ملکوں ملکوں کی سیر

منیبہ عثمان

جاپان: چڑھتے سورج کی سرزمین

تحقیقی مضمون نگار: منیبہ عثمان

 ؎ ڈھلتا سورج  جب چڑھتا  دیکھو

قدم نہ روکو رواں دواں پرجوش رہو

براعظم ایشیا کے انتہائی مشرق میں چھوٹے اور بڑے جزیروں کا ایک لمبا سلسلہ موجود ہے جو شمال سے جنوب کی طرف پھیلا ہوا ہے۔ یہ چڑھتے سورج کی سرزمین جاپان کی حدود و خطوط ہیں۔ جاپان کا تقریباً تین فیصد حصہ چھوٹے بڑے پہاڑوں پر مشتمل ہے، جو تمام جزیروں پر پھیلے ہوئے ہیں اور جاپان میں ہموار سطح تقریباً محدود ہے۔ جاپان کا ہر خطہ قدرتی رعنائیوں سے مالا مال ہے۔ یہاں کے لوگ بھی اپنے ملک کے جمالیاتی حسن کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

 

تاریخ

جاپان کے قیام کے حوالے سے بہت سی دلچسپ روایتیں رائج ہیں۔ان میں سب سےمقبول عقیدہ یہ ہےکہ ”جنت کے آقا نے ایزاناگے اور ایزانامےنامی دو دیوتاؤں کواس لیے زمین پر بھیجا تاکہ وہ سمندر کے بیچ ایک خوبصورت ملک بنائیں اور اس طرح جاپان وجود میں آیا“۔

 

آتش فشانی خطہ

شاید آپ کے لیے یہ بات حیران کن ہو کہ جاپان کا پورا ملک ایک آتش فشانی علاقے میں واقع ہے۔ اس وجہ سے جاپان میں زلزلے روزانہ کا معمول ہیں۔ چونکہ جاپان مختلف جزائر پر مشتمل ہے اس لیے سمندر میں زلزلے آنا ایک فطری عمل ہے اور کئی بار سمندری لہریں دیکھتے ہی دیکھتے سونامی میں تبدیل ہو جاتی ہیں۔ آتش فشاں علاقہ ہونے کی وجہ سے جاپان میں گرم پانی کے چشمے بھی پائے جاتے ہیں اور یہ قدرتی گرم پانی کے چشمے انتہائی مقبول ہیں۔ انھیں مقامی زبان میں ’اونسین‘ کہا جاتا ہے۔ اونسین کے گرم پانی کو چھوٹے چھوٹے حوضوں میں جمع کیا جاتا ہے اور جاپان کے لوگ اس پانی کو شفا کا باعث سمجھتے ہیں اور اس میں بیٹھ کر سکون حاصل کرتے ہیں۔ ان چشموں میں بیٹھنے کے لیے خاص طور پر ایک سفر کیا جاتا ہے جسے ’اونسین ریوکو کہتے ہیں۔

 

مذہب

جاپان کا اہم ترین مذہب شنتومت کہلاتا ہے۔ جاپانیوں کے مطابق دیوتاؤں کی تعداد اسی کروڑ سےآٹھ سو کروڑ تک ہے۔ یہ مذہب زمانہ قدیم سے جاپان میں رائج ہے اور جاپانی اپنے خدا کو ’کامی‘ کا نام دیتے ہیں۔ ان کے اپنے خاص شنتو مندر ہوتے ہیں جہاں وہ عبادت کرتے ہیں۔ شنتومت مذہب جاپان کی حدود میں ہی رائج ہے اور اس کے باہر زیادہ مقبول نہیں ہے۔ شنتو مت کی تاریخ جاپان کی دھندلی تاریخ میں کہیں مدفون ہے اس لیے اس کے آغاز کے متعلق اتنی معلومات نہیں ملتیں۔

 

طرز حکومت

جاپان میں چونکہ پارلیمانی جمہوریت نظام رائج ہے لیکن دراصل یہ ملک شہنشاہ جاپان کی ملکیت ہے۔ شہنشاہ جاپان کی رہائش جاپانی شاہی محلات میں ہوتی ہے اور جاپان کا زیادہ تر نظام شاہی محل سے ہی ترتیب پاتا ہے۔

 

صوبے اور دارالحکومت

جاپان کو تقریباً 47 صوبوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ان کے لیے ایک خاص اصطلاح استعمال ہوتی ہے جنہیں پریفیکچر آف جاپان کہا جاتا ہے۔جاپان کے دارالحکومت کا نام ٹوکیو ہے اور یہ شہر نہ صرف جاپان بلکہ پوری دنیا میں بھی ایک عالمگیر اہمیت کا حامل شہر ہے۔ عالمی معیشت میں ایک خاص مقام رکھنے کے پیش نظر ٹوکیو لندن اور نیویارک کے ساتھ دنیا کے تین مراکزِ امر  میں شمار کیا جاتا ہے۔

 

مقبول تفریحی مقامات

یوں تو پورا جاپان قدرت کےحسین نظاروں کا ایک منہ بولتا ثبوت ہے لیکن کچھ مشہور تفریحی مقامات جو عالمی شہرت رکھتے ہیں ،ان میں ٹوکیو کا"شنجوکو"انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

جاپان کا تاریخی شہر کیوتو اور ٹوکیو کا آکی ہبارا بھی مشہورہیں۔ ان مقامات کی مقبولیت بہت سی وجوہات کی بنا پر ہے جیسے منفرد ماحول، شاپنگ کے بہترین مواقع، عمدہ رہائشی سہولیات، جدید ترین برقی اور برقیاتی اشیاء کا مرکز اور پاپ کلچر کا بڑھتا ہوا رجحان۔

اس کے علاوہ جاپان کی مشہور پہاڑی، کوہ فوجی ہے، جو سطح سمندر سے تین ہزارسات سوچھیہترمیٹر کی بلندی پر واقع ہے۔ یہ وہ علاقہ ہے جو سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز ہے۔ ہرسال میں تقریباً موسم گرما کے جولائی اور اگست میں تین لاکھ سیاح کوہ فوجی کا رخ کرتے ہیں۔اس پہاڑی سے متعلق دلچسپ بات یہ ہے کہ تقریباً ڈیڑھ سو سال پہلے اس مقام پر خواتین کے جانے پر پابندی عائد تھی۔ البتہ پھر بھی کچھ خواتین بھیس بدل کر وہاں پہنچ جایا کرتی تھی لیکن اب ایسا نہیں۔

 

جنگی جنون

ماضی میں جاپانیوں میں توسیع پسندی کا بہت رجحان تھا جس کی وجہ سے چین، کوریا اور آس پاس کے دوسرے ممالک اور جاپان کے مابین جنگیں ہوتی رہتی تھیں۔ دوسری عالمی جنگ میں امریکہ کے ایٹمی حملوں نے جاپان کو لرزہ دیا اور جاپان کے دو اہم ترین شہر ناگاساکی اور ہیروشیما مکمل طور پر برباد ہو گئے۔ چونکہ یہ دونوں جاپان کے صنعتی شہر تھے اور جاپان کی معیشت انہی پر منحصر تھی لیکن اس قدر بڑے جھٹکے کے بعد بھی جاپان کے لوگوں نے ہمت نہیں ہاری اور اپنی شکست تسلیم کرنے کے بعد جاپان کو بالکل ایک نیا رخ دیا۔ جنگوں سے گریز کرنے کے بعد تمام تر توجہ اپنی معیشت پر مرکوز کر دی اور یوں جاپانی قوم اٹھارہ اٹھارہ  گھنٹے تک کارخانوں اورفیکٹریوں میں کام کرنے لگی۔ انہوں نے ملک کی ترقی کے لیے دن رات ایک کر دی اور کچھ ہی عرصے میں جاپان کی آٹو انڈسٹری دنیا پر چھا گئی۔ فوج کم کر دی گئی اور یوں فوج کے اخراجات عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ ہونے لگے۔ یہی وجہ ہے کہ آج کی دنیا میں جاپان کا شمار معاشی طور پر مضبوط ترین ملکوں میں ہوتا ہے۔ جاپان دنیا کی ایک سپر پاور ہے جو اقوام متحدہ میں ویٹو کا بھی حق رکھتا ہے۔

 

جاپان کا موسم

جاپان چونکہ ایک سمندری علاقہ ہے، اس لیے یہاں موسم کے تغیرات بہت زیادہ دیکھنے میں آتے ہیں۔ جاپانی افراد موسم کے رد و بدل کے حوالے سے انتہائی حساس مانے جاتے ہیں اور ان کی گفتگو اور زندگی کے ہر طرز میں موسم سے بات شروع ہوتی ہے اور اختتام بھی موسم کے ہی موضوع پر کیا جاتا ہے۔ جاپان میں چاروں موسم نہایت واضح ہیں اور اپنی اپنی موسمی سوغاتوں سمیت وقت پر وارد ہوتے ہیں۔

 

جاپان کے مرغوب کھانے

کھانے پینے کے معاملے میں بھی جاپانی بدلتے موسموں کے ساتھ اپنے دسترخوان سجاتے ہیں۔ جاپانیوں کا سب سے مقبول اور روایتی کھانا سوشی، ساشیمی، رامین نوڈلز اور طرح طرح کے سوپ ہیں۔  موسم گرما میں گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے ککڑی، تربوز اور بام مچھلی زیادہ پسند کی جاتی ہے۔ موسم خزاں میں چونکہ بھوک زیادہ لگنے لگتی ہے، اس لیے جاپانی املوک، مشروم اور ساؤری مچھلی کا استعمال زیادہ کرتے ہیں، جو بھوک کو مٹانے کی قوت رکھتے ہیں۔

سردیوں کی مرغوب غذائیں کوڈ مچھلی اور مولی، گاجر جیسی سبزیاں ہیں جو جسم کو گرم رکھتی ہیں۔

