
ساجدہ حسین
سورہ نورکی اس آیت کوپڑھتےہوئےمیں چشم تصورمیں اس نورکو دیکھتی ہوں جوزمین سے آسمان تک پھیلا ہے۔ ہر چیزبقہ نورہے۔ نورکے
ممبر،نور کی کرسیاں، نوری فرشتے،تمام مومنین نورسےنہائےہوئے،وہ نوراس قدر نور ہےکہ انسان مبہوت رہ جائے۔
سورۃ البقرہ اورآل عمران دونورانی سورتیں اپنےپڑھنے والے کے حق میں اللہ سبحانہ و تعالی سے روزمحشر جھگڑا کریں گی ۔ للہ سبحان تعالیٰ میرا کریم رب ان سورتوں کو پڑھنے والوں کوبخش دے گا۔
میں سوچتی ہوں کیا ہم اس نوری دنیا کےباسی ہوں گےاوراس نورکی شہریت حاصل کرنےکےلیےہمیں کیا کرنا چاہیے۔اس نورانی جہاں میں جہاں انبیاء کرام صحابہ کرام علیہم اجمعین، اولیاء اللہ سب نور کےممبروں پر بیٹھے ہوں گے اور ہم بلکہ مجھ جیسی گنہگار کیا کرے گی؟ سوچنےکامقام ہےتوکیا ہم اس نورانی جہاں کےباسی بن سکتےہیں تو پھرہمیں کون سےایسےاعمال کرنے چاہیں کہ ہم بھی نورانی لوگوں میں شامل ہوجائیں۔
پہلا کام اللہ سبحانہ و تعالی کی معرفت اس کےاحکام پرسربسجودکرنااورسنت رسول کی پیروی کرنایہ دو کام عمل صالح کہلاتےہیں۔ انہیں کرکے ہی ہم اس نور کے باسی بن سکیں گے۔اپنے ظاہر و باطن کو پاک کرنا ہوگا،ہے تو مشکل کام لیکن کوشش کریں گے تو ان شاءاللہ مشکل آسان ہوجائےگی۔ ہمارے اخلاق بہت خراب ہیں ، بدتمیزی ہماری سرشت میں ہے، چھوٹوں سے بداخلاقی،بڑوں سے بد تہذیبی،نوکروں پرغصہ،غیبت،چغلی اورگناہ کبیرہ ہے۔اگر ہم ان سب گناہوں سےاپنے اپ کو دور کر لیں تو یقیناً نور ہمارا مقدر ہوگا۔ اس نورکو پانے کے لیے ہمیں ہر وقت اورمرتے دم تک کوشش کرنا ہوگی ۔ شیطان جو ہماری گھات لےبیٹھا ہے۔ اسے چیلنج کرنا ہوگا اورمرنےسے پہلے ہمیں اس نور کو تلاشنا ہوگا۔
قرآن حکیم پر غوروفکر کرنا،تدبرکرنا ہمیں نورتک پہنچا سکتاہے۔اللہ سبحانہ وتعالی کے بیان کیے گئے،احکام اور سنت رسول کی پیروی کر کے ہی ان شاءاللہ اس نور کو پا لیں گے جو میں چشم تصور میں دیکھتی ہوں اور اس کے لیے توبہ استغفار کومعمول بنانا ہوگا۔ ان شاءاللہ۔



































