
( حصہ اول ) منزل کی جانب پہلا قدم
ام محمد عبداللہ
ہم سب ایک کبھی نہ ختم ہونےوالی دوڑمیں شامل ہیں۔ دائرے میں دوڑتے،صبح وشام کرتے،کبھی دوسروں کوخوش کرنےکی فکر
کبھی دنیا کی دوڑ میں خود کو بھول جانےکی عادت
مگرآج، ذرادیرٹھہرجائیں،رک جائیں
پرسکون ہو جائیں، آنکھیں بند کر کےچند گہرے سانس لیں سوچیں…
میں جیسی آج ہوں، کیا یہی میری آخری شکل ہے؟
کیا میں اپنی ذات کا بہترین ورژن بن سکتی ہوں؟
جواب ہے: جی ہاں، ان شاء اللہ
تو آئیں اپنے ساتھ کچھ عہد وپیماں ہوجائیں
آج میں ایک عہد کرتی ہوں
کہ میں خود سے محبت کرنا سیکھوں گی
اپنے جسم کا خیال رکھوں گی
اپنے دل کو زخموں سے آزاد کروں گی
اپنے ذہن کو بےکار شور سے پاک کروں گی
اپنی روح کو اللہ کی یاد سے جِلا بخشوں گی
آج پہلا قدم اٹھانے کے بعد جب میں اپنے سو قدم مکمل کر لوں گی
تو
میں خود کوایک خوبصورت تحفہ دوں گی
اپنا ایک نیا،بہتر،نکھراہواچہرہ
جسمانی طور پر زیادہ صحت مند
ذہنی طور پر زیادہ پُرسکون
روحانی طور پر اللہ سےقریب تر
میں
اپنی نیند کاخیال رکھوں گی۔
اپنا پانی وقت پرپیوں گی۔
اپنے جذبات کوسمجھوں گی۔
غصےپرقابو پاکرنرمی سےپیش آؤں گی۔
روز کچھ نہ کچھ سیکھنے کی نیت رکھوں گی۔
یہ کوئی مقابلہ نہیں، نہ ہی کسی کوپیچھے چھوڑنے کی دوڑ
یہ صرف میرا سفر ہے۔۔۔۔۔ مجھ تک
اپنے اصل، اپنے جوہر، اپنی فطرت کی طرف واپسی کا سفر۔
آج میں نے پہلا قدم بڑھا لیا ہے۔ کل دوسرا قدم طے ہو گا۔ ان شاء اللہ
نئی سوچ، نیا عمل، نئی بہتری
کیا آپ بھی میرے ساتھ ہیں؟
آئیے ، ہم سو قدم اٹھا کراپنے بہترین ورژن سےملاقات کریں۔
جاری ہے۔۔۔۔۔



































