وچھوڑا

ساجدہ حسین

سورج پوری اب و تاب سے چمک رہا تھا ہرچیز نکھری نکھری لگ رہی تھی۔ جمعےکامبارک دن غالبا اسی طرح چمکتا دھمکتا خوبصورت ہواکرتا ہے۔اس دن

اللہ تعالی کی خاص برکتیں زمین پراترکراکثرلوگوں کےدلوں کو اطمینان بخشتی ہیں۔عید کا سماں لگ رہا تھا، کیونکہ جمعہ کی تیاری ہرکوئی خواہ وہ پنجگانہ نمازی ہویانہ ہو جمعہ کا اہتمام ضرور کرتا ہے۔

گل بی بی آج سارے کام جلدی جلدی سمیٹ رہی تھی مگر نہ جانےکیوں اتنے خوبصورت دن کےباوجود اس کادل بہت اداس تھااور اپنے بیٹے خستہ گل کے کمرے میں گئی جو غالبا غسل کررہا تھا اورگل بی بی بستر پر پڑی اس کے گارڈ کی وردی کی سلوٹیں ہاتھ سے ٹھیک کررہی تھی۔

نن سھبارراشہ (آج جلدی آجانا)

ولے؟ (کیوں؟)

اندرسے خستہ گل نے جواب دیا۔ دوپہر کوشولا بناؤں گی! میں آج جمعہ کے بعد خان مکی کےہوٹل سے کھانا کھالوں گا اورگھر دیر سےآؤں گا۔

ٹھیک ہے!

پھر وہ اداسی سے واپس ا گئ۔اج دل کیوں بجھ رہا تھا؟اس نے اپنے اپ سے سوال کیا!

خستہ گل اس کا اکلوتا بیٹا تھا۔25 سال کا خوبصورت جوان سنہری آنکھیں،بھورے بال اور سرخ وسفید رنگت پرسیاہ داڑھی، ماشاءاللہ! گل بی بی نے بیٹے کا ماتھا چوما،نظرنہ لگنےکے ڈر سے جلدی سےبیٹےسے نظرہٹالی۔

خستہ گل وردی پہن کرتیارہوگیا۔ وہ جامعہ مسجد میں گارڈ کی ڈیوٹی پرتعینات تھا۔

ناشتہ کرلو! ماں نے جلدی سے چائے اور پراٹھا بنا کر اس کےآگے رکھ دیا۔چائے کا آخری گھونٹ لےکر اس نے ماں کو تسلی دی "شولا"رات کو کھا لوں گا.

خاہ (ٹھیک ہے)

برتن اٹھا کر گل بی بی نے دھیرے سے کہا۔نجانے آج وہ اتنی مایوس کیوں تھی۔آج اس نےسورۃ کہف کی تلاوت بھی نہیں کی تھی خیال آتےہی اس نے جلدی سے وضو کیا اورخستہ گل کے جانے کے بعد تلاوت کرنے لگ گئی۔" آلا بذکر اللہ تطمئن قلوب"

یاد رکھو اللہ کا ذکر دلوں کو ا طمینان بخشتا ہے۔

تلاوت کے بعد اس کے دل کو کچھ ڈارس سی ملی۔ چلو شولاشام کوبناؤں گی جب خستہ گل آجائے گا۔ وہ خود سےبڑ بڑائی۔ درود شریف پڑھتے پڑھتے وہ چھت پر چلی گئی۔ دھوپ میں چارپائی پرلیٹ گئی ۔اس کا گھرجامعہ مسجد سے دو گلیاں چھوڑکر واقع تھا۔ اذان کی آواز سن کربیٹھ گئی ۔ جمعے کے خطبے کی آواز اس کےگھر تک آیاکرتی تھی اوروہ اپنے گھرمیں خاموشی سےخطبہ سنا کرتی تھی۔ ابھی خطبہ شروع ہی ہوا تھا کہ زورداردھماکے سے درودیوار ہل گئے ۔ یہ کیا! وہ ہونق سی کھڑی دوراٹھتے دھوئیں کے بادلوں کو دیکھ رہی تھی اس کا دل گویا سینے کی دیواریں توڑتا ہوا باہر نکل آئےگا،زرد چہرہ لیے وہ سیاہ دھوئیں کے بادلوں کو دیکھ رہی تھی۔

ہر طرف ہاہ ہاہ کارمچی تھی۔ایک شور تھا،دھوئیں کے بادلوں نے پورے شہرکو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔"یا الہی خیر"

وہ پاگلوں کی طرح اپنے گھربھاگ رہی تھی۔

خستہ گل۔۔۔۔ خستہ گل دھماکے کی آواز میں خطبے کی آواز خاموش ہوگی۔ اک وہم ،اک  خوف تھا۔

مسجد میں مسجد میں باہرسے آوازیں سن کرگل بی بی کے اوسان خطا ہوگئے وہ جلدی سے چادراوڑھ کرمسجد کی طرف بھاگی۔۔۔ ایک غوغاں تھا،رش،دھواں ، خون ۔ پولیس ،ایمبولنس، فائربریگیڈ اسے کوئی راستہ نہیں مل رہا تھا۔

خست گل... خستہ گل اس کی پکار شورمیں دب گئی۔

بی بی ابھی گھر جاؤکچھ پتا نہیں چل رہا ایک بھلے مانس شخص نے اسے تسلی دی مگرماں کی تڑپ دیدنی تھی ۔ وہ وہاں سے ہل نہیں رہی تھی۔  مسجد کے باہر تو اس کا بیٹا پہرہ دےرہا تھا وہ کہاں تھا، وہ پتھرائی نظروں سے ادھر ادھر دیکھ رہی تھیمگر خستہ گل کہیں نظرنہیں آرہا تھا۔ زخمی کراہ رہے تھےگوشت کے لوتھڑے، نمازیوں کے جوتے،قیامت صغری برپا تھی اور گل بی بی خستہ گل خستہ گل پکار پکار کرباولی ہو رہی تھی اور خستہ گل اپنے اپ کوآسمانوں کی اورتیزی سےجاتےدیکھ رہاتھا، اس کے جسم کے ٹکڑے زمین پر بکھرے تھےاوروہ آسمانوں کی سیرکونکل کراپنے رب کو بتانے کہ میں تواپنی ڈیوٹی ٹھیک کررہا تھا،پھر پھر تو دور کہیں بادلوں میں گم ہو گیا اور گل بی بی تنہا اس شور میں اپنے خستہ گل کو پکارتی پھررہی تھی۔ اتنے رش میں جوتوں کےاس ڈھیرمیں نہ جانے کیسےاس کی نگاہ اپنے بیٹے کے جوگرزپرپڑگئی وہ دوڑ کرلپکی اور خون میں لتھڑے جوگرز کوسینے سے لگا لیا۔ بے کراں غم میں مبتلا گل بی بی گود میں خستہ گل کے جوتے لیے وہیں تھڑے پرڈھیر ہو گئی۔ جب آنکھ کھلی توخود کو لوگوں کے ہجوم میں پایا۔ جوتےسینے سے لگائے وہ پاگلوں کی طرح خستہ گل خستہ گل پکاررہی تھی ایک بیوہ کا سہارا اس دہشت گردی کی نظرہو گیا۔

اس وقت دل چاہ رہا تھا کسی پہاڑ کی چوٹی پرچڑھ کرساری کائنات کو پکار پکار کراس غم میں شریک کرلوں کہ آؤآج خستہ گل شہید ہوگیا ہے اوراپنے رب کے پاس کھا پی رہاہے۔ کاش کوئی گل بی بی کو بتا ہے کہ خستہ گل زندہ ہے۔

 

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے