
حبیبہ اسماعیل
خانہ کعبہ جومٹی سمینٹ سےچاردیواری اٹھاکرچوکورسا باکس بنادیا گیااورلوگوں کااس کو دیکھن اس کےگرد دیوانہ وار اپنی ہردکھ ،تکلیف مشکل کی پرواہ
کیےبغیر چکرلگاتے ہیں یہ کیا ہے۔ یہ صرف اورصرف اس رب کعبہ کی محبت ہےجونظرنہیں آتا لیکن اس کی محبت دلوں میں موزن ہےاور اس محبت کےسامنے ساری دنیا، ساری چیزیں ثانوی ہیں اوریہ ہی اعجاز تومسلمانوں کومنفرد بناتا ہےاورمشرکین کے دلوں کو جلاتا کلساتااوربڑی تکلیف دیتا ہےکہ یہ اس بےدیکھے رحمن کے لیےکیوں اس کے فرماں برداراور دیوانے ہیں جس میں امیر غریب کالےگورےغرض ہرذات پات کا فرق صفر ہوجاتا ہے۔ ایک ہی لباس ایک ہی حد بندی اور سارے قوانین حج کو قدم سے قدم ملا کربلا تکلف کرتےچلےجاتےہیں۔
اللہ کی محبت میں اوریہ خوبصورت منظرحج کےدوران دیکھ کرکفارہیبت زدہ ہوجاتے ہیں ۔ کہیں مسلمان ہمیشہ کے لیےاس طرح پابند محبت نہ رہیں جس کے لیےیہ ہر سطح پرکوشش کرنے میں اپنی زندگیاں لگا دیں لیکن اللہ رب العزت کی ہستی سارے عالم سےبڑھ کرہے ، اسے جتنا مٹانے کی کوشش کی جائے گی وہ مزید بڑھے گی اور یہی محبتیں تو ہمارے گھروں میں ، معاشرے میں اللہ کی دی ہوئی رحمت ونعمت بنی ہوئی ہے۔ ہمارے مرد گھروالوں کے محافظ عورتیں نگران ، مرداورعورت کے رشتوں میں نکاح کے بندھن کا تقدس، پاکیزگی ، محبتوں کی حلاوت ، حقوق و فرائض کا احساس ،غرض وہ سب کچھ کرنا جو اللہ کی محبت میں ہی کیا جاتا ہے کسی اور کے لیےنہیں،اگر اپنا طواف محبت اللہ کےسوا کسی اور کے گرد نہ ہوتو ساری دنیا ایک طرف اور مسلمان اس بلند مقام پرہوں جہاں کفر قدموں تلے ہو۔۔



































