
عروج فاطمہ/ ٹوبہ ٹیک سنگھ
اسلام نے خواتین کوعزت و تکریم اوروہ حقوق دیےجن سےوہ کئی صدیوں سےمحروم چلی آرہی تھی۔ تاریخ سےمعلوم ہوتا ہےکہ ماضی کے کچھ ادوار
میں عورت کو تمام برائیوں کا سبب اور قابل نفرت تصور کیا جاتا تھا۔اسلام نے عورت کوحقوق واحترام کے ساتھ دنیا میں رہنے کا حق دیا ،چاہے وہ بیٹی ہو یا بہن، بیوی ہو یا ماں ہر اعتبار سے اس کا احترام کیا ہے، اس کے حقوق متعین ہیں۔
اسلام نے بيٹيوں کو زندگى کاحق ديا۔
جہالت كےزمانہ ميں عرب کے بعض قبائل لڑکیوں کوزنده دفن کردیتے تھے،قرآن مجید نےاس پرسخت ممانعت کی اوراسےزندہ رہنےکاحق دیااورکہا کہ جو شخص اس کے حق سےروگردانی کرے گا، قیامت کےدن خدا کو اس کاجواب دینا ہوگا۔ اللہ تعالى نےفرمایا:" وَإِذَا الْمَوْءُودَةُ سُئِلَتْ بِأَيِّ ذَنْبٍ قُتِلَتْ " (اور جب لڑکی سے جو زندہ دفنا دی گئی ہو پوچھا جائے گا کہ وہ کس گناہ پرماری گئی) [تکویر:8،9]-
دوسری طرف دیکھا جائےتواسلام میں سختی نہیں نرمی ہے۔ایک بیٹی اگرجائزطریقےسےاپنی پسند کا اظہارکرتی ہےتواسےمعاشرے میں غلط سمجھا جاتا ہے جبکہ اسلام میں اجازت ہے، اگر کوئی کسی کو پسند کرے تو بھلے طریقےسےنکاح کر دوتا کہ معاملہ زنا اور بے حیائی سےمحفوظ رہے۔
اسلام نےعورتوں کو شوہر کا انتخاب كرنے کاحق ديا
شوہر کے انتخاب کے بارے میں اسلام نے عورت کو آزادی دی، لڑکیوں کی مرضی اور ان کی اجازت ہرحالت میں ضروری قرار دی گئی ہے۔ارشاد نبوی ہے :"
عورت کا نکاح اس وقت تک نہ کیا جائےجب تک کہ اس سے مشورہ نہ لیاجائےاور کنواری عورت کا نکاح بھی اس کی اجازت حاصل کیےبغیرنہ کیاجائے ۔"(مشکوٰة).
اگر تمام والدین اس حکم کو سمجھیں تو معاشرے سےکافی حد تک گندگی ختم ہو جائے۔۔۔مگر افسوس کہ آج نوجوان نسل اور والدین قرآن کے علم سے غافل ہیں۔



































