
منیبہ عثمان
صحافت سے مراد ہےتحقیق و تفتیش پرمبنی آراء اورخبروں کو مختلف ذرائع ابلاغ کی مدد سےعام آدمی تک رسائی دلوانا۔ صحافت
کرنے والے کو صحافی کہتے ہیں۔
دور قدیم سےلےکردورجدید تک دنیا ومافیہا کےحالات سے باخبررہنے کے لیے حضرت انسان نے بے شمار طریقے ایجاد اوردریافت کیے۔ اسلام دین فطرت ہے اور ابلاغ کے زمانہ راںٔج طریقوں کے مطابق خبروں کو منتقل کرنے کی ترغیب ہمیں اسلامی تاریخ میں بھی ملتی ہےجیسے دور نبوی ﷺ میں آپ نے بذات خود قیصروکسری، مقوقس اور نجاشی کو صحابہ کرام کے وفود تشکیل دے کر خطوط بھیجےجن میں انہیں اسلام کی دعوت دی گئی۔ اس طرح خلفائے راشدین کے دورمیں بھی تحریری پیغامات کی بےشمارمثالیں ملتی ہیں۔
ذرائع ابلاغ کی ارتقاء
ذرائع ابلاغ نےہردورمیں ترقی کی اورآج گھوڑوں اورڈاکیوں کی جگہ جدید مشینری اورانٹرنیٹ نےلےلی ہے جوگھٹنوں کا کام منٹوں اورمنٹوں کا کام چند لمحوں میں مکمل کردیتے ہیں۔ نیزگدھا گاڑیوں کی جگہ بھی ہوائی جہازوں اوربحری جہازوں نےلےلی ۔
ذرائع ابلاغ کی وسعت
خبروں کا مجموعہ اخبارکی شکل میں ہم تک پہنچتا ہےجس کے پیچھے بہت سے لوگوں کی محنت شامل ہوتی ہے۔ دنیا کی ہر زبان میں اخبار نکلتا ہےاورکچھ تو ایسے اخبارات بھی ہیں جو موبائل فون پرپڑھے جا سکتے ہیں۔اگر بات ہو مشرقی ایشیاء میں ذرائع ابلاغ اور اخبارات کی توماضی میں ہندوستان میں علم و ادب کے بے شماردرخشاں ستاروں نے جنم لیا جنہوں نے اپنے علم، ادب اور شاعری کا ایک بیش بہا خزانہ ہمارے سپرد کیا۔ ان کی تحریروں اخبارات کی زینت بنیں، علاوہ ازیں ان کو دنیا بھر میں ادب کے بہترین ابواب میں شمار کیا جاتا ہے اوراس کا سہرازیادہ تر اخبارات کو جاتا ہے جنہوں نےایسے شہرہ آفاق ادیبوں اورشاعروں کونمایاں کرنےمیں مدد دی۔ ان چند اخبارات اوررسائل میں ”زمیندار، کامریڈ، اودھ پنچ، ریاض الاخبار،نورالانوار، الہلال، تہذیب الاخلاق، کہکشاں، اردوئے معلی، مخزن، لسان الصدق ، برنگ خیال ، ساقی ، نظام المشائخ اور عصمت اور آصفة الاخبار“ کا کردار نمایاں ہے۔ قیام پاکستان کے وقت بھی یہاں تقریباً 130 سے زائد اخبارات اور رسائل شائع ہو رہے تھے۔
یوں توصحافت کے بہت سے تکنیکی شعبے ہیں لیکن ہرشعبےکا اصل مقصد عوام کو مجموعی طور پردنیا بھر کی خبریں اورمعلومات فراہم کرنا ہےاس میں سیاست، تجارت، معیشت، معاشرت، حکومت، تعلیم، کھیل، تفریح، سیرو سیاحت، دین، حالات حاضرہ ،شخصیات اور فنونِ لطیفہ کی خبریں شامل ہیں۔ ان خبروں کا اصل مقصد عوام کو بروقت خبردار کرنے سے متعلق ہونا چاہیے اور یہی صحافت کا فطری تقاضا بھی ہے۔


