جاپان میں موسم کی مناسبت سے سمندری غذائیں انتہائی مقبول ہیں اور جب بھی آپ بازار جائیں اور یہ آواز سنیں ”سال کا پہلا شکار آگیا“ تو سمجھ جائیں کہ نئے موسم کے تمام لوازمات دستیاب ہیں۔

 

جاپان میں سفر

جاپان کے لوگ انتہائی منظم اور وقت کے پابند ہوتے ہیں۔ دیگر معاملات کی طرح یہاں کا آمدورفت کا نظام بھی انتہائی بہترین اور سہولیات سے بھرپور ہوتا ہے۔ جاپان میں زیادہ تر لوگ آمد و رفت کے لیے بس یا ٹرین کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ بھاری سامان لے جانا مشکل ہوتا ہے اور دوسرا یہ کہ ٹرین اور بسوں کی آمدورفت انتہائی بروقت ہوتی ہے۔

 

جاپانیوں کی چند عادات

اگر آپ نے چڑھتے سورج کی سرزمین پر قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے تو وہاں پہنچنے اور میل جول کے لیے آپ کو کچھ باتوں کا بہت دھیان رکھنا ہوگا۔ اس سے پہلے کہ آپ کسی پریشانی میں مبتلا ہو جائیں، اس کے لیے آپ کو جاپانیوں کی چند عادات کے بارے میں جاننے کی  پیشگی ضرورت ہے جیسےجاپان میں پہلی ملاقات میں ذاتی گفتگو کو پسند نہیں کیا جاتا اور نہ ہی سیاست پر بات کرنا اچھا سمجھا جاتا ہے۔جاپانی  زیادہ گھلنا ملنا پسند نہیں کرتے۔ اپنے کام سے کام رکھتے ہیں ۔ اس لیے ان سے بلا ضرورت گفتگو سے اجتناب کیا جائے۔

صفائی ستھرائی کے معاملے میں جاپانی انتہائی باریک بین اورحساس ہیں۔ تقریباً ہر شخص کے پاس رومال موجود ہوتا ہے اور ذاتی صفائی سے لےکر اپنے گھروں کی صفائی جاپان کے لوگوں کا ایک خاصہ ہے۔اگر آپ جاپان میں بطور مہمان کسی کے گھر جائیں تو بہتر ہے کہ اپنے جوتے بغل میں دبا کر جائیں یا باہر اتار دیں۔

جاپانیوں کی ایک عادت بہت اچھی ہے کہ اگر کسی کام میں تاخیرہو جائےتو معذرت کرناجاپانیوں پر فرض سمجھا جاتا ہے۔

جاپانی وقت کے انتہائی پابند ہوتے ہیں اور کام میں چند منٹ لیٹ ہونے کو بھی انتہائی برا سمجھتے ہیں۔جاپانی لوگ انتہائی ایماندار ہوتے ہیں اور دوسروں سے بھی ایمانداری کی ہی توقع رکھتے ہیں۔

 

تو لیجئے جناب! جاپان کے بارے میں چیدہ چیدہ معلومات تو آپ کو مل گئیں۔ اپنا رخت سفر باندھ لیجیے اور چڑھتے سورج کو دیکھنے جاپان کا رخ کریں۔

شہر شہر کی خبریں

برنس روڈ کو فوڈ اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ، تزئین و آرائش کی قرارداد منظور: مرتضیٰ وہاب

Murtaza Wahab calls for justice in Mir Raza death case | Dunya News

کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل)  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے برنس روڈ کو بطور فوڈ اسٹریٹ بحال کرنے

... مزید پڑھیے

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پی سی بی نے آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن دوہزار چھبیس ، ستائس کیلئے مجموعی طور پر آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 11 ہزار 500 روپے مہنگا ہوگیا

Hanif Jewellers

کراچی( ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 4 ہزار 700 روپے مہنگا

... مزید پڑھیے

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

روس اور چین ایران کی کوئی خاص مدد نہیں کر رہے، دونوں ممالک تنازع ختم کرنے کے خواہاں ہیں: ٹرمپ

For Trump, doubling down on tariffs is about power, not popularity - World  - DAWN.COM

واشنگٹن(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے انٹیلی

... مزید پڑھیے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

الوداعی شب بیداری (حافظ عبدالحق ربانی)

حافظ عبدالحق ربانی

بعض لمحات زندگی میں ایسے آتے ہیں جو بظاہر ایک اختتام ہوتے ہیں مگر حقیقت میں وہ انسان کے دل و دماغ پر ایک دائمی نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ کچھ محفلیں

... مزید پڑھیے

مقبول زیدی کی شعری کائنات (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر

وادیِ مہران کی زرخیز تہذیبی و ادبی زمین سے تعلق رکھنے والے مقبول زیدی ایسے تخلیق کار ہیں جن کی شاعری میں درونِ ذات کی کیفیات، داخلی احساسات

... مزید پڑھیے

ایک دعا جو دل سے نکل کر روح میں اتر جاتی ہے ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

... مزید پڑھیے