رودادغزہ مارچ

حمادیہ صفدر /ٹوبہ ٹیک سنگھ

گیارہ  مارچ 2025 کو جماعت اسلامی حلقہ ٹوبہ ٹیک سنگھ  کےتحت اہلِ غزہ سےاظہارِ یکجہتی کے لیےعظیم الشان مارچ کا اہتمام کیا گیا۔یہ مارچ ایک پکار تھی، ان مظلوموں

کے لیےجن پر اسرائیل کی سفاکیت نے زندگی تنگ کر دی ہے۔غذائیں،دوائیں، پانی اور زندگی کا ہرحق ان سےچھینا جا رہاہےاورعالم اسلام کےبیشتر حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ ایسے میں یہ مارچ صرف آواز بلند کرنے  کیلئے نہیں تھا بلکہ ایک عملی قدم تھا جس سے امت کو جھنجھوڑنے کی کوشش کی گئی۔

مارچ کی تیاری کئی دن پہلے سے شروع ہو گئی تھی۔ 10 مارچ کو جامعۃ المحصنات ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک اہم بریفنگ رکھی گئی، جہاں طالبات اور خواتین کو روحانی اور تنظیمی طور پر تیار کیا گیا۔ قرآنِ پاک کی آیت: "انفِرُوا خِفَافًا وَثِقَالًا وَجَاهِدُوا بِأَمْوَالِكُمْ وَأَنفُسِكُمْ فِي سَبِيلِ اللّٰہِ" کی آیات کی تلاوت وتفسیراورتاریخی نکات کی تذکیرکروائی گئی کہ کیسے اللہ کاقرآن مومنین کوجہادکاحکم دیتاہےاورمظوموں کی امدادپرابھارتاہے۔ ایک زبردست جہادی ترانہ بھی پیش کیا گیا جس نے ہر دل میں جذبہ ابھار دیا۔

اگلےروزیعنی 11 مارچ کو تمام قافلے روانہ ہوئے۔ ہر بس میں امرائے سفر مقرر تھے۔ سامانِ سفر کے ساتھ شرکاء جلسہ گاہ میں پہنچے، جہاں انسانوں کا ایک سمندر امن و انصاف کے لیے امڈ آیا تھا۔ اسٹیج تک رسائی حاصل کرنے کی تگ و دو کے ساتھ ہر فرد کی کوشش تھی کہ وہ مظلوموں کے حق میں ہونے والی ہر بات سن سکے، جذب کر سکے اور خود کو اس مشن کا سپاہی سمجھے۔

مارچ میں امیرِ جماعت اسلامی لاہور، جناب لیاقت بلوچ، جناب جاوید قصوری، اورمحترم حافظ نعیم الرحمن سمیت کئی قابلِ احترام قائدین نےخطاب کیا،ان خطابات میں جہاں جذبات، فہم اور فکر کی گہرائی تھی، وہیں تاریخی اور نظریاتی بنیادیں بھی شامل تھیں۔فلسطین کے حق میں علامہ محمد اقبال کا یہ درد انگیز اقتباس بھی یاد دلایا گیا:"فلسطین میں یہودیوں کی آباد کاری ایک سامراجی سازش ہے جس کا مقصد عالم اسلام کے قلب میں ایک خنجر پیوست کرنا ہے۔ اگر مسلمان ہوش کے ناخن نہ لیں تو یہ آگ پورے مشرقِ وسطیٰ کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔"

قائداعظم محمد علی جناح کےوہ تاریخی الفاظ دہرائےگئےجو انوں نے 1937 میں فلسطینی قوم کی حمایت میں کہے تھے۔۔۔

"فلسطین عربوں کا ہے اور ہمیشہ عربوں کا ہی رہے گا۔ہم مظلوم فلسطینیوں کی جدوجہد میں ان کےساتھ ہیں اور اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے۔"

یہ بات بھی سامنے آئی کہ قائداعظم نے فلسطین پر قبضے کوامت مسلمہ کےدل پر وارقرار دیا تھا اور اس وقت کے برطانوی مظالم کے خلاف بھرپور آواز بلند کی تھی،اسی تسلسل میں لیاقت علی خان کا ایک اہم واقعہ بھی بیان کیا گیا،جب امریکہ کی جانب سے ان سے کہا گیا کہ اگر پاکستان فلسطین کے بجائے امریکہ کا ساتھ دے تو ہم تمہیں عزتیں، دولت، ہر طرح کی عالمی پوزیشنز دیں گے۔ اس پر لیاقت علی خان نے تاریخی اور ناقابلِ فراموش جواب دیا:

 (ہماری روح برائے فروخت نہیں ہے)

یہ جملہ نہ صرف فلسطین سے محبت کا اعلان تھا بلکہ اس بات کا اقرار بھی تھا کہ فلسطین ہماری روح ہے اور ہم کبھی اس کی قیمت نہیں لگائیں گے۔ان سب باتوں سے موجودہ حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں کہ جن شخصیات نےاپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے اس دھرتی کوحاصل کیا،وہ اسلام اور اہل اسلام  فلسطین کشمیرکےکیساتھ کیسادردرکھتےتھے اور کیسے فرض سمجھتے تھے کہ ستم زدوں کی حمایت کی جائےاورظالموں کوکیفرکردارتک پہنچایاجائے۔

اپنے خطاب کے دوران امیر محترم نے کفر کی تمام افواج کو للکارا  اور اسرائیلیوں کی بدعہدیوں اور بمباریوں کی مذمت کی اوراپنی گفتگوسےباورکروایاکہ اگر اسرائیلی قوت رکھتے ہیں توبمباریوں اورچھپ چھپاکر حملوں کی بجائےسرمیدان مجاہدین کے مقابل آکھڑےہوں اورفرمایاکہ اسرائیلیو!!

تم مظالم ڈھالو ہم تم سےاہل  غزہ کےبہائےہوئےخوں کےقطرےقطرےکا انتقام  لیں گے ان شااللہ ۔۔

رشتۂ ہےیہ دینی

ہم لوگ فلسطینی

مارچ کے اختتام پر  حافظ ادریس صاحب نے خطاب کرتے ہوئے آبدیدہ انداز میں فرمایا:"میں چاہتا ہوں کہ اہلِ غزہ کی حمایت میں جہاد کرتے ہوئےمیرے گوشت کے ذرات بھی اسی طرح فضاء میں اڑادیں جیسے اہلِ غزہ کے مظلوموں کے اڑ رہے ہیں۔"یہ کہتے ہوئے ان کی آواز بھرا گئی اور وہ روتے ہوئے رب کے حضور دعائیں کرنے لگے۔

ان کی پکار میں وہی کرب تھا جو غزہ کے گلی کوچوں میں بہنے والےلہوسےاٹھتا ہے،انہوں نے اللہ تعالیٰ سے اہلِ غزہ، مظلوم فلسطینیوں،عورتوں، بچوں،جوانوں اور مجاہدین کے لیے نصرت و مدد کی دعا مانگی۔

یوں یہ مارچ صرف ایک مظاہرہ نہ رہا بلکہ ایک پیغام بن گیا۔۔

اہلِ غزہ! ہم تمہارے ساتھ ہیں

تمہاری تکلیف ہماری تکلیف ہے

تمہاری جنگ ہماری جنگ ہے

اور تمہارا خون امت مسلمہ پر قرض ہے

جب تک اسرائیل کا ناپاک وجود فلسطین کی سرزمین پر موجود ہے، ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے