹنگ کے لیے یہ کیسی تجاویز ہیں؟“ انہوں نے تیز نظروں سے طارق صاحب کو گھورا۔

”سر! اس میں تعجب کی کوئی بات نہیں... اس وقت دنیا بھر میں سلیم الفطرت لوگ چاہے ان کا تعلق کسی ملک، مذہب اور قوم سے ہے انسانی اور اخلاقی اقدار کی بنا پر غزہ میں سات اکتوبر سے جاری انسانی تاریخ کی بدترین نسل کشی کے خلاف  اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ پر متحد ہیں تو ہمیں اس پر حیرانی اور تردد کیوں ہے جبکہ بحیثیت مسلمان مظلوم کلمہ گو فلسطینیوں کا ہم پر سب سے زیادہ حق ہے۔“ طارق صاحب اپنی رائے پر قائم تھے۔

  وہ آفس سے نکلے تو تھکن اور الجھن کے باعث سلمان صاحب سےگاڑی چلانا مشکل ہو رہی تھی۔

سونے پر سہاگہ سخت آندھی و طوفان کے ساتھ  بارش بھی  شروع ہو چکی تھی کہ اچانک ایک ہوٹل کے سامنے ان کی گاڑی جھٹکے سے رک گئی۔ گاڑی سے سر نکال کر انہوں نے باہر دیکھا چند نوجوان تیز ہوا سے گرنے والے بینرز سنبھال رہے تھے۔

”پلیز ہیلپ“، سلمان صاحب نے بیچارگی سے ان جوانوں کو آواز دی۔

”سر آپ گاڑی لاک کر کے اندر ہال نمبر 1 میں تشریف لےجائیں، وہاں ہمارا ایک پروگرام جاری ہے۔ لیکچر کے اختتام تک ان شاء اللہ ہم کوئی میکنک بلوا دیں گے۔“

وہ چار و نا چار ہال میں داخل ہوئے تو ایک بڑی پراجیکٹراسکرین پر تقابلی جائزے کے لیے تین مناظر دکھائے جا رہے تھے.

منظر نمبر 1 میں لہو لہو غزہ، اقصٰی و فلسطين،

جبکہ منظر نمبر 2 میں یورپ و امریکہ کے کالج اور یونیورسٹیز میں فلسطین کے حق میں احتجاجی دھرنے اور مظاہرے اور منظر نمبر 3 میں پاکستانی کالجز اور یونیورسٹیز میں ہونے والے کنسرٹس دکھائےجا رہے تھے۔

پراجیکٹر اسکرین پر منظر دھندلائے تو مقرر کی متاثر کن آوازہال میں گونجنے لگی تھی:”اے ایمان والو! جو کوئی تم میں سے اپنے دین سے پھر جائے گا تو عنقریب اللہ ایسی قوم کو لائے گا کہ جن کو اللہ چاہتا ہے اور وہ اس کو چاہتے ہیں، مسلمانوں پر نرم دل ہوں گے اور کافروں پر زبردست،اللہ کی راہ میں لڑیں گے اور کسی کی ملامت سے نہیں ڈریں گے، یہ اللہ کا فضل ہے جسے چاہے دیتا ہے، اور اللہ کشائش والا جاننے والا ہے۔“

آپ کوکیا لگتا ہےکہ آپ بحیثیت قوم قیام پاکستان کے وقت کئے گئے اسلامی نظام کے نفاذ کے وعدے بھول جائیں...

آپ اللہ کے دین کی مدد کرنے سے منہ موڑ لیں...

آپ کو مسجد اقصٰی کے تقدس کی پامالی  پی ایس ایل کی لایعنی تفریح سے نہ روک سکے۔۔۔ آپ سے غزہ کے ہزاروں شہیدوں کا لہو کے ایف سی، میکڈونلڈز اورکوک کے ذائقے نہ چھڑوا سکے۔۔۔  

فلسطین میں خون مسلم گلی کوچوں میں بہہ رہا ہو اور آپ کے تعلیمی ادارے محافل رقص وسرود سجانےمیں مشغول ہو جائیں۔۔۔۔ دنیا بھر میں مسلمان مغلوب ہوں اور آپ اسلام کا پرچم اٹھا کر چلنے کو تیار نہ ہوں تو یاد رکھیں آپ رب العالمين سے منہ موڑ سکتے ہیں تو وہ بھی آپ سے منہ موڑ لے گا۔

پاکستانی نفاذ اسلام کے لیے نہیں اٹھیں گے تو یہ فریضہ کوئی اور سرانجام دے لے گا۔۔۔ آپ طوفان الاقصی کو مدد اور تعاون فراہم نہیں کریں گے تو یہ مدد انہیں امریکہ کی یونیورسٹیوں سے مل جائے گی۔آپ اسرائیلی مصنوعات کا  بائیکاٹ نہیں کریں گے تو یہ تحریکیں یورپ میں چلیں گی۔

آپ اپنا وقت، مال جان اس دین کی نصرت میں نہیں لگائیں گے تو آپ کی حیثیت اللہ رب العزت کے ہاں کسی باغ کے جھاڑ جھنکار سے زیادہ نہیں کہ جسے اکھٹا کر کے آگ میں جھونک دیا جائے اور پھر زمین ہموار کر کے نئے پودے اور  پھول اگا دیے جائیں۔

فیصلے کی گھڑی آن پہنچی ہے اور طوفان الاقصی اتمام حجت ہے۔“ پراجیکٹر اسکرین پر بہت سے مناظر بکھرے پڑے تھے مقرر کی آواز ہال میں گونج رہی تھی۔

مگر سلمان صاحب کے دماغ پر جیسے ہتھوڑے برس رہےتھے۔۔۔۔ غزہ میں مسلسل ہونےوالی شہادتیں ان کا  امتحان بن چکی تھیں۔

رات کی چادر آسمان کے سر سے سرک رہی تھی۔گاڑی ٹھیک کروا کے سلمان صاحب جب گھر پہنچے تو صبح کی آمد آمد تھی۔

سورج کی پہلی پہلی کرنیں لان کے سبزے پر چمک رہی تھیں۔ مالی نے جھاڑ جھنکار اور مردہ پودے  کونے میں اکھٹے کر کے جلا دیے تھے اور اب ان کی راکھ بھی کہیں نہیں تھی۔

کیاریاں نئی پنیری کو خوش آمدید کہہ رہی تھیں اور ننھے پودے  جلد ازجلد لان میں اپنی بہار دکھانے کو بے چین تھے۔ایک طرف استقامت سے کچھ تناور درخت بڑی شان سے کھڑے تھے۔ یہ وہ تھے جن کا رشتہ خزاں میں بھی اپنی جڑوں سے کمزور نہیں ہوا تھا۔

سلمان صاحب لان میں نہیں فیصلے کی گھڑی میں دوراہے پہ کھڑے تھے اور طوفان الاقصی اتمام حجت لیے سامنے تھا۔

سچ تو یہ ہے کہ صرف سلمان صاحب ہی نہیں ہم سب تک فیصلے کی گھڑی آن پہنچی ہے۔ طوفان الاقصی اتمام حجت بنا سامنے کھڑا ہے.. حق اور باطل... صرف دو ہی رستے باقی ہیں تیسرا کوئی انتخاب سرے سے ہے ہی نہیں اور ہم سب کو ایک ہی انتخاب اب لازماً کرنا ہے اور ہاں جو شعوری طور پر طوفان الاقصی کی پشت پناہی کا، حق کے راستے کا انتخاب نہیں کرے گا وہ ضرور باطل کے راستے پر بھٹک جائے گا۔

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے