جشن آزادی اور ہماری ذمہ داری

منیبہ عثمان

”اس میں شک نہیں کہ ہم نے پاکستان حاصل کر لیا ہے، لیکن یہ تو محض آغاز ہے۔ اب بڑی بڑی ذمہ داریاں ہمارے کندھوں پر آن

پڑی ہیں اور جتنی بڑی ذمہ داریاں ہیں اتنا ہی بڑا ارادہ، اتنی ہی عظیم جدوجہد کا جذبہ ہم میں پیدا ہونا چاہیے۔ پاکستان حاصل کرنے کے لیے جو قربانیاں دی گئی ہیں، جو کوششیں کی گئیں، پاکستان کی تشکیل و تعمیر کے لیے بھی کم از کم اتنی قربانیوں اور کوششوں کی ضرورت پڑے گی۔“

یہ تاریخی الفاظ بابائے قوم قائد اعظم محمدعلی جناح رحمۃ اللہ علیہ کے ہیں، جو انہوں نےعید الفطر کے موقع پر پاکستان بننے کے فوراً بعد 18 اگست 1947 کو اپنے پیغام میں پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہے۔

مملکت پاکستان ہمیں ایک دن میں نہیں ملا بلکہ یہ برس ہا برس کی محنت ہے۔ اس کے پیچھے مسلسل جدوجہد، کوششیں، قربانیاں اور بے پناہ مشقت ہے۔ ہمارے بزرگوں نے آزاد ریاست کا تصور پیش کیا اور اپنی انتھک جدوجہد سے نا صرف ہندوؤں بلکہ انگریزوں کے خلاف بھی بھرپور مقابلہ کیا، جس کے نتیجےمیں پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔ یہ ملک ہر پاکستانی کے لیے اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ سب سے قیمتی نعمتوں میں سے ایک ہے، جس کی بدولت ہم آج آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں اور اپنی زندگی کو کسی غلامی یا آمریت کے بغیر بسر کر رہے ہیں۔

ہمارے دن اور رات، ہماری صبح و شام، ہماراچلنا پھرنا،اوڑھنا بچھونا، تعلقات، علم اورکاروبار سب آزاد ہیں اوریہ آزادی اسی وطن کی بدولت ہے۔ ہمارے بزرگوں نے آزاد وطن کے حصول کے لیے اپنے کل اثاثے گھر، مال اور جان آزادی کے لیے قربان کر دیے یہاں تک کہ گھروں سے بے گھر ہوئے، ماؤں نےاپنے جگر گوشے نذر کر دیے اور کتنے ہی ہیرے مٹی میں مل گئے تاکہ ان کی نسلیں کسی کی اسیری میں زندگی نہ گزاریں بلکہ ایک خودمختار اور آزاد وطن کی فضاؤں میں سکھ کا سانس لیں۔ یہ قربانیاں الفاظ کی محتاج ہیں، ہم انہیں بیان کرنے سے قاصر ہیں۔ جن مشکل حالات میں یہ ملک وجود میں آیا وہ ناقابل بیان ہیں۔ شاعر نے نسل نو کو کس خوبصورت انداز میں پیغام دیا ہے۔

 

ہم لائے ہیں طوفان سے کشتی نکال  کے

اس ملک کو رکھنا میرے بچو سنبھال کے

 

آزادی کے برعکس، غلامی کی تصویر نہایت خوفناک اوررنج و الم کی ایک داستان ہے۔ اس میں ہر لمحہ ایک تلوارکی مانند خطرہ سر پر منڈلاتا رہتا ہے، زندگی کی رونقیں ماند پڑ جاتی ہیں اور انسان کا وجود غلامی کی زنجیروں میں جکڑا ہوتا ہے۔ ایسی حالت میں نہ تو خوشی میسر آتی ہے ، نہ ہی سکون۔آزادی کی قدر اپنے ان لاچارمسلمانوں سے پوچھیں جو سال ہا سال سے کشمیر اور فلسطین میں آزادی کے لیے دن رات اس مٹی کو اپنے اور اپنے پیاروں کے خون سے سینچ رہے ہیں۔ اس لیے ہمیں آزادی کی بے حد قدر کرنی چاہیے اور ہر لمحہ ایک پاکستانی ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔

پاکستان ہمارا پیارا وطن ہے، جو ہمارے بزرگوں کی قیمتی میراث ہے۔ اس کی حفاظت اور خوشحالی کی ذمہ داری اب ہم سب پر عائد ہوتی ہے۔

 آئیے، ہم عہد کرتے ہیں کہ ایک سچا پاکستانی ہونے کے ناطے اس وطن کی محبت کو اپنے ایمان کا حصہ بنا لیں گے، اس کی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے، پاکستان کو امن کا گہوارہ بنا دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔اس کے تہذیب و تمدن کا بول بالا کر دیں گے۔ اپنے وطن کو ہر قسم کے شرپسند عناصر سے محفوظ رکھیں گے اور جو بھی طاقت یا عمل ہمارے ملک کے لیے نقصان دہ ہوگا، ہم اُس کا مردانہ وار مقابلہ کریں گے۔ ہم اپنے دل و جان سے پاکستان کی حفاظت کریں گے اور اسے ہمیشہ فخر اور وقار کے ساتھ سربلند رکھیں گے۔ احمد ندیم قاسمی نے کیا خوب دعا اپنے وطن کے نام کی

 

خدا کرے کے میری ارض پاک پے اترے

وہ فصل گل جسے اندیشۂ  زوال  نہ  ہو

یہاں  جو پھول کھلے کھلا  رہے  صدیوں

یہاں سے خزاں کو گزارنے کی مجال نہ ہو

شہر شہر کی خبریں

برنس روڈ کو فوڈ اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ، تزئین و آرائش کی قرارداد منظور: مرتضیٰ وہاب

Murtaza Wahab calls for justice in Mir Raza death case | Dunya News

کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل)  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے برنس روڈ کو بطور فوڈ اسٹریٹ بحال کرنے

... مزید پڑھیے

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پی سی بی نے آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن دوہزار چھبیس ، ستائس کیلئے مجموعی طور پر آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 11 ہزار 500 روپے مہنگا ہوگیا

Hanif Jewellers

کراچی( ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 4 ہزار 700 روپے مہنگا

... مزید پڑھیے

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

روس اور چین ایران کی کوئی خاص مدد نہیں کر رہے، دونوں ممالک تنازع ختم کرنے کے خواہاں ہیں: ٹرمپ

For Trump, doubling down on tariffs is about power, not popularity - World  - DAWN.COM

واشنگٹن(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے انٹیلی

... مزید پڑھیے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

الوداعی شب بیداری (حافظ عبدالحق ربانی)

حافظ عبدالحق ربانی

بعض لمحات زندگی میں ایسے آتے ہیں جو بظاہر ایک اختتام ہوتے ہیں مگر حقیقت میں وہ انسان کے دل و دماغ پر ایک دائمی نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ کچھ محفلیں

... مزید پڑھیے

مقبول زیدی کی شعری کائنات (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر

وادیِ مہران کی زرخیز تہذیبی و ادبی زمین سے تعلق رکھنے والے مقبول زیدی ایسے تخلیق کار ہیں جن کی شاعری میں درونِ ذات کی کیفیات، داخلی احساسات

... مزید پڑھیے

ایک دعا جو دل سے نکل کر روح میں اتر جاتی ہے ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

... مزید پڑھیے