
حبیبہ اسماعیل
بس کیا بتاؤں بہن میں تو اپنے شوہر کے گھرکی نوکرانی بن کر رہ گئی ہوں،جب سے شادی ہوکر آئی ہوں صبح سے شام تک
کھانا چاۓ اور آنے والے مہمانوں کی خاطر داری کرو ۔۔۔پڑوس میں آج قرآن خوانی کے بعد خواتین چاۓ ناشتہ کے لیے بیٹھیں تو اپنے گھر میں خود پر ہونے والے بقول ان کے ظلم و ستم کی داستانیں ایک دوسرے کو سنانے میں مصروف ہو گئیں ۔۔۔۔۔ اپنے دل کی بھڑاس نکال کر ہنسی مذاق بھی کررہی تھیں ۔ چاۓ کے ساتھ لوازمات سے بھی پورا انصاف کر رہی تھیں کہ ایک طرف سے آتی ایک آواز نے سب کی توجہ اس طرف مبذول کرادی جو رازیہ کی تھی جواس گھر کی بہو تھی اور سب سے اپنے گھر کی اس محفل میں بہت خوش اخلاقی محبت سے ملتی اور اب مہمان نوازی کا بہترین انداز اختیار کر کے سب کی تعریف بھری نظروں کے ساتھ اب باتوں سے سب کی توجہ اپنی طرف کر رہی تھی۔وہ عورتیں جو اس کے قر یب ہی بیٹھی تھیں حیرانی سے کہنے لگیں تم اپنے گھر کی ملکہ کیسے بنیں بھئی کیا جادو کیاایساتم نے اور سب ہی ہنسنے لگیں ۔ ارے خالہ جان۔
ایک بزرگ خاتون سے رازیہ بڑے پیارسے بولی میں ہی کیا ہم سب عورتیں اپنےگھروں کی ملکہ اور بیٹی رانیاں ہی تو ہیں لیکن اگر ہم خود ہی صبح سے شام تک خود کو صرف گھر گھرہستی میں لگا کر اور اپنے وہ سارے حقوق جو اللہ نے ہمیں قرآن میں صاف بتاۓ ہیں انہیں کبھی پڑھنے کی کوشش ہی نہیں کریں گی تو کوئی ہمیں کیسے وہ حق دے گا اور سب عورتیں اس بات پر قائل سی ہونے لگیں اور اپنی روز مرہ کی زندگی میں سارے مشکل ترین کاموں میں مصروف رہتے ہوۓ وہ قرآن اٹھانا تو دور نمازیں بھی بمشکل ادا کرتیں ۔
رازیہ کہنے لگی میری ساس امی سے پوچھیں کیا انہوں نےمجھے کبھی نمازاورقرآن پڑھنے کے لیے منع کیا اور سوال پوچھتی نظروں کو جواب دیتی کہنے لگی گھر کا کونسا کام ہے جو میں نہیں کرتی۔۔۔۔ سیر تفریح اور مہمان داری وغیرہ کے ساتھ میں نے شادی سے لے کر آج تک اپنی عبادات اور قران کی تلاوت ترجمہ سے جس کے پڑھنے ہی سے تو مجھے علم ملا کہ گھر کےکام بھی ہماری عبادت ہیں اور گھر کے افراد کی خدمت بھی لیکن خود کو گھر کی ماسی بنا کر نہیں ۔اللہ کے حکم کے مطابق اس کی عبادت بھی لازم کرکے اور اس کے لیے ہر وقت صاف ستھرے حلیے میں رکھ ہر عورت سب کی منظور نظر بن کر دنیا کے ہر کام کے ساتھ آخرت بھی بنا نے کی اہل ہونی چاہیے ۔
کون آپ کو روکے گا لیکن جب کوئی خود ہی اللہ سے دور رہےاوراپنی اولاد کو بھی احساس نہ دلاسکےتوپھرکس کاقصور ہے ۔۔۔۔ ہمارے شوہر کس کے لیے کماکر لاتے ہیں ہمارے لیے نااور ہمارے کھانے پہنے اور ہر ضرورت کا خیال رکھیں تو ہم عورتوں کو بھی ان کے آرام وسکون اور ان کے گھر والوں سے بھی حسن سلوک سے رہنا چاہیے اور انہیں اپنی اہمیت کا بھی احساس دلائیں ۔ اب ہم خود گھروں کو ماسیوں کے حوالے کر کے یا خود ہی ماسیوں کی طرح گھر کے کاموں میں مصروف رہیں گے تو ہمارے دلوں اور زبان پر شکوے ہی رہیں گے اور یوں آج کی اس محفل میں ہر عورت خود کو اپنے گھر کی ملکہ بنانے کا عزم لے کر اٹھی اور رازیہ خوش کہ عورتوں میں شعور آگہی جگانے میں کامیاب ہوئی ۔



































