
غزالہ اسلم
سوات پاکستان کا بہترین سیاحتی مقام ہے۔ یہاں ہرسال لاکھوں افراد گھومنےپھرنےآتے ہیں،حکومت کو اس سیاحتی مقام سےکافی ریونیو
ملتا ہے اور ہزاروں افراد کا روزگار یہاں سے وابستہ ہے۔ہونا تو یہ چاہیے کہ اتنا بھاری ریونیو دینےوالے مقام کی دیکھ بھال بھی بہترین کرنی چاہیےاورخاص طورپردریائے سوات کےگردحفاظتی اقدامات کرنے چاہئیں اور ریسکیو ٹیمیں بمع سامان وہاں چوبیس گھنٹے موجود ہونی چاہیے مگر بقول شاعر
" ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے"
ستائیس جون کو ایک ہی خاندان کے 18 افراد دریاۓسوات کےقریب ہوٹل میں ناشتہ کرکےتصویرکھینچنے کی غرض سے دریائے سوات میں اتر گئے، ابھی سب ہنسی خوشی سیلفی لے رہے تھےکہ پانی کا بہاؤ ایک دم تیز ہوگیا اور دیکھتےہی دیکھتے سیلابی ریلے کی شکل اختیار کرلی ۔ہنستےمسکراتے لوگ اس صورتحال میں زور زور سے چیخنے لگے ۔آس پاس موجود لوگ بھی ان کی مدد کرنے سے قاصر تھے ۔ریسکیو کا عملہ ایک گھنٹےمیں پہنچا توان کے پاس سامان بھی پورانہیں تھا،یوں دیکھتے ہی دیکھتے سب لوگ سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ بمشکل 3 افراد کی جان بچائی جا سکی اور 15 افراد ہلاک ہو گئے۔کیا اس حادثے کے ذمے دار وہ لوگ ہیں جو تصویر کھینچنے کی کوشش میں آگے چلے گئے یا حکومت ذمے دار ہے جوسیاحوں کی حفاظت کےلیےخاطر خواہ اقدامات کرنےسےجی چراتی ہے ؟ ۔
حکمرانوں سے میری درخواست ہے کہ خدارا اپنی ذمےداری کو سمجھیں اورعوام کی جان ومال کی حفاظت کےلیےکچھ سنجیدہ کوششیں کریں تاکہ آئیندہ ایسا حادثہ نہ ہو ۔حضرت عمر رضی اللّہ تعالیٰ عنہا اپنے دور خلافت میں فرماتے تھے کہ" اگر دریاۓ فرات کے کنارے ایک کتا بھی مر گیا تو میری پکڑ ہوگی". ہمارے حکمرانوں کو سوچنا چاہیےکہ دریائےسوات کے کنارے 15 لوگ ڈوب گئے تو کس کی پکڑ ہوگی؟.


































